• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایسے علم کا کوئی فائدہ نہیں جو آپ کی نجات کی بجائے آپ کیلئے وبال بن جائے !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ایسے علم کا کوئی فائدہ نہیں جو آپ کی نجات کی بجائے آپ کیلئے وبال بن جائے !

وہ بڑا حیران تھا کہ اتنی عبادت کرنے کے باوجود جو مقام اسے ملنا چاہیئے تھا وہ ایک مٹی سے بنے انسان کو مل گیا ، اس کی آنکھیں غصہ سے سرخ ہو رہی تھیں نفرت اور انتقام اس میں بڑھتا جا رہا تھا اور اس نے پھر یہ نہیں سوچا کہ وہ جو کرنے جا رہا ہے اس کا انجام کیا ہوگا اور بولا میں اس مٹی کے بنے انسان کو سجدہ نہیں کروں گا اور یہ الفاظ ادا کرتے ہی ایک دم سے اس کے اندر سے ایمان نکل گیا جو علم اور حکمت اس نے سیکھی تھی وہ سب کی سب ختم ہوگئی اور اس کے اندر ایک اندھیرا سا ہوگیا ، پہلے جس نور نے اس کو اعلیٰ مقام دیا تھا اس کے تکبر نے وہ نور ختم کرکے اس کے اندر اندھیرا ہی اندھیرا کردیا تھا اس کی انا نے اس کو چین نہیں لینے دیا اور وہ اپنے رب کے سامنے کھڑا ہوگیا، اس ہستی کے سامنے جس نے اسے بنایا جس نے اسے اتنا کچھ سکھایا جس نے اس کو ہر تکلیف میں اکیلا نہیں چھوڑا اور آج وہ محض اپنے علم کےتکبر کی وجہ سے اس ہستی کے سامنے کھڑا ہوگیا ، اس نے کہا کہ میں اس مٹی کے انسان سے بہتر ہوں کیونکہ مجھے تو نے آگ سے بنایا ہے، جس پر اللہ نے جواب دیا کہ نکل جا یہاں سے تیرا کیا حق ہے کہ تو یہاں رہ کر اکڑے اور غرور کرے،نکل یہاں سے کہ تو ذلیل ہے، وہ تب بھی نہ گھبرایا کیوں کہ اس کے اندر آگ بھری تھی اور وہ اور تیز ہو گئی تھی اور وہ غصے سے قسم کھا کر بولا کہ میں سیدھے راستے پر بیٹھ جاؤں گا اور تیرے بندوں کو چاروں طرف سے گھیر لوں گا۔ اُن پر سامنے سے بھی حملہ کروں گا، پیچھے سے بھی، دائیں اور بائیں سے بھی پر حملہ آور ہوں گا اور چاروں طرف سے گھیر کر ان کو اپنا ساتھی بناؤں گا، اور انہیں تیرے شکر گزار بندے نہ رہنے دوں گا، لیکن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بڑا ہی مہربان ہےوہ نہیں چاہتا کہ اس کے بندے شیطان کے ہاتھوں لٹیں ۔ بندے اُس چور سے بچنے کی ذرا سی بھی کوشش کریں تو وہ خوش ہوتا ہے اور ایک نیکی کے بدلے دس کا ثواب دیتا ہے۔ اور بندہ خوابِ غفلت سے جس وقت بھی بیدار ہو جائے۔ اور وہ خوش ہو جاتا ہے۔ حتّیٰ کہ مرتے وقت بھی اگر اُس کی آنکھ کھُل جائے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت و مغفرت اُسے اپنی آغوش میں لے لیتی ہے۔ لیکن جو سوتے سوتے ہی ہمیشہ کے لئے سو جائیں تو سمجھ لیجئے کہ اُن کی قسمت ہی سو گئی، اللہ سے دعا ہے کہ علم دے تو تکبر اور حسد کبھی نہ دے کیوں کہ ایسے علم کا کوئی فائدہ نہیں جو آپ کی نجات کی بجائے آپ کیلئے وبال بن جائے۔

Orya Maqbool Jan
 
Top