- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
۲۔ واذکروا نعمت اللہ علیکم ومیثاقہ الذی واثقکم بہ (پ:۶،مائدہ:۷)
ترجمہ: اور یاد کرو اللہ تعالیٰ کا احسان اپنے پر (ترجمہ احمد رضا) اور اس کی تفسیر خزائن العرفان ص:۱۵۶تختی خورد میں یوں لکھی ہے کہ تمہیں مسلمان کیا اور جلالین ص:۹۶میں بھی الاسلام مراد لیا ہے اور میثاق سے مراد تفسیر خزائن العرفان ص:۱۵۶نے بیعت عقبہ اور بیعت رضوان لی ہے۔
تو بقول سعیدی مفسر جدید اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمت اسلام جو مسلمانوں پر کی ہے اور بیعت عقبہ اور بیعت رضوان جو مسلمانوں نے کی تھی کا تذکرہ اور اس کے بیان کرنے کا حکم دیا ہے تو چونکہ اس آیت میں بھی اذکروا جمع مخاطب کا صیغہ ہے جس سے مراد یہ ہے کہ سب مل کر، اسلام کی شان بیان کریں، عظمت اسلام جشن و کانفرنس ۔ اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی تعمیل کا بہترین ذریعہ ہے لہٰذا تم میلادیو عظمت اسلام کانفرنس منعقد کر کے اس حکم خداوندی کو پورا کرو اور اسی ذوق و شوق سے جس ذوق و شوق سے مجلس میلاد منعقد کر کے مناتے ہو کیونکہ دونوں میں ایک جیسا صیغہ اذکروا ہے اور اسی طرح میثاق یعنی بیعت عقبہ اور بیعت رضوان بھی بیان کرو۔ اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی تعمیل کا بہترین ذریعہ عظمت میثاق (بیعت عقبہ و بیعت رضوان) کانفرنس ہے لہٰذا ایسی کانفرنس منعقد کر کے اسی طرح مناؤ جس طرح مجلس میلاد مناتےہو۔
معلوم نہیں ابھی تک سعیدی مفسر نے اس آیت سے ایسی کانفرنس کے منعقد کرنے کو کیوں کشید نہیں کیا یا ملہم نے ابھی تک اس طرح توجہ نہیں دلائی۔