• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر کوئی انسان تیمم کرکے نماز پڑھ لے ، پھرپانی دستیاب ہو جائے اور نماز کاوقت ابھی باقی ہو؟!

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
780
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
69
اگر کوئی انسان تیمم کرکے نماز پڑھ لے ، پھرپانی دستیاب ہو جائے اور نماز کاوقت ابھی باقی ہو تو وہ علماء کرام کے اقوال میں سے صحیح ترین قول یہ ہے کہ وہ نماز نہیں لوٹائے گا۔

سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ دو آدمی سفر پر نکلے اور نماز کا وقت ہو گیا۔ ان کے پاس پانی نہیں تھا۔ انھوں نے پاک مٹی سے تیمم کر کے نماز پڑھ لی، مگر ابھی نماز کا وقت باقی تھا کہ پانی مل گیا تو ان میں سے ایک نے وضو کر کے نماز دہرا لی اور دوسرے نے نہ دہرائی۔ پھر وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آئے اور آپ ﷺ کو اپنا واقعہ بتایا، تو آپ ﷺ نے اس سے، جس نے نماز نہیں دہرائی تھی، فرمایا ”تم نے سنت پر عمل کیا اور تمہارے لیے تمہاری نماز کافی ہو گئی۔“ اور جس نے وضو کر کے نماز دہرائی تھی، اسے فرمایا ”تمہارے لیے دہرا اجر ہے۔“ (سنن نسائی: 338)
 
Top