محترم بھائی
یہ فائل پی ڈی ایف فارمیٹ میں بنائی گئی ہے لیکن اس کی اصل اسکین شدہ بٹ میپ پر مشتمل ہے۔ اور ابھی تک عربی و اردو زبانوں کے او۔سی۔آر۔ نہیں بنائے جا سکے ہیں جو کہ اس طرح کی فائلز کو دوبارہ سے ایڈٹ ایبل کر سکیں۔
البتہ انگریزی و دیگر زبانوں میں یہ سہولت موجود ہے۔
اسی طرح جو فائلز ایم ایس ورڈ سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں کنورٹ کی جاتی ہیں وہ تو کسی حد تک دوبارہ سے ایڈٹ ایبل بن جاتی ہیں۔
اسی طرح ایڈوبی ان ڈیزائن سے بھی عربی اردو کے علاوہ مغربی زبانوں کی فائلز کنورٹ کی جا سکتی ہے اور ایڈٹ ایبل بن سکتی ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
منسلک کردہ فائل کو فوٹو شاپ میں ایڈٹ کیا جا سکتا ہے بحیثیت تصویر کے۔ ایڈوبی الیسٹریٹر میں ممکن ہے ٹریس ہو جائے۔ اسی طرح کورل میں بھی ٹریس کی جا سکتی ہے لیکن یہ ساری آپشنز ہمیں ٹیکسٹ کی صورت میں رزلٹ نہیں دے سکتیں۔