• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک انتظامی تجویز

آفتاب

مبتدی
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
718
پوائنٹ
0
آپ حضرات نے یہ فورم ایک ایک منہج کی ترویج کے لئیے چلایا ہے ۔ لیکن اس میں جو سیکشن خالص دینی امور سے متعلق ہے اس میں ہر ایک کو جواب دینے کی آذادی نہیں ہونی چاہئیے ۔ دیکھیئیے کسی بھی مسلک کے علماء میں اختلاف ہوتا ہے ۔ اور بعض اوقات یہ اختلاف بہت شدت بھی اختیار کرتا ہے ۔ اس اختلاف کو علماء ہی سمجھ سکتے ہیں ۔ لیکن ایک عام آدمی اس میں کنفیوز ہوجاتا ہے ۔ لیکن اگر ان علمی مسائل میں عام آدمی بھی شامل ہوجائیں تو پھر اختلافات کا کیا کہنا ۔ ہر ایک اپنی اصطلاحات کی اپنی تشریح بتائے گا اور ایک نے آنے والے کو سمجھ نہیں آئے گی کس کی بات مانوں ۔ اہل حدیث کے مسلک پر کس کو مانوں ۔
یہ حال مختلف فورمز پر ہے ۔
اگر اسلامی سیکشن پر ھر ایک کو بات کی اجازت دینا ہے تو عام افراد کی پوسٹ پہلے چیک ہو اس کے بعد اس کو ڈسپلے کی جائے ۔ دوسرا جو اہل حدیث علماء یہاں موجود ہیں ۔ ان کا الگ رینک شو کیے جائیں ۔ ان کو ممبر یا سینیر ممبر نہ کہا جائے بلکہ عالم یا اس طرح کا لفظ استعمال کیا جائے تاکہ وہ عام ممبر سے الگ ہوسکیں ۔اور وہ اہل حدیث کے مسلک کی صحیح ترجمانی کریں اور مسائل و احکام پر ان علماء میں ضرور کوئی جواب دے عام ممبروں پر ان تھریڈز کو نہ چھوڑا جائے۔
یہ کنفیوزن مجھے شروع میں ہوئی ۔ کسی نے مسائل و احکام میں پوسٹ کی تو میں سمجھا کہ وہ کوئی عالم ہوں گے جب اعتراض کیا تو پتا چلا انہوں نے تو کاپی پیسٹ سے کام چلایا تھا ۔ دوسرے کئی عام ممران نے بحث برائے بحث شروع کردی

رہتا ہوں اگر میخانے میں تو مجھے شرابی نہ سمجھ اے ساقی
ہر وہ شخص جو مسجد سے نکلے نمازی نہیں ہوتا

یہ کنفیوزن بعض دفعہ اتنی ہوئی کہ مجھے وہ تھریڈ ترک کرنا پڑا

جیسے کہ سارے شہر کی بجلی چلی گئی
آنکھیں کھلی کھلی تھیں مگر سوجھتا نہ تھا

امید ہے انتظامیہ اس طرف توجہ فرمائیں گی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم جناب آفتاب بھائی جان،
آپ کی یہ پوسٹ صاف صاف بتا رہی ہے کی آپ مجھ پر طنز کرنا چاہتے ہے. آپنے کہا :

لیکن اس میں جو سیکشن خالص دینی امور سے متعلق ہے اس میں ہر ایک کو جواب دینے کی آذادی نہیں ہونی چاہئیے ۔اور وہ اہل حدیث کے مسلک کی صحیح ترجمانی کریں اور مسائل و احکام پر ان علماء میں ضرور کوئی جواب دے عام ممبروں پر ان تھریڈز کو نہ چھوڑا جائے۔
بھائی جان آپکو مجھسے یہی اعتراض ہے نہ کی میں پوسٹ شروع کر دیتا ہوں اور بعد میں اسکا جواب نہیں دیتا ہوں؟

تو بھائی اسکا جواب یہ ہے کی آپ نے جو بھی پوسٹ پر اعتراض کیا تھا وہ اعتراض نہیں تھا بلکی آپنے مزید مجھ سے ایک فتویٰ حاصل کرنا چاہا تھا. اور میں کوئی مفتی نہیں ہوں، میں نے جو بھی پوسٹ کیا اسکا حوالہ دیا، اور یہ بھی بتایا تھا کی یہ فتویٰ کسنے دیا.!!
http://www.kitabosunnat.com/forum/%D...81%DB%92-1173/
http://www.kitabosunnat.com/forum/%D...A7%D9%85-1066/

میں نے یہ دعوہ کبھی نہیں کیا کی بھائی میں نے یہ پوسٹ اپنی محنت سے بری مشکت سے ایک ہفتے میں تیار کی ہے، اب اس پر جو اعتراضات ہونگے اسکی ذمداری بھی میری ہوگی،

لیکن اگر ان علمی مسائل میں عام آدمی بھی شامل ہوجائیں تو پھر اختلافات کا کیا کہنا
ٹھیک کہا آفتاب بھائی آپ نے ، میں نے جو لنک دے ہے اور اس پر بعد میں جو تفصیلی بحس ہوئی ہے تو اس میں میری طرح کوئی عام آدمی کیوں پوسٹ کرتا. آپ تو ماشاءاللہ اچچھی بحث کرتے ہے اور آپ علم کے معاملے میں بھی مجھے سے ہزار گنا بہتر ہے.
اور اسکے بعد میں بھی یہ کہنا کی
لیکن اس میں جو سیکشن خالص دینی امور سے متعلق ہے اس میں ہر ایک کو جواب دینے کی آذادی نہیں ہونی چاہئیے ۔
یہ بات دل کو کافی چوٹ پہنچانے والی ہے بھائی جان،
جب مجھے لگا کی اس پوسٹ میں عام آدمی کا کوئی کام نہیں تو اسکے بعد میں نے اس پوسٹ میں کوئی جواب نہیں دیا، جو کی صحیح تھا .

لیکن اگر ان علمی مسائل میں عام آدمی بھی شامل ہوجائیں تو پھر اختلافات کا کیا کہنا ۔ ہر ایک اپنی اصطلاحات کی اپنی تشریح بتائے گا اور ایک نے آنے والے کو سمجھ نہیں آئے گی کس کی بات مانوں ۔ اہل حدیث کے مسلک پر کس کو مانوں ۔
یہ بات آپکی بلکل درست ہے بھائی جان جیسے کی میں کہا کی جب مجھے علم نہ ہوا تو میں نے اس پوسٹ میں جواب نہ دیا اور اسے علماء کرام پر چھوڑ دیا، میری بھی اس فورم کی انتظامیا سے درخوست ہے کی جب کوئی پوسٹ بہت شدت سے آگے بڑھ رہی ہو تو اس میں کسی عام آدمی کو پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہیے.

اگر اسلامی سیکشن پر ھر ایک کو بات کی اجازت دینا ہے تو عام افراد کی پوسٹ پہلے چیک ہو اس کے بعد اس کو ڈسپلے کی جائے ۔
بھائی جان آپکی یہ بات سے میں صحمت نہیں ہوں، ہاں آپ یوں ضرور کہ سکتے ہے کی کوئی بھی بھائی پوسٹ کرنے پر حوالہ ضرور پیش کریں ورنہ پوسٹ ڈلیت کر دی جاےگی.

ان کو ممبر یا سینیر ممبر نہ کہا جائے بلکہ عالم یا اس طرح کا لفظ استعمال کیا جائے تاکہ وہ عام ممبر سے الگ ہوسکیں ۔
I Agree یہ بات درست ہے انتظامیا اس پر دھیان ضرور دیں.

یہ کنفیوزن مجھے شروع میں ہوئی ۔ کسی نے مسائل و احکام میں پوسٹ کی تو میں سمجھا کہ وہ کوئی عالم ہوں گے جب اعتراض کیا تو پتا چلا انہوں نے تو کاپی پیسٹ سے کام چلایا تھا ۔
آفتاب بھائی کاپی پیسٹ کرنے میں دکت کیا ہے؟ جب میں نے پورا حوالہ دیا تھا کی یہ مضمون کہاں سے لیا گیا ہے یا یہ مضمون نگار کون ہے تو بات ختم ہو جاتی ہے. کیا علم کو آگے بڑھانا نہیں چاہیے؟ یا ہم علم کو آگے تو بڑھانا چاہتے ہے لیکن یہ سوچ رہیں ہے کی یہ تو کاپی پیسٹ ہو جائیگا .!! بھائی جب پورا حوالہ مل رہا ہے تو کاپی پیسٹ کا سوال ہی کہاں اٹھتا ہے؟؟؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
لیکن اس میں جو سیکشن خالص دینی امور سے متعلق ہے اس میں ہر ایک کو جواب دینے کی آذادی نہیں ہونی چاہئیے ۔ دیکھیئیے کسی بھی مسلک کے علماء میں اختلاف ہوتا ہے ۔ اور بعض اوقات یہ اختلاف بہت شدت بھی اختیار کرتا ہے ۔ اس اختلاف کو علماء ہی سمجھ سکتے ہیں ۔ لیکن ایک عام آدمی اس میں کنفیوز ہوجاتا ہے ۔ لیکن اگر ان علمی مسائل میں عام آدمی بھی شامل ہوجائیں تو پھر اختلافات کا کیا کہنا ۔
آفتاب صاحب بعض اوقات کسی عام آدمی کے ذہن میں ایسا نکتہ آ جاتا ہے جو عالم کے ذہن میں بھی نہیں ہوتا اور کوئی بھی یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ سارا علم اس کے پاس ہے۔سارا علم تو صرف اللہ کے پاس ہے۔
اگر اسلامی سیکشن پر ھر ایک کو بات کی اجازت دینا ہے تو عام افراد کی پوسٹ پہلے چیک ہو اس کے بعد اس کو ڈسپلے کی جائے
آفتاب صاحب یہ مشورہ انتظامیہ کو نہ ہی دیں تو اچھا ہے بالفرض آپ کی پوسٹ ڈسپلے ہونے سے پہلے چیک ہوئی اور شو ہونے میں تاخیر ہو گئی تو آپ ہی شکوہ نہ کرتے پھریں انتظامیہ سے۔
دوسرا جو اہل حدیث علماء یہاں موجود ہیں ۔ ان کا الگ رینک شو کیے جائیں ۔ ان کو ممبر یا سینیر ممبر نہ کہا جائے بلکہ عالم یا اس طرح کا لفظ استعمال کیا جائے تاکہ وہ عام ممبر سے الگ ہوسکیں ۔
حیرانگی کی بات ہے آفتاب صاحب۔یہاں کون اپنے آپ کو عالم کہے گا۔یہاں تو ہر پڑھا لکھا شخص عجز و انکساری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو طالب علم گردانتا ہے۔میرا نہیں خیال یہاں کوئی بھی تکبر کی وجہ سے اپنے آپ کو باقی تمام اراکین سے زیادہ علم والا سمجھے۔المتکبر تو صرف اللہ کی ذات ہے۔
 
Top