عبدالرحمن لاہوری
رکن
- شمولیت
- جولائی 06، 2011
- پیغامات
- 126
- ری ایکشن اسکور
- 462
- پوائنٹ
- 81
پیارے بھائی معاف کیجئے گا مگر صحیح بخاری فقہ کی کتاب نہیں ہے یہ حدیث کی کتاب ہے البتہ اس کے ابواب سے امام بخاری رحمہ اللہ کا فقہی مذہب و آراء ضرور ظاہر ہوتی ہیں۔ امام شوکانی رحمہ اللہ کی کتاب الدرر البهية بلاشبہ نہایت عمدہ فقہی متن ہے جس کی شرح امام صاحب نے خود الدراري المضية شرح الدرر البهية کے نام سے کی ہے اور اس کے علاوہ علامہ صدیق حسن خان رحمہ اللہ نے بھی الروضة الندية شرح الدرر البهية کے نام سے اس کی شرح کی ہے جس میں مختلف فقہی مذاہب کے اقوال نقل کیئے ہیں۔وعلیکم السلام !
اہل الحدیث کی فقہ کے متعلق سب سے بڑی کتاب "صحیح بخاری" ہے۔ یہ نہ صرف حدیث کی کتاب ہے، بلکہ احادیث کی تدوین و ترتیب فقہی انداز میں کی گئی ہے۔ ایک مسلمان کی (اکثر دینی معاملات میں) رہنمائی کے لیے یہ کتاب کفایت کرتی ہے۔ اسی طرح دیگر کتب حدیث مثلا جامع ترمذی وغیرہ ہیں۔
اسی طرح امام شوکانی رحمہ اللہ کی معروف کتا ب "الدرر البھیہ" ہے۔
جہاں تک اہل حدث کی فکر پر لکھی جانے والی کتب کا تعلق ہے تو یہ بات صحیح ہے کہ احناف کو چھوڑ باقی مذاہب ثلاثہ کی کتب اہل حدیث کی کتب فقہ میں شمار ہوتی ہیں بالخصوص شوافع اور حنابلہ کی کتب فقہ اگرچہ وہ امام شافعی اور امام احمد بن حنبل کے اقوال پر ہی مشتمل ہوتی ہیں۔ اگر آپ فقہ المقارن یعنی تقابلی فقہ کو اہل حدیث کی فقہ کہتے ہیں تو پھر تو امام شوکانی اور ان کے بعد لکھی جانے والی کتب فقہ (جیسے فقہ السنہ وغیرہ) سے بہت پہلے اس موضوع پر معرکۃ الآراء کتب لکھی جاچکی ہیں جیسے المغنی للامام الفقیہ ابن قدامہ رحمہ اللہ، المجموع شرح المہذب للامام النووی رحمہ اللہ، ، بدایۃ المجتہد للامام ابن رشد رحمہ اللہ اور المحلی بالآثار للامام ابن حزم رحمہ اللہ لیکن ان کتب میں صرف فقہاء اہل الحدیث ہی کے اقوال اور ان کے دلائل نقل نہیں کئے گئے بلکہ اہل الرائے اور بعض اوقات تو شیعہ کے اقوال بھی نقل کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف اگر آپ کسی ایک فقہی مذہب کی کتاب (جیسے شافعی یا حنبلی مذہب کی کتاب) پڑھنے کو اہل حدیث کی کتب فقہ میں شمار نہیں کرتے تو الدرر البهية بھی تو امام شوکانی رحمہ اللہ کے اپنے اقوال ہی ہیں جن سے اہل حدیث علماء نے اختلاف بھی کیا ہے۔
معلوم ہوا کہ شافعی او حنبلی مذاہب کی کتب فقہ مجموعی طور پر اہل حدیث کی کتب فقہ میں شامل ہیں اگرچہ چند مسائل پر ان سے اختلاف بھی کیا گیا ہے۔ اسی طرح امام شوکانی رحمہ اللہ کے تمام آراء سے فقہاء اہل حدیث کو اتفاق نہیں ہے پھر بھی وہ مجددین اہل حدیث میں شمار ہوتے ہیں۔