• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہانت آئمہ اربعہ کرنے والے کا حکم

غزنوی

رکن
شمولیت
جون 21، 2011
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
659
پوائنٹ
76
اہانت آئمہ اربعہ کرنے والے کا حکم

دائرہ اسلام میں داخل ہوجانے کے بعد ایک مسلمان کی جہاں جان و مال محفوظ ہوجاتی ہے اسی طرح شریعت اسلامیہ نے اس کی عزت و آبرو کی حفاظت کا بندوبست بھی کیا ہے۔ مسلمان کا دوسرے مسلمان پر جان مال اور خون و آبرو حرام ہے۔ آپﷺ نے فرمایا:
’’ حرمة مال المسلم کحرمة دمہ‘‘ (مسند الشہاب:177)
مسلمان کے ما ل کی حرمت اس کے خون کی حرمت کی طرح ہے۔
مزید فرمایا:
’’ المسلم اخوالمسلم لا یظلمہ ولا یخذلہ ولا یحقرہ التقوی ھھنا التقوی ھھناو يشير إلي صدره ‘‘ (ریاض الصالحین:271)
’’مسلمان مسلمان کا بھائی ہے اس پر ظلم نہیں کرتا نہ اسے اکیلا چھوڑتا ہے اور نہ اس کی تحقیر کرتا ہے تقویٰ یہاں ہے او راپنے سینے کی طرف طرف اشارہ فرمایا۔
مسلمان کی عزت و آبرو کی اسلام میں بڑی قدر ہے اور اس کی تذلیل و تحقیر سے منع کیا گیا ہے۔ انبیاء کی اہانت کا مرتکب نا صرف مرتد ہوجاتا ہے بلکہ واجب القتل بھی ہے جبکہ امتی مسلمان کی تحقیر و تذلیل کرنے والا واجب القتل اور مرتدکے زمرے میں تو نہیں آتا لیکن وہ حرام کام کا مرتکب ہے۔ آئمہ اسلاف پر سب و شتم یا ان کی تذلیل یقیناً عام مسلمان سے زیادہ شناعت رکھتی ہے کیونکہ آئمہ کی تذلیل سے تمام امت کے لوگوں کے دل دُکھتے ہیں لہٰذا ایسا شخص جو آئمہ کی تذلیل کا مرتکب ہو اگر اسلامی ریاست قائم ہے تو اسے تعزیری سزا دی جاسکتی ہے تاکہ اس کی زبان کی تکلیف سے معاشرہ کو بچایا جاسکے۔

بشکریہ محدث فتویٰhttp://www.urdufatwa.com
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
ماشاء اللہ ،
اگر اسلامی حکومت ائمہ اربعہ کی توہین کرنے والے کو تعزیری سزا دے سکتی ہے تو اس فورم کی انتظامیہ کو بھی چاہئیے ایسے افراد جو ائمہ اربعہ کی توہیں کرتے ہیں ان کی رکنیت کم از کم عارضي طور پر معطل کی جائے مثلا ایک ماہ یا جو بھی مناسب سمجھیں
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ماشاء اللہ ،
اگر اسلامی حکومت ائمہ اربعہ کی توہین کرنے والے کو تعزیری سزا دے سکتی ہے تو اس فورم کی انتظامیہ کو بھی چاہئیے ایسے افراد جو ائمہ اربعہ کی توہیں کرتے ہیں ان کی رکنیت کم از کم عارضي طور پر معطل کی جائے مثلا ایک ماہ یا جو بھی مناسب سمجھیں
ہم وقتاً فوقتاً ایسا کرتے بھی رہتے ہیں۔ لیکن معطلی سے زیادہ ایسے احباب کو اوپن فورم اور ذاتی پیغامات پر مختلف انداز میں سمجھانے اور ان کی اصلاح میں زیادہ یقین رکھتے ہیں۔
 
Top