محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
اہل علم اس پوسٹ کی وضاحت کر دیں !!!
کیا اللہ نُور نہیں ہے
لنک
اس بات کو یاد رکھیں کہ حقیقت یہ ہے کہاللہ نُور نہیں ہے کیونکہ اس ذات کو تو کسی آنکھ نے آج تک دیکھا ہی نہیں اور نہ کسی میں تاب ہے بلکہ نُور تو اللہ کی ایک مخلوق ہے۔ قران بھی اللہ کو ایک ناقابل بیان حقیقت یا ایک ہستی جسکا احاطہ الفاظ میں ممکن نہیں کے طور پر بیان کرتا ہے اور انسانی زبان میں اسکے لئے ایک مناسب مثال تلاش کرنا ممکن نہیں۔ اسی لئے اللہ قران میں ارشاد فرماتا ہے کہ ’’میرے لئے مثالیں نا گھڑو‘‘۔ النحل ۱٦۔ اسی طرح ہمیں یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ فرشتے نُور یا روشنی سے بنائے گئے ہیں لہذا خالق اور مخلوق ایک نہیں ہو سکتے ہیں۔
══════════════════════════════════════
نُور کا لفظ قران میں ہدایت، علم یا ایمان کے زمرے میں استعمال ہوا ہے جیسے کفر کے اندھیرے میں ہدایت کا نُور۔ اسی طرح اس لفظ کو اللہ کے ہر جگہ حاضر و ناظر ہونے کی مثال دینے کے لئے بھی استعمال کیا گیا یعنی اللہ ہی دنیا میں موجود تمام ہدایت کی روشنی و نُور کا منبع و سرچشمہ ہے۔ قران میں سورة النور آیت ۳۵ میں اسی ہدایت کی روشنی کی مثال دی گئی۔
اب اگر اس آیت سے یہ نتیجہ اخذ کرلیا جائے کہ اللہ ہی نُور کا بنا ہے تو یہ بالکل غلط ہوگا کیونکہ ناصرف یہ پہلے بیان کی گئی آیتوں کا انکار ہوگا بلکہ اللہ توخود اس آیت میں فرما رہا ہے کہ ’’اس کے نُور کی مثال ایسی ہے‘‘ یعنی اللہ بذات خود انسانی زبان میں اپنی ہستی کے حوالے سے مثال دے رہا ہے تاکہ بات کی وضاحت ہو جائے۔اللهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ ۖ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ ۖ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِن شَجَرَةٍ مُّبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ ۚ نُّورٌ عَلَىٰ نُورٍ ۗ يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ ۗ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
الله آسمانوں اور زمین کا نُور ہے اس کے نُور کی مثال ایسی ہے جیسے طاق میں چراغ ہو چراغ شیشے کی قندیل میں ہے قندیل گویا کہ موتی کی طرح چمکتا ہوا ستارا ہے زیتون کے مبارک درخت سے روشن کیا جاتا ہے نہ مشرق کی طرف ہے اور نہ مغرب کی طرف اس کا تیل قریب ہے کہ روشن ہوجائے اگرچہ اسے آگ نے نہ چھوا ہو روشنی ہے الله جسے چاہتا ہے اپنی روشنی کی راہ دکھاتا ہے اور الله کے لیے مثالیں بیان فرماتا ہے اور الله ہر چیز کا جاننے والا ہے۔ سورة النور آیت ۳۵