• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایسی ٹوپی جس پر کسی جاندار کی تصویر بنی ہو اس میں نماز پڑھنے کا حکم

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,099
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا لباس پہننا جائز نہیں ہے جس پرکسی انسان یا حیوان کی تصویر بنی ہو ۔

سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ (صحيح البخاري، بدء الخلق: 3226، صحيح مسلم، اللباس والزينة: 2106)

’’فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو نہ (اس گھر میں جس میں) کوئی تصویر ہو۔‘‘
  • اس لیے نماز کی حالت میں یا عام حالات میں ایسی ٹوپی پہننا جس میں کسی جاندار کی تصویر بنی ہو حرام ہے۔ اگر کوئی شخص ایسی ٹوپی پہن کر نماز پڑھ لیتا ہے تو اس کی نماز صحیح ہو گی، لیکن وہ گناہ گار ہو گا۔

والله أعلم بالصواب.
 
Top