- شمولیت
- مارچ 04، 2011
- پیغامات
- 790
- ری ایکشن اسکور
- 3,982
- پوائنٹ
- 323
صوفیاءکی کتب کے بارے میں علماءکی رائے
1 کتاب احیاءالعلوم الدین مؤلفہ ابوحامد الغزالی:
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :اس میں بہت سی مفید باتیں ہیں اس میں بہت سا فلسفیانہ مواد ہے جس کا تعلق توحید ،انبیاء،اور حشر ونشر سے ہے۔علماءنے ابوحامد الغزالی پر اس سلسلے میں رد کیا ہے اور یہ کہا ہے کہ اسے شفاءنے بجائے صحت مند کرنے کے مزید بیمار کردیاان کی مراد کتاب الشفاءہے جو فلسفہ کے بارے میں ابن سینا کی تالیف ہے غزالی کی کتاب میں بہت سی احادیث وآثار ضعیف بلکہ موضوع ہیں اور صوفیاءکے بہت سے مغالطے اور ان کی بکواسیات بھی ہیں نیز ایسے بزرگوں اور صوفیوں کاکلام بھی ہے جو اعمال قلوب میں مشغول تھے اور کتاب وسنت کے پابند تھے البتہ مہلک امور سے متعلق کلام کا اکثر حصہ حارث المحاسبی کی کتاب الرعایۃ سے ماخوذ ہے جیسے ،تکبر ،عُجب اور حسد سے متعلق کلام جس میں سے کچھ تو قابل قبول ہے اور اکثرناقابل قبول ہے ۔
(فتاوی ابن تیمیہ:551/10)
ابن جوزی فرماتے ہیں :مجھے غزالی سے سخت تعجب ہے کہ وہ کیونکر ان خلاف شریعت امور کا حکم دیتا ہے اور کس طرح منہ کے بل پوری رات کھڑے رہنے اورمال ضائع کردینے اورکمائی کے لائق ہونے کے باوجود بھیک مانگنے کو حلال وجائز قرار دیتا ہے غزالی نے فقہ کو تصوف کے بدلے بیچ کر خسارے کا سودا کیا ہے پاک ہے وہ ذات جس نے اسے اس کی کتاب احیاءکے ذریعے دائرہ فقہ سے نکال کر صوفیت میں داخل کردیا ۔
(تلبیس ابلیس:353)
ابوبکر طرطوشی فرماتے ہیں :غزالی نے کتاب الاحیاءکو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ سے بھردیا روئے زمین پر اس سے بڑھ کر اور کیا جھوٹ ہوگا؟ کہ غزالی نے اپنی کتاب میں فلاسفہ کے مذاہب اور صوفیاءکے عقائد بھردیئے
(الرسائل از عبداللطیف آل شیخ:137/3)
امام ذہبی فرماتے ہیں:اس میں اکثر باطل احادیث ہیں اور یہ بہت بہتر ہوتی اگر اس میں حکماءکے طریق اور صوفیت کی خرافات سے متعلق آداب ،رسوم اور زہد نہ ہوتا
(الرسائل از عبداللطیف آل شیخ:140/3)
2۔ کتاب قوت القلوب از ابوطالب مکی:
امام شافعی فرماتے ہیں:ابوطالب نے اپنی آراءمیں علماءکی مخالفت کی ہے بسااوقات اجماع کی بھی مخالفت کی ہے لیکن وعظ ونصیحت اور آخرت کی ترغیب سے متعلق بہترین گفتگو کی ہے چنانچہ طلباءآخرت کی ہولناکیوں سے آگاہ ہونے کے لئے اس کی کتاب کا مطالعہ کرسکتے ہیں لیکن عوام الناس کے لئے اس کا مطالعہ کرناحلال نہیں
(الافادات والانشارات:44)
ابن کثیر فرماتے ہیں:نیک آدمی تھا اپنی کتاب ”قوت القلوب“میں موضوع احادیث ذکر کی ہیں لوگ اسے بدعتی کہتے تھے اور اسے چھوڑےرکھاتھا
(البدایۃ والنھایۃ:319/11)
3۔ ابوعبدالرحمن السلمی کی تفسیر قرآن
ابن تیمیہ فرماتے ہیں :اس کی کتابوں میں صحیح احادیث اور دین کے اعتبار سے مفید کلام ہے بعض ایسی ضعیف احادیث اور ناقابل قبول کلام بھی ہے جو نادان کے لئے مضر ہے بعض لوگ اس کی روایت میں تردد کرتے تھے
(فتاوی:386/1)
ذہبی فرماتے ہیں:اس کی ایک کتاب ہے جسے حقائق التفسیر کہاجاتا ہے کاش وہ اسے تصنیف نہ کرتا وہ تحریف اور باطنیت سے معمور ہے پڑھ کر دیکھ لو اس میں عجائبات ہیں
(التفسیروالفسرون:386/2)
واحدی کہتے ہیں :اگر وہ اس کے تفسیر قرآن ہونے کا اعتقاد رکھتا تھا تو کافرہے
(التفسیروالفسرون:386/2
بحوالہ
http://www.deenekhalis.net/play.php?catsmktba=227