حدیث میں جس طائفہ کا ذکر ہوا ہے اس سے مراد وہ اصحاب الحدیث یا اہل الاثار ہیں جنہوں نے دین قویم کا منہج اختیار کیا اور سیدھی راہ پر گامزن رہے۔ ان لوگوں نے مضبوط ترین راستے اور صحیح ترین منہج کو پوری طرح سے اپنالیا ۔اب جبکہ اہل الحدیث ہی طائفہ منصورہ ہیں تو اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ وہی لوگ سب سے زیادہ فقیہ ہیں اور انہیں کے اصول تمام اصولوں میں صحیح ترین ہیں کیونکہ یہ چیز مدد یافتہ جماعت کے اجزاء ترکیبی کا حصہ اور لازمہ ہے ۔