• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہلحدیث حضرات سے متعلق چند استفسارات

شمولیت
مئی 15، 2015
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
43
میں عقیدہ ومسلک کے اعتبار سے ایک اہلحدیث ہوں۔جتنے مسالک ہیں ان میں صحیح العقیدہ مسلک صرف اہلحدیث ہی ہے۔تاہم میں کسی اہلحدیث جماعت میں شامل نہیں ہوں ۔کیونکہ مجھے آج تک کچھ سوالات کے جوابات نہیں مل سکے۔احباب اگر مجھے مطمئن کردیں تومیں شامل ہونے کےلئے تیارہوں۔وہ چاہے مرکزی جمعیت اہلحدیث والے ہوں جماعۃ الدعوہ والے یا کسی دوسری اہلحدیث جماعت سے متعلق احباب ہوں جواب ضرور دیں۔
1۔ اہلحدیث عقیدہ اورتمام مسائل قرآن وحدیث سے لیتے ہیں مگر یہ مصلحت قرآن وحدیث کی تعلیمات کے مطابق کیوں اختیار نہیں کرتے کہ آنحضورﷺ جب بھی کسی برائی اورجرم اورگناہ کاذکر فرماتے تو آپ کسی بھی شخص یاجماعت کانام لئے بغیر ذکر فرماتے کہ کچھ اصحاب ایسااورایساکرتے ہیں۔خود قرآن میں کچھ قوموں اور ایک شخص یعنی ابولہب کے سواکسی کانام لیکر اس زجروتوبیخ نہیں کی گئی۔نیز اللہ تعالیٰ چاہتے تو نبوی دور میں جو منافقین تھے انہیں کھلے عام بے پردہ کردیتے اور ان کی منافقت ظاہر کردیتے لیکن ایسا نہیں کیاگیا۔البتہ منافقت کے اصول اورعادات ضرور بتائے گئے۔
توہمارے اہلحدیث بھائی دیوبند،بریلوی اوراسی طرح کے دیگر مسالک اورکسی شخص کے ذاتی فعل کو نام لیکر برابھلاکہتے ہیں جس سے نہ صرف وہ شخص آپکی دعوت سے دور ہوتاہے بلکہ اسی کے گروہ میں دیگر افراد بھی آپکی عدم حکمت کے باعث دور چلے جاتے ہیں۔
2۔جمہوریت کانظام درست نہیں ہے تو انتخابات میں مرکزی جمعیت اہلحدیث صرف دوسیٹوں کے لئے کیوں لڑتی ہے اور جماعۃ الدعوہ پورے ملک میں ن لیگ کو کیوں سپورٹ کرتی ہے ؟ اگر دیگر مسالک کے لوگ مسلکاً مقلد ہیں تو کیا دونوں اہلحدیث جماعتیں سیاسی اعتبار سے مقلد نہیں ہیں؟ کیونکہ انہوں نے ن لیگ کو سپورٹ کرنا ہے چاہے اس کا امیدوار بریلوی ہو،شیعہ ہویا مشرک ؟
3۔رفع الیدین کے بغیر نماز کو آپ نمازنہیں مانتے ،لیکن جو اہلحدیث کسی کا حق مارکر،گھر میں پردہ جیسے فرض کو ترک کرکے یا اسی طرح کے دیگر افعال وگناہ کبیرہ کرکے رفع الیدین کیساتھ نماز پڑھائے تو اس کے پیچھے آپ کی نماز ہوجاتی ہے۔یعنی سنت کے تارک کی نماز نہیں ہوتی اور فرائض کے تارک کی نماز ہوجاتی ہے کیونکہ اسکی شلوار اوپر ہے،داڑھی پوری ہے اوررفع الیدین کرتاہے ۔اس کامطلب یہ ہواکہ جو شخص یہ افعال کرلے باقی دین اس کےلئے ساقط ہے؟
اگر کسی نے ان تین سوالوں میں تسلی کرادی تو مزید گفتگو ضرورہوگی انشاءاللہ
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم !
محترم بھائی ۔۔۔پہلے یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی ضروری ہے کہ ۔۔منہج اہل حدیث۔۔ اور چیز ہے ۔۔اور اہل حدیث افراد یا جماعتوں کا رویہ
اور طرز عمل دوسری چیز ۔۔۔۔۔۔۔ان میں فرق ملحوظ رکھنا ضروری ہے ۔۔ضروری نہیں کہ جو طرز عمل آپ کہیں دیکھیں وہ اہل حدیث کا منہج بھی ہو ۔۔۔
جو خرابیاں ۔۔یا۔۔ اصلاح طلب پہلو آپ نے سامنے لائے ۔۔۔وہ جس قدر قرآن و سنت کے خلاف ہیں ۔۔اسی قدر اہل حدیث کی دعوت اور مقصد کے خلاف ہیں ؛
لیکن یا د رہے ::: اصلاح طلب پہلو۔۔سامنے لانے کا مقصد بھی۔۔ اصلاح ۔۔ہی ہونا ضروری ہے ؛
وگرنہ تفریق و منافرت کا سبب بننے کا خطرہ ہے
 
ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
میں عقیدہ ومسلک کے اعتبار سے ایک اہلحدیث ہوں۔جتنے مسالک ہیں ان میں صحیح العقیدہ مسلک صرف اہلحدیث ہی ہے۔تاہم میں کسی اہلحدیث جماعت میں شامل نہیں ہوں ۔کیونکہ مجھے آج تک کچھ سوالات کے جوابات نہیں مل سکے۔احباب اگر مجھے مطمئن کردیں تومیں شامل ہونے کےلئے تیارہوں۔وہ چاہے مرکزی جمعیت اہلحدیث والے ہوں جماعۃ الدعوہ والے یا کسی دوسری اہلحدیث جماعت سے متعلق احباب ہوں جواب ضرور دیں۔
1۔ اہلحدیث عقیدہ اورتمام مسائل قرآن وحدیث سے لیتے ہیں مگر یہ مصلحت قرآن وحدیث کی تعلیمات کے مطابق کیوں اختیار نہیں کرتے کہ آنحضورﷺ جب بھی کسی برائی اورجرم اورگناہ کاذکر فرماتے تو آپ کسی بھی شخص یاجماعت کانام لئے بغیر ذکر فرماتے کہ کچھ اصحاب ایسااورایساکرتے ہیں۔خود قرآن میں کچھ قوموں اور ایک شخص یعنی ابولہب کے سواکسی کانام لیکر اس زجروتوبیخ نہیں کی گئی۔نیز اللہ تعالیٰ چاہتے تو نبوی دور میں جو منافقین تھے انہیں کھلے عام بے پردہ کردیتے اور ان کی منافقت ظاہر کردیتے لیکن ایسا نہیں کیاگیا۔البتہ منافقت کے اصول اورعادات ضرور بتائے گئے۔
توہمارے اہلحدیث بھائی دیوبند،بریلوی اوراسی طرح کے دیگر مسالک اورکسی شخص کے ذاتی فعل کو نام لیکر برابھلاکہتے ہیں جس سے نہ صرف وہ شخص آپکی دعوت سے دور ہوتاہے بلکہ اسی کے گروہ میں دیگر افراد بھی آپکی عدم حکمت کے باعث دور چلے جاتے ہیں۔
2۔جمہوریت کانظام درست نہیں ہے تو انتخابات میں مرکزی جمعیت اہلحدیث صرف دوسیٹوں کے لئے کیوں لڑتی ہے اور جماعۃ الدعوہ پورے ملک میں ن لیگ کو کیوں سپورٹ کرتی ہے ؟ اگر دیگر مسالک کے لوگ مسلکاً مقلد ہیں تو کیا دونوں اہلحدیث جماعتیں سیاسی اعتبار سے مقلد نہیں ہیں؟ کیونکہ انہوں نے ن لیگ کو سپورٹ کرنا ہے چاہے اس کا امیدوار بریلوی ہو،شیعہ ہویا مشرک ؟
3۔رفع الیدین کے بغیر نماز کو آپ نمازنہیں مانتے ،لیکن جو اہلحدیث کسی کا حق مارکر،گھر میں پردہ جیسے فرض کو ترک کرکے یا اسی طرح کے دیگر افعال وگناہ کبیرہ کرکے رفع الیدین کیساتھ نماز پڑھائے تو اس کے پیچھے آپ کی نماز ہوجاتی ہے۔یعنی سنت کے تارک کی نماز نہیں ہوتی اور فرائض کے تارک کی نماز ہوجاتی ہے کیونکہ اسکی شلوار اوپر ہے،داڑھی پوری ہے اوررفع الیدین کرتاہے ۔اس کامطلب یہ ہواکہ جو شخص یہ افعال کرلے باقی دین اس کےلئے ساقط ہے؟
اگر کسی نے ان تین سوالوں میں تسلی کرادی تو مزید گفتگو ضرورہوگی انشاءاللہ
آپ کے تمام لیکچر سن لیں تو بہت بہتر ہے ۔ نہیں تو یہ ضرور سنیں
اصلی اہل حدیث بن
http://www.abdullah-bahawalpuri.com/اصلی-اہل-حدیث-بنو
اصلی اہل حدیث بنو 2
http://www.abdullah-bahawalpuri.com/اصلی-اہل-حدیث-بنو-2
 
شمولیت
مئی 15، 2015
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
43
محترم اسحاق سلفی صاحب!
جواب پڑھ کر خوشی ہوئی۔تاہم اگر صرف منھج کو دیکھیں اور جماعت میں شامل نہ ہوں توپھر ''علیکم بالجماعۃ '' کاحکم کہاں جائے گا۔
مسئلہ یہ ہے کہ جس طرح دیوبندی ،بریلوی اورشیعہ جہالت کی زبان بولتے ہوئے صرف اپنے آپ کو مسلمان اور اسلام کاحقیقی وارث سمجھتے ہیں اور بحث برائے بحث کاجاہلانہ طرز عمل اختیار کرتے ہیں تو ان سے توظاہر ہے کوئی گلہ نہیں کیونکہ وہ قرآن وحدیث سے دورتقلید اورشخصیت پرستی کی راہوں میں بھٹک رہے ہیں۔ مجھے اصل گلہ تو قرآن وحدیث کے منھج کو اختیار کرنے والے حضرات سے ہے جو دیگر مسالک کے لوگوں کی طرز پر جاہلانہ طرز عمل اختیار کرتے ہیں اور اصلاح کی بات کو سن کر وہ آپے سے باہر ہوجاتے ہیں یاہمیں دین سے باہر کرنے پر تل جاتے ہیں۔بہرحال اللہ ہم کو ہدایت سے نوازے۔بغیر جماعت کی زندگی بھی شیطان کےلئے کھلی دعوت ہے تو اس صورت میں ایک عام مسلمان(قرآن وحدیث کامنھج)رکھنے والا کیا کرے ؟؟
 
ibnequrbani

مبتدی
شمولیت
مئی 18، 2015
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
13
ہمیں اس بات کی طرف واقعی توجہ دینی چاہیے کہ کہیں ھمارے طرظ عمل سے لوگ ھماری جماعت سے تو دور نہیی ھو رہے ہیں
 
Top