عابدالرحمٰن
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 18، 2012
- پیغامات
- 1,124
- ری ایکشن اسکور
- 3,234
- پوائنٹ
- 240
پیش کردہ: احقر عابدالرحمٰن غفرلہ مظاہری
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ’’ذبیحہ اہل کتاب‘‘ سے متعلق والدنا و مرشدنا مفتی اعظم ہند حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمٰن صاحب نور اللہ مرقدہ کی کتاب '' اسلامی دستورکے بنیادی اور رہنما اصول'' سےایک جامع مضمون جو حضرت مولانا سعید احمدصاحب اکبر آبادی اور محترم والد صاحب ؒکے درمیان ایک طویل علمی مباحثہ پر مبنی ہے بعینہ پیش خدمت ہے جو کہ علم دوست اور باذوق حضرات کے لئے کافی مفید ہے
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ذبیحہ بلا تسمیہ
''برہان'' دہلی فروری ۱۹۶۴ء کے شمارے میں مولانا سعید احمد صاحب اکبر آبادی نے دیار غرب کے متعلق اپنے تاثرات بیان فرمائے ہیں اسی کے ضمن میں امریکہ اور یوروپ کے ریسٹورنٹوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وہاں کے کھانوں کی مدح میں ایک طول قصیدہ پڑھ دیا ہے اور ساتھ ہی وہاں کے حرام گوشت (یہودیوں ،عیسائیوں کے میکینکل طرز پر بلا تسمیہ کے ذبیحہ) کی حلت پر زوردار الفاظ میں ایک فتویٰ صادر فرمادیاہے جس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ مولانا نے اپنے اس فعل نا مشروع کی زبردستی مشروع کرنا چاہا ہے ،اور الفاظ ایسے استعمال فرمائے ہیں جس سے دوسرے کے ابتلاء کا اندیشہ ہے اس لئے مسئلہ پر کچھ سپرد قلم کرنا میں اپنے نزدیک ضروری سمجھتا ہوں ،آئندہ مولانا کے اس پورے مضمون کا جائزہ لیا جائے گا اور ان غیر مشروع چیزوں کی نشان دہی کی جائے گی جن کی مولانا نے تبلیغ فرمائی ہے سطور ذیل میں مضمون کے ایک طویل اقتباس کو پیش کیا جارہا ہے۔
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔