• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر کوئی شخص امام کے ساتھ آخری رکعت میں شامل ہو تو وہ بقیہ نماز کیسے ادا کرے گا؟

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,099
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
اگر کوئی شخص باجماعت نماز میں لیٹ شامل ہو، امام صاحب ایک یا ایک سے زائد رکعات پڑھا چکے ہوں تو مقتدی امام کے ساتھ اپنی شروع کی نمازادا کرے گا، یعنی اگروہ امام کے ساتھ چوتھی رکعت میں شامل ہوا ہو تو امام صرف سورہ فاتحہ پڑھے گا، کیونکہ امام کی چوتھی رکعت ہے، لیکن لیٹ شامل ہونے والے کی پہلی رکعت ہو گی اور وہ ثناء ،سورہ فاتحہ اور ساتھ کوئی سورت پڑھے گا۔ یہ شخص امام کے ساتھ جو ایک رکعت پڑھے گا وہ اس کی پہلی نماز ہوں گی اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہو کر اپنی دوسری، تیسری اور چوتھی رکعت ادا کرے گا۔ یعنی دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ اور کوئی سورت تلاوت کرے گا، پھر تشہد میں بیٹھے گا، پھر کھڑے ہو کر تیسری اور چوتھی رکعت ادا کرے گا، جس میں صرف سورہ فاتحہ تلاوت کرے گا۔

سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا (صحيح البخاري، الأذان: 635، صحيح مسلم، المساجد ومواضع الصلاة: 602)
’’جس قدر نماز ملے پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے (بعد میں) پورا کر لو۔‘‘

والله أعلم بالصواب.
 
Top