• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل بیت سے محبت کے دعویدار رافضیوں کی حقیقت خود اہل بیت کی زبانی

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے کہا:

اللہ کی قسم !میں معاویہ رضی اللہ عنہ کو اپنے ان پیروکاروں سے بہتر سمجھتا ہوں جو میرے شیعہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ انہوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، میرا مال لوٹ لیا۔ اللہ کی قسم! اگر میں معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ معاہدہ کر کے اپنی اور اپنے اہل و عیال کی جان بچالوں تو یہ میرے لئے اس سے بہتر ہے کہ یہ لوگ مجھے اور میرے اہل و عیال کو قتل کردیں۔ اللہ کی قسم! اگر میں معاویہ رضی اللہ عنہ سے جنگ کرنے نکلوں تو یہ لوگ میری گردن پکڑ کر مجھے معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے کر دیں گے۔ اللہ کی قسم! میرے لئے معاویہ رضی اللہ عنہ سے معاہدہ امن کر لینا اس بات سے بہت بہتر ہے کہ اسیری کی حالت میں قتل کر دیا جاوں۔
(الاحتجاج، 10/2 )
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
امام زین العابدین نے کوفیوں سے کہا:
کیا تم جانتے ہو کہ تم نے میرے باپ کو خط لکھے تھے؟ اور تم نے ان سے عہد و پیمان کئے تھے؟ اور تم نے ان کو دھوکہ دیا اور تم نے ان کے ساتھ لڑائی کی اوران کی مدد چھوڑ دی؟ تم کس آنکھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھو گے کہ وہ تم سے یہ کہہ رہے ہوں گے:
تم نے میری عترت (اولاد) سے لڑائی کی اور تم نے میری حرمت کو پائمال کیا، تمھارا میری امت سے کوئی تعلق نہیں۔
(الاحتجاج،10/2)

ایک اور موقع پر کہتے ہیں:

یہ لوگ ہم پر رو رہے ہیں، تو پھر ہمیں قتل کس نے کیا ہے؟
(الاحتجاج،29/2)
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
امام باقر رحمہ اللہ کہتے ہیں:

اگر سارے کے سارے لوگ ہمارے شیعہ ہوتے تو ان میں سے تین چوتھائی ہمارے دشمن ہو تے اور ایک چوتھائی بیوقوف ہوتے۔
(رجال الکشی،صفحہ 79 )

امام جعفر صادق رحمہ اللہ کہتے ہیں:
اللہ کی قسم! اگر میں تم میں سے تین آدمی بھی ایسے ایمان والے پاؤں جو میرے راز کو راز رکھ سکیں تو میں حلال نہ سمجھوں کہ اپنی بات ان سے چھپاؤں۔
(اصول الکافی،496/1 )
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فاطمہ صغرٰی رضی اللہ عنہا نے اہل کوفہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:
اے کوفہ والو! اے دھوکے باز، چال باز اور تکبر کرنے والو! اللہ نے ہم اہل بیت کو تمھارے ذریعے اور تمھیں ہمارے ذریعے آزمایا ہے۔ ہم تو آزمائش میں پورے اترے ہیں، جبکہ تم نے ہمارا انکار کیا، ہمیں جھٹلایا اور ہمارے ساتھ لڑائی کرنے اور ہمارے اموال چھیننے کو حلال جانا، بالکل اسی طرح جیسے پہلے تم نے ہمارے دادا کو شہید کیا۔ اور تمھاری تلواریں ہم اہل بیت کے خون سے رنگین ہیں۔ تمھارے لئے ہلاکت ہو، تم لعنت اور عذاب کا انتظار کرو جو تم پر واجب ہو چکا ہے۔ اور وہ تمھارے بعض کو بعض کے ساتھ لڑانے کا عذاب دے گا، پھر قیامت کے دن تم ہم پر ظلم کرنے کی وجہ سے ہمیشہ ہمیشہ کے دردناک عذاب میں رہو گے۔ اے اہل کوفہ! تم پر ہلاکت ہو، تم سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں میں نے کیا کچھ پڑھا اور پھر تم نے ان کے بھائی اور میرے دادا علی بن ابی طالب کے ساتھ دھوکہ کیا اور ان کے دو بیٹوں اور ان کی اولاد کے ساتھ دھوکہ کیا۔

اہل کوفہ میں سے ایک آدمی نے تکبر سے جواب دیا:

ہاں! ہم نے علی کو اور ان کے بیٹوں کو ہندی تلواروں اور نیزوں سے قتل کیا ہے اور انکی عورتوں کو قیدی بنایا ہے اور ہم نے ان کو ایسے روندا ہے جیسے بیل سینگوں سے مارتا ہے۔
(الاحتجاج،28/2)
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
زینب بنت امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہا نے اہل کوفہ کو ڈانٹتے ہوئے فرمایا:

اے کوفہ والو! اے دھوکے بازو، وعدوں کو توڑنے والو اور مدد چھوڑ دینے والو! تمھاری مثال اس عورت کی سی ہے جس نے بڑی قوت کے ساتھ سوت کاتا اور پھر ا س کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ تم میں ڈینگیں مارنے، خود ستائی، بغض اور جھوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں۔
کیا تم میرے بھائی کی شہادت پر روتے ہو؟ ہاں، اللہ کی قسم !تم بہت زیادہ روؤ اور بہت کم ہنسو------۔
(الاحتجاج،29,30/2 )
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
یہ احادیث تو اس مضمون میں فقط بطور تمہید بیان کی گئی تھیں۔ اور ان میں بھی دو احادیث سنداً حسن ہیں۔ لیکن ابھی ہم ان کی بات نہیں کرتے۔ آپ ذرا نہج البلاغہ، الاحتجاج للطبرسی وغیرہ کے جو حوالہ جات پیش کئے گئے ہیں، ان کی حقیقت بھی بیان فرمائیں۔ کیونکہ اہل تشیع کی اہل بیت سے محبت کی حقیقت ، خود اہل بیت نے میں طشت از بام کر کے رکھ دی ہے اور دلائل بھی آپ ہی کی کتابوں سے پیش کئے گئے ہیں۔ ان حوالہ جات سے تو شیعہ کی نہایت کریہہ صورت نظر آتی ہے۔ آپ کا اہل بیت کی محبت کا دعویٰ بھی باطل ٹھہرتا ہے، بلکہ آپ کے پورے مذہب کی بنیادیں ہی ہل جاتی ہیں۔

صحیح بخاری کی حدیث اس موضوع میں بالکل غیرمتعلق ہے۔ اس کی درست تشریح جاننی ہو تو ہم حاضر ہیں، نیا دھاگا کھول لیجئے۔ اس موضوع میں تو آپ اہل بیت اور شیعہ کے تعلق سے ہی بات کیجئے اور وہ بھی شیعہ کتب کی حد تک۔


کچھ بھی لکھ ڈالنے کو جواب نہیں کہتے۔ آپ نے فقط دفع الوقتی کی کوشش کی ہے۔
جن احادیث کی بنیاد پر اتنا بڑا مضمون لکھا گیا جب وہ بنیاد ہی کھوکھلی ہے تو پھر دیگر قرائن کی بات ہی کیا کرنا جن شیعہ کتابوں کے آپ نے حوالے دے ہیں اور جو روایتیں پیش کی ہیں ان کی صحت کے بارے میں بھی شیعہ محدیثین کے حکم بھی پیش فرمادیتے تو ذیادہ مناسب ہوتا جس طرح سنی کتب کی حدیث پیش کرنے کے بعد اس کی صحت کے بارے میں محدث کا حکم بھی ساتھ لگایا جاتا ہے
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
اللہ کا قرآن کہتا ہے:
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ مَوْلَى الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَاَنَّ الْكٰفِرِيْنَ لَا مَوْلٰى لَہُمْ (سورۃ محمد:11)
حاضر ہیں اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کو مولی ماننے والے حاضر ہیں قرآن کی صریح آیت کا انکار کرنے والے۔
حاضر ہیں مولا علی کہنے والے۔
فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمَلَائِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرٌo
التحريم 66 : 4

''سو بے شک اللہ ہی اُن کا مولا ہے، اور جبریل اور صالح مومنین بھی اور اس کے بعد (سارے) فرشتے بھی (اُن کے) مولا ہیں ۔''
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جن احادیث کی بنیاد پر اتنا بڑا مضمون لکھا گیا جب وہ بنیاد ہی کھوکھلی ہے تو پھر دیگر قرائن کی بات ہی کیا کرنا جن شیعہ کتابوں کے آپ نے حوالے دے ہیں اور جو روایتیں پیش کی ہیں ان کی صحت کے بارے میں بھی شیعہ محدیثین کے حکم بھی پیش فرمادیتے تو ذیادہ مناسب ہوتا جس طرح سنی کتب کی حدیث پیش کرنے کے بعد اس کی صحت کے بارے میں محدث کا حکم بھی ساتھ لگایا جاتا ہے
بہرام صاحب،
اتنا جھوٹ نہ بولیں کہ بروز قیامت اس کا بار سنبھالنا مشکل ہو۔
کیا واقعی اہل سنت کی ان احادیث کی بنیاد پر ہی یہ اتنا بڑا مضمون لکھا گیا ہے؟
جبکہ اس مضمون کا اصل مقصد ہی اہل تشیع کی کتب سے اہل بیت کے اقوال اہل تشیع کے خلاف پیش کر کے آئینہ دکھانا تھا۔
وہ سارے حوالہ جات آپ نے بیک جنبش قلم رد کر دئے۔ اتنی آسانی سے گلوخلاصی ممکن نہیں۔
اگر آپ کے نزدیک اہل تشیع کی کتب سے پیش کردہ روایات ضعیف ہیں، تو ان کا ضعف واضح کر دیجئے۔
اور اگر صحیح ہیں تو تسلیم کر لیجئے کہ اہل بیت خود اپنے شیعاؤں سے حد درجہ بیزار تھے اور ان سے نفرت کرتے تھے۔ اور یہ کہ اہل بیت کے ان اقوال کی روشنی میں اہل تشیع کی دنیا و آخرت برباد ہی ہے۔

فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمَلَائِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرٌo
التحريم 66 : 4

''سو بے شک اللہ ہی اُن کا مولا ہے، اور جبریل اور صالح مومنین بھی اور اس کے بعد (سارے) فرشتے بھی (اُن کے) مولا ہیں ۔''
اور آپ کی یہ پوسٹ موضوع سے بالکل غیرمتعلق ہے۔ کسی پوسٹ میں برسبیل تذکرہ کسی غیرمتعلق بات کا آ جانا اور بات ہے اور ایک پوری پوسٹ ہی موضوع سے ہٹ کر کرنا الگ بات ہے۔ لہٰذا آئندہ خیال رکھیں اور موضوع سے ادھر ادھر جانے کی اپنی عادت پر قابو پائیں۔
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
بہرام صاحب،
اتنا جھوٹ نہ بولیں کہ بروز قیامت اس کا بار سنبھالنا مشکل ہو۔
کیا واقعی اہل سنت کی ان احادیث کی بنیاد پر ہی یہ اتنا بڑا مضمون لکھا گیا ہے؟
جبکہ اس مضمون کا اصل مقصد ہی اہل تشیع کی کتب سے اہل بیت کے اقوال اہل تشیع کے خلاف پیش کر کے آئینہ دکھانا تھا۔
وہ سارے حوالہ جات آپ نے بیک جنبش قلم رد کر دئے۔ اتنی آسانی سے گلوخلاصی ممکن نہیں۔
اگر آپ کے نزدیک اہل تشیع کی کتب سے پیش کردہ روایات ضعیف ہیں، تو ان کا ضعف واضح کر دیجئے۔
اور اگر صحیح ہیں تو تسلیم کر لیجئے کہ اہل بیت خود اپنے شیعاؤں سے حد درجہ بیزار تھے اور ان سے نفرت کرتے تھے۔ اور یہ کہ اہل بیت کے ان اقوال کی روشنی میں اہل تشیع کی دنیا و آخرت برباد ہی ہے۔
ایک بار پھر آپ اس تھریڈ کا مطالعہ فرمالیں ۔

ہاتھ کنگن کو آرسی کیا

اب جن صاحب نے شیعہ کتب سے یہ روایات نقل کی ہیں ان سے میں درخواست کرتا ہوں کہ ان روایات کی صحت کا حکم بھی بیان فرمادیں شکریہ
لیکن سوچنے والی بات یہ کہ یہ شیعہ روایات شیعہ کتب سے کب نقل کی گئی ہیں یہ تو کسی وہابی کی کتاب سے نقل کی گئی ہیں دیکھئے مثال کے طور پر یہ حوالہ
ایک دفعہ اس گروہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: "تباہی ہو تمہارے لئے! میں تمہاری سرزنش کرتے کرتے اکتا چکاہوں، کیا آخرت کی زندگی کے بدلے میں دنیاوی زندگی پر خوش ہو، عزت کے بدلے میں ذلت پر خوش ہو، جب میں تمہارے دشمنوں کے ساتھ جہاد کے لئے بلاتا ہوں تو تمہاری آنکھیں پھر جاتی ہیں، گویا تمہاری جان نکل رہی ہے یا نشہ کی وجہ سے ایک بے خودی کا سا عالم ہے. تم ان اونٹوں کی طرح ہو جن کا چرانے والا گم ہوگیا ہو، جب بھی انہیں ایک طرف سے جمع کیا جائے تو دوسری طرف سے منتشر ہوجائیں گے، برا ہو ا۔ خدا کی قسم! تم نے جنگ کی آگ بھڑکا دی. خدا کی قسم میں تمہارے بارے میں گمان کرتا ہوں کہ اگر جنگ بھڑک اٹھے، موت کا بازار گرم ہوجائے، تو تم علی بن ابی طالب سے یوں الگ ہوجاؤ جیسے سر تن سے الگ ہوجاتا ہے"۔
(نھج البلاغة،ص۷۸بحوالہ ''الشیعہ واھل البیت''از علامہ احسان الٰھی ظھیر شھیدؒ)
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
اگر میں اپنے شیعوں کا تقابل کروں تو وہ صرف تعلق کی حد تک میرے ساتھ ہیں، اگر میں ان کا امتحان لوں تو سب پیٹھ پھیر جائیں گے اور اگر میں ان کی آزمائش کروں تو ہزار میں سے ایک بھی مخلص نہیں نکلے گا۔ (الکافی،338/8)
اور امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
اے نامردو! کہ تم آثار مردانگی کھو چکے ہو، اے کم عقلو! کہ تمھاری عقل بچوں اور عورتوں سے بھی کم ہے ، کاش میں نے تم لوگوں کو نہ دیکھا ہوتا اور تمھیں نہ جانتا ہوتا، اللہ کی قسم! اس سے مجھے سوائے اذیت و پریشانی کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ اللہ تمھیں غارت کرے! تم نے میرے دل کو زخمی کیا اور اس میں اپنے خلاف نفرت کے جذبات بوئے۔ تم نے میری اس قدر نافرمانی کی کہ میری ساری تدبیریں رائگاں ہو گئیں حتیٰ کہ قریش کو یہ کہنے کا موقع ملا کہ ابو طالب کا بیٹا بہادر اور شجاع تو ہے مگر اسے جنگ کرنے کا سلیقہ نہیں۔ (نہج البلاغہ، 70,71 )
(ایک موقع پر) ان کو ڈانٹتے ہوئے فرمایا: میں نے تم میں دو یا تین چیزیں پائی ہیں اور وہ یہ کہ:
تم سن تو سکتے ہو لیکن سنتے نہیں، بول تو سکتے ہو لیکن بولتے نہیں، دیکھ تو سکتے ہو لیکن دیکھتے نہیں۔ تم میدان لڑائی میں آزاد اور جم کر مقابلہ کرنے والے نہیں ہو اور آزمائش کے وقت قابل بھروسہ بھائی نہیں ہو۔ ---- تم علی بن ابی طالب سے ایسے نکل چکے ہو جیسے اسقاط حمل کی شکل میں ادھورا بچہ رحم سے نکل جاتا ہے۔ ( نہج البلاغہ ،142)
یہ ساری باتیں تو تمہارے گھر کی گواہی ہیں اپنی کتابیں کھول کر دیکھ لو پھر جواب دینا۔
 
Top