• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک بھائ کا سوال

شمولیت
مئی 28، 2016
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
70
اسلام علیکم
چند دنوں پہلے ایک بھائ نے سوال کیا نکاح میں رسوم و رواج کے تالوق سے
- نکاح میں ہونے والی رسوم و رواج کی کیا شرعی حیثیت ہے.
میں نے اس بھائ سے کہا کی یہ سب بدعت ہے.
اس بھائ نے کہا کی اسلام میں اس کی کوئ تو گنجاعش ہوگی.
میں نے کہا کی اس کی کوئ گنجاعش نہیں ہیں.
اس بھائ نے پہر یہی سوال کیا.
اپ سبھی بھائوں سے اور محترم علماء کرام @اسحاق سلفی @یوسف ثانی صاحب سے جواب کی گزارش ہے.کی نکاح میں رسوم و رواج کی گنجاعش کی کیا سورت ہے.
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
چونکہ ہر ایک رسم کو دین سمجھ کر نہیں کیا جاتا اس لئے کچھ تو فضول خرچی اور اسراف پر مبنی ہیں اور کچھ غیروں کی متشابہت پرمبنی ہیں ،البتہ چند ایک پر بدعت کا لفظ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جیسا کہ نکاح کے وقت چھ کلمہ پڑھانا وغیرہ ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
اسلام علیکم
چند دنوں پہلے ایک بھائ نے سوال کیا نکاح میں رسوم و رواج کے تالوق سے
- نکاح میں ہونے والی رسوم و رواج کی کیا شرعی حیثیت ہے.
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
محترم بھائی ۔۔ رسوم و رواج سے کیا مراد ہے ؟
ہر علاقے اور برادری کے مختلف رسوم و رواج ہوتے ہیں
پھر سٹیٹس یعنی حیثیت اور طبقے کے لحاظ سے بھی مختلف رواج موجود ہیں
فی الحال مشترکہ طور پر رائج کاموں میں گانا بجانا ، مہندی ،ڈھولک ، مرد اور عورتوں کی مخلوط تقریبات ، بے پردہ عورتیں ، بڑا جہیز ، اور اسکی نمائش ،
شادی کی ولیمہ کے علاوہ۔ اجتماعی کھانے کی دعوتیں ،اور ان پر بے حساب اخراجات ،
فائرنگ ، آتش بازی ،

یہ سب کام نہ صرف یہ کہ اسلامی تہذیب کا حصہ نہیں ، بلکہ ان میں سے اکثر سختی سے منع ہیں ،
پاک و ہند میں غیر مسلم قوموں کے اختلاط نے ہمارے امیر ،غریب سب کو خراب کیا ہے ،
انہی کاموں کی وجہ آج شادی ایک مشکل ترین معاملہ بن چکا ہے ، اور لاکھوں بیٹیاں ، اور لاکھوں نوجوان شادی جیسے فطری تقاضے کو پورا کرنے سے قاصر ہیں ،
اور جنسی بے راہ روی کے ساتھ ساتھ ، نفسیاتی امراض کا شکار ہوتے نظر آرہے ہیں

نمود و دکھلاوے نے ہمارے معاشرے کو آسیب کی طرح جکڑ رکھا ہے ،
شادی کے ان غیر اسلامی امور کی نشاندہی کیلئے علامہ حافظ صلاح الدین یوسف صآحب نے ایک مفید مضمون قلم بند کیا تھا جو آپ درج لنک سے ڈاؤن لوڈ کرلیں
ڈاؤن لوڈ لنک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top