• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایمان والوں کی گواہی۔ عظیم و عجیب دعا۔ تفسیر السراج۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْہِ مِنْ رَّبِّہٖ وَالْمُؤْمِنُوْنَ۝۰ۭ كُلٌّ اٰمَنَ بِاللہِ وَمَلٰۗىِٕكَتِہٖ وَكُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ۝۰ۣ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِہٖ۝۰ۣ وَقَالُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا۝۰ۤۡ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَاِلَيْكَ الْمَصِيْرُ۝۲۸۵
رسول (ﷺ)نے اور مسلمانوں نے اس بات کو مان لیا جو کچھ اس کے رب کی طرف سے اس پر نازل ہوا ہے ۔ سب اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں(ان کا اقرار ہے ) کہ ہم اس کے رسولوں میں سے کسی ایک میں بھی فرق نہیں کرتے اور انھوں نے کہا کہ ہم نے سنا اور قبول کیا۔ اے رب ہمارے !ہم کو تیری بخشش چاہیے اور تیری طرف جانا ہے ۔۱؎(۲۸۵)
۱؎ ان آیات میں بتایا ہے کہ ان حقائق پر جو اس سورۃ میں بیان کیے گیے ہیں ، سب ایمان رکھتے ہیں اور مسلمان حق وصداقت کا اس درجہ شیدائی ہے کہ بلاتفریق احدے ہرپیغمبر علیہ السلام کو مانتا ہے ۔اس کا شیوہ انکار وتمرد نہیں ، سمع واطاعت ہے۔ وہ ہروقت خدا کی بخشش ورحمت کا جویاں رہتا ہے اورحق کے قبول کرنے میں کوئی تعصب اس کے حائل نہیں ہوتا۔

لَا يُكَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَا۝۰ۭ لَہَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْہَا مَااكْتَسَبَتْ۝۰ۭ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِيْنَآ اَوْ اَخْطَاْنَا۝۰ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَآ اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَہٗ عَلَي الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِنَا۝۰ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ۝۰ۚ وَاعْفُ عَنَّا۝۰۪ وَاغْفِرْ لَنَا۝۰۪ وَارْحَمْنَا۝۰۪ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ۝۲۸۶ۧ
خدا کسی کو اس کی گنجائش سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اس کی کمائی کا فائدہ اور نقصان اسی کے لیے ہے۔ اے رب ہمارے! اگر ہم بھول گیے یا ہم نے خطا کی توہم کو نہ پکڑ اور اے ہمارے رب! ہم پر بھاری بوجھ نہ رکھ، جیسے اگلوں پر تونے بوجھ رکھا اور ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوا، جس کی ہم میں طاقت نہیں ہے اور ہم سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر ۔ تو ہمارا آقا ہے ۔ ہمیں کافر قوم پر مدد دے۔۱؎ (۲۸۶)
۱؎ ان آیات میں مسلمانوں کو ایک نہایت ہی عجیب دعا سکھلائی گئی ہے ۔ مقصد یہ ہے کہ مسلمان ان تمام گمراہیوں اور لغزشوں سے بچے جن کی وجہ سے پہلی قومیں ہلاک ہوئیں۔ یعنی وہ خطاو نسیان سے بچے۔ خواہ مخواہ تعمق کی وجہ سے مصائب کے بوجھ کو اپنے سرپر نہ لادے جیسے پہلی قوموں نے کیا اور ہروقت اللہ تعالیٰ سے نصرت وعفو کا طالب رہے اور کوشش کرے کہ طاقت وقوت میں کفر اس سے بازی نہ لے جائے۔
حل لغات
{اَلْمَصِیْرُ}انجام۔ { اِصْراً } بوجھ{مَوْلٰی} کارساز۔
 
Top