• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایرانی فلم ’محمد‘ کی تخلیق

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
ایرانی فلم ’محمد‘ کی تخلیق کا مقصد اسلام کے مثبت پہلوؤں کو سامنے لانا اور مذہب کی انتہا پسندانہ تشریحات کے مقابلے میں ایک نیا بیانیہ سامنے لانا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا صرف فلمیں اس تناظر میں کوئی اہم کردار کر سکتی ہیں۔
پیغمبر اسلام کی زندگی پر بنائی گئی ایرانی فلم ’محمد‘ نامی فلم کے ہدایتکار مجید مجیدی کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام کی زندگی کے بارے میں زیادہ فلمیں بنائی جانا چاہییں۔ اس ایرانی ڈائریکٹر کے بقول، ’’میں نے یہ فلم بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں مغرب میں اسلامو فوبیا کی نئی لہر کے خلاف لڑنا چاہتا ہوں۔ مغرب میں اسلام کی تشریحات تشدد اور دہشت گردی پر مبنی ہیں۔‘‘

انا للہ وانا الیہ راجعون!

حوالہ
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
اسلام کی نشرواشاعت اس کی صداقت پر پختہ ایمان اور قول و عمل سے اسکی حقانیت کو اجاگر کرنے سے ہوتی ہے جیسے صحابہ کرام میں تھا اگر قول ہے اور عمل نہیں تو بیکار ۔۔ اگر مسلمان صحیح مسلمان ہوتے ۔اسی طرح اپنے عقیدہ وعمل میں پختہ ہوتے تو آج بھی مسلمانوں کی شان ہوتی اور دوسری قومیں اس پر نظر نہیں اٹھا سکتیں کیوںکہ اس امت کی یہ خصوصیت ہے کہ اسکا رعب ایک ماہ کی مسافت تک غالب رہتا ہے ۔لیکن آج اسلام کو غیروں کے بجاے خود نام نہاد مسلمانوں سے خطرہ ہے۔۔جب صورت حال یہ ہے تو جو چاہے بناے چاہے فلم بناے چاہے جو بھی بناے ۔۔ بس ہم یہی دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں استقامت عطا کرے اور ہر شر سے محفوظ رکھے۔ورنہ اللہ کا عذاب بہت سخت ہے ۔آج اس فورم پر جو جس طرح چاہے اپنی مرضی سے بات کرلے لیکن اللہ کے یہاں کامیاب صرف اور صرف وہ ہوگا جو شرک و بدعت سے دور رہ کرمحض قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارے گا ۔اللھم اھدنا الصراط المستقیم ۔صراط الذین انعمت علیھم غیر المغضوب علیھم ولاالضالین۔آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
پیغمبر اسلام کی زندگی پر متنازعہ ایرانی فلم
(محمد رسول الله )

تحریر : فردوس جمال
بدقسمتی سے فقط گذشتہ دو دهائیوں پر محیط ایران کی تاریخ کو بنظر غائر اگر پڑها اور انصاف سے پرکها جائے تو پهر اس کے بعد ایران سے یہ توقع رکهنا کہ ایران مستقبل میں مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق ، یکجہتی و یگانگت کو فروغ دینے کا کوئی کام کرے گا تو یہ امید دیوانے کا خواب ہی ہوگا ، خلیجی ممالک میں شورشوں کا برپا کرنا ،جگہ جگہ باغیوں کی سرپرستی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں متنازعہ اور نفرت پر مبنی لیٹریچر ایکسپورٹ کرنا ، مقدس ہستیوں پر طعن و تشنیع ، دشنام طرازیاں ، "لعنت کلچر "بهی ایران ہی کا تحفہ هے ، اس پر مستزاد اب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر متنازعہ فلم بهی بنا ڈالنا ، ایرانی فلمساز مجید مجیدی کی اس فلم پر جامعة الازہر نے پہلے ہی تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا تها اور ایران کو خبردار کیا تها کہ وه یہ فلم بننے نہ دیں . چار کروڑ ڈالر لاگت سے بنی اس فلم کا آدھا بجٹ ایرانی حکومت نے ادا کیا هے ، فلم تین حصوں پر مشتمل ہوگی ، ابهی صرف پہلا حصہ ریلیز هوا هے ، یہ پہلی فلم ہوگی جس میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کردار فلمایا جارہا هے ، یقیناً اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے ،بهلا یہ کیوں کر قابل برداشت ہوسکتا هے کہ کل تک قابل اعتراض اور فحش موویز بنانے والا ایک فلم ڈائریکٹر اٹهے نائٹ کلب میں پڑے نشے میں دھت کسی ایکٹر کو سیٹ پر لیکر آئے اور ان سے کہے کہ چل بن "محمد رسول اللہ " اینڈ ایکشن !!مسلمانوں کے دلوں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا وه تصور ، وه احترام ، وه تقدس اور وه حرمت موجود و موجزن هے کہ اس کردار کے سانچے میں کوئی دوسرا مثیل ، شبیہ ،تصویر اور تصور ڈهل ہی نہیں سکتا هے ، بزبان حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ
وأحسن منك لم تر قط عيني
واجمل منك لم تلد النساء

اور
"بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر"
اب اس عظیم الشان ہستی کے کردار میں جلوہ گر ہوگا اکیسویں صدی کا کوئی ایرانی لونڈا ؟ یا للعجب !!
دوسری طرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں سفر ہجرت هے ، غار یار کی معیت هے ،پیغمبر کی زندگی ہی میں ان کے مصلے پر صدیق کی امامت هے ، پل پل عثمان کی سخاوت هے ، لمحہ لمحہ فاروق کی غیرت و عدالت هے ، -رضی اللہ عنهم - کیا مجید مجیدی صاحب ان سبهی پہلوؤں پر انصاف سے روشنی ڈالیں گے ؟ جواب نفی میں هے ، تو پهر ایسی کوئی بهی فلم جو مستند اور مسلم حقائق سے ہٹ کر ہوگی بلاشبہ امت مسلمہ میں تفرقہ ، انتشار اور مزید اختلاف کا باعث بنے گی ، شاید حسب روایت ایران کا یہی منشا اور مقصد ہی ہو .!!!
اللہ المستعان
 
Top