ایزی قرآن و حدیث : ورژن 4
اس میں چند اضافہ ضرور ہوا ہے، لیکن پچھلا ورژن کافی بہتر لگا،
جس ترجمہ یا تفسیر پر ماوس رکھتے تھے پتہ چل جاتا تھا یہ کس کا ترجمہ اور کس کی تفسیر ہے۔ لیکن نئے ورژن میں یہ پتہ نہیں چل رہا،
احادیث سیکشن میں عربی کو ٹک کرنے کے باوجود عربی متن شو نہیں ہورہا صرف اردو ترجمہ نظر آرہا ہے،
اور بھی کئی وجوہات ہے۔ ابھی ایک دن ہوا ہے سرسری نظر میں یہی نظر آرہا ہے۔
ان باتوں کو بیان کرنے کا مقصد یہی ہے کہ آپ جو سوفٹوئر تیار کروارہے ہیں وہاں زیادہ سے زیادہ سہولت میسر ہو اور آسانی ہو اور استعمال کنندہ کو پتہ ہو کہ وہ اس وقت کس کا ترجمہ پڑھ رہا ہے۔
شکریہ