• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اھل القرآن سے کون مراد ھیں؟

شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
نبی علیہ السلام نے فرمایا۔
اے اھل قرآن وتر پڑھا کرو۔
تو کیا یہاں اھل قرآن سے مراد منکرین حدیث ھونگے؟ کسی نے کہا ھے کہ یہاں اھل القرآن لفظ دیکھ کر منکرین حدیث اپنا مذھب ثابت کرتے ھیں۔ اسی طرح اھلحدیث بھی جہاں لفظ اھلحدیث دیکھتے ھیں اپنا مذھب ثابت کرتے ہیں؟
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
اگر کوئی خود کو مسلمان کہتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا رسول مانتا ہے
تو میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ:

پھر وہ شریعت اسلامی میں صرف قرآن کو کیسے مان سکتا ہے؟
صحیح احادیث یعنی سنت کا کیسے انکار کرسکتا ہے؟
شریعت کو قرآن و سنت کا مجموعہ کیسے نہیں مانتا؟

یقینا" ایسا فرد کامن سینس سے عاری ہوتا ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ منکر قرآن و حدیث کو ہم اہل قرآن کے نام سے پکارتے ہیں اگر وہ اہل قرآن ہوتے تو انکار حدیث کے جرم کا ارتکاب کرتے ہی نا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک فرمان ہے جس میں آپ اپنے صحابہ کو اہل قرآن کے خوبصورت لقب سے مخاطب کر رہے ہیں
یا اھل القرآن لا تتوسدوا القرآن واتلوہ حق تلاوتہ من آناء اللیل والنھار وافشوہ و تغنوہ و تدبروا ما فیہ لعلکم تفلحون ولا تعجلوا ثوابہ فان لہ ثوابا (البیہقی فی شعب الایمان)
لہذا یہ لقب ان کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
نبی علیہ السلام نے فرمایا۔
اے اھل قرآن وتر پڑھا کرو۔
منکرین وحی یعنی یہ منکرین حدیث تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو نہیں مانتے!
تو وہ کیسے اس حدیث سے خود کو ''اھل قرآن'' کہہ سکتے ہیں!
دوم کہ یہ منکرین وحی یعنی منکرین حدیث کیا ''وتر پڑھنے'' کو مانتے ہیں!
وہ تو یہ بھی نہیں مانتے!
اھل قرآن وہی ہے، جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو مانتا ہے!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
نبی علیہ السلام نے فرمایا۔
اے اھل قرآن وتر پڑھا کرو۔
تو کیا یہاں اھل قرآن سے مراد منکرین حدیث ھونگے؟ کسی نے کہا ھے کہ یہاں اھل القرآن لفظ دیکھ کر منکرین حدیث اپنا مذھب ثابت کرتے ھیں۔ اسی طرح اھلحدیث بھی جہاں لفظ اھلحدیث دیکھتے ھیں اپنا مذھب ثابت کرتے ہیں؟
فریب کاری نہیں کرنی چاہیے ، اگر ’ اہل حدیث ‘ پر اعتراض کرنا ہے ، تو شوق سے کریں ، لیکن ’ منکرین حدیث ‘ کی آڑ لینے کی حاجت نہیں ۔
کوئی منکر حدیث ایسی باتوں سے کیونکر استدلال کرے گا جو حدیث میں آئی ہیں ، ورنہ منکرحدیث ہونے کا مطلب ؟
’ اہل حدیث ‘ لفظ ہر جگہ پر بطور ایک فقہی مسلک کے استعمال نہیں ہوا ، درست ۔ لیکن اہل حدیث پر ہونے والے اعتراضات میں سے ایک اعتراض یہ بھی ہے کہ ’ اہل حدیث ‘ نام رکھنا درست نہیں۔ اور ’ حدیث ‘ کا مطلب تو یہ ہوتا ہے ، اور وہ ہوتا ہے ۔ لہذا ہم اس نام کے درست ہونے کے لیے اس قسم کی نصوص پیش کرتے ہیں ، جہاں ’ اہل الحدیث ‘ یا ’ اصحاب الحدیث ‘ جیسی تعبیرات استعمال ہوئی ہیں ۔
 
Top