اویس تبسم
رکن
- شمولیت
- جنوری 27، 2015
- پیغامات
- 382
- ری ایکشن اسکور
- 137
- پوائنٹ
- 94
ایمان میں اضافے کے کئی اسباب ہیں :
پہلا سبب : اللہ تعالی کے اسماء وصفات کی معرفت :
بلا شک انسان کو اللہ تعالی کے اسماء وصفات کی معرفت جتنی زیادہ ہو گی اتنا ہی اس کا ایمان زیادہ ہو گا اسی لئے آپ اہل علم کو جنہیں اللہ تعالی کے اسماء و صفات کا علم دوسروں سے زیادہ ہوتا ہے انہیں ایمان میں دوسروں سے قوی الایمان پائیں گے ۔
دوسرا سبب : اللہ تعالی کی کونی [کائنات اور مخلوقات]اور شرعی [قرآنی آیات ، احادیث و معجزات نبویہ، اسلامی احکام وغیرہ ]نشانیوں میں غور وفکر:
تو انسان جتنا زیادہ کائنات کی مخلوقات میں غور وفکر کرے گا اتنا ہی اس کا ایمان زیادہ ہو گا ، فرمان باری تعالی ہے :
{وَفِي الْأَرْضِ آيَاتٌ لِلْمُوقِنِينَ (20) وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ }
ترجمہ: اور یقین کرنے والوں کے لئے تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں اور خود تمہاری ذات میں بھی تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو !؟[الذاريات : 20 - 21]
اس بارے میں بہت سی آیات ہیں ، اس سے میری مراد وہ آیات ہیں جن میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ غور و فکر کرنے سے انسان کے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے۔
تیسرا سبب : کثرت عبادت:
کیونکہ انسان جتنی زیادہ عبادت کرے گا اس کا ایمان بھی اتنا ہی زیادہ ہو گا چاہے یہ عبادت قولی ہو یا فعلی کیونکہ اللہ کا ذکر ایمان کی مقدار اور معیار کوزیادہ کرتا ہے، اس کے علاوہ نماز روزہ اور حج بھی ایمان کی مقدار اور معیار میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔