• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایلومیناٹی! عالمی تنظیم شیطنت

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
جیسے جیسے دنیا کی فنا کا وقت قریب آ رہا ہے شیطانی قوتیں اپنی چال بازیاں تیز سے تیز تر کرتی جا رہی ہیں۔ دنیا کے تین کتابی مذاہب (اسلام' عیسائیت اور یہودیت) اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ قیامت کے قائم ہونے سے پہلے خون ریز جنگیں ہونی ہیں۔ عیسائی اور یہودی تو ان جنگوں کی بھر پور تیاری میں مصروف ہیں مگر مسلمان خواب غفلت کے مزے لے رہے ہیں۔
شیطان بھی اپنے حواریوں کی بہترین مدد کر رہا ہے اور ان کو اسباب مہیا کرنے میں تگ و دو کر رہا ہے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی عالمی تنظیم شیطنت ہے جس کا نام ایلومیناٹی ہے۔ اسی تنظیم کے زیر تحت امریکا میں شیطان کا چرچ (Church of Satan) موجود ہے جہاں شیطان کے پیروکار اسکی عبادت کرتے ہیں۔ دنیا کے مشہور لوگ اور حکمران اس تنطیم کا حصہ ہیں۔
اس تنظیم نے شیطان سے یکجہتی اور اس کی عبادت کے اظہار کے لئے کچھ نشان بنائے ہیں جن کی تفصیل انٹرنیٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ان نشانات کو دنیا میں مختلف طریقوں سے پھیلایا جا رہا ہے اور لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت ڈالی جا رہی ہے۔
انہی نشانات میں سے ایک نشان وہ ہے جس کو آج کل بہت سے مسلمان فیس بک اور دوسرے سوشل نیٹ ورکس پر اپنی پرفائل کی تصویر بنائے ہوئے ہیں۔ یعنی رابعہ۔ ذیل میں دہ گئی تصویر میرے اس دعوے کی دلیل ہے۔
RABIA.jpg


واللہ اعلم!
 
Top