سب سے پہلے پاکستان نہیں اسلام؟
السلام علیکم
سب سے پہلے پاکستان نہیں اسلام؟ اس مساوات کو حل کرتے ہیں۔
پہلا سوال
* اگر آپ پاکستان میں ہیں اور اپنے ہی شہر میں کسی دوسری جگہ کسی سے مخاطب ہونے کی خواہش ھے،
تو مخالف آپ سے یہ پوچھ سکتا ھے کہ بھئی کہاں سے ہو یا کونسی محلہ سے ہو؟
وجہ کہ وہ آپ کے انداز و آواز اور لہجہ سے جان جائے گا کہ آپ اسی شہر سے ھیں۔
* اگر آپ پاکستان میں ہیں اور کسی دوسرے شہر میں کسی سے مخاطب ہونے کی خواہش ھے،
تو مخالف آپ سے پوچھ سکتا ھے کہ بھئی آپ کا تعلق کونسے شہر سے ھے؟
وجہ کہ وہ آپ کے انداز و آواز اور لب ولہجہ سے جان جائے گا کہ آپ اس شہر سے نہیں ہیں
پھر اس کے بعد اگر اس کی آپ کے بتائے ہوئے شہر سے کچھ یادیں ہوں یا کوئی عزیز آپ والے شہر میں رہتا ہو تو مزید وہ دوسرا سوال کرے گا
کہ آپ اس شہر میں کونسے ایریا میں رہتے ہیں؟
* اگر آپ کسی دوسرے ملک سعودی عرب میں ہیں اور کسی سے مخاطب ہونا کی خواہش ھے،
تو مخالف اگر پاکستانی ھے تو وہ آپ سے آپ سے پوچھے گا کہ آپ پاکستان کونسے شہر سے ہیں؟
اگر آپ کے مخالف کوئی انڈین ہیں تو وہ حلیہ سے اندازہ لگا لے گا کہ سامنے والا پاکستانی ھے اگر نہیں تو وہ آپ سے پوچھے گا کہ کیا آپ پاکستانی ہیں یہاں بات ختم اگر اس انڈین کے کوئی عزیز پاکستانی ہوئے تو وہ آپ سے اس کے بعد آپ سے شہر کا نام پوچھے گا۔
اس کے علاوہ آپ کے مخالف جو بندہ ھے وہ کسی بھی دوسرے ملک سے تعلق رکھتا ھے تو یا تو وہ خود کہے گا کہ آپ پاکستانی، انڈین یا بنگالی اگر نہیں تو وہ پوچھ سکتا ھے کہ آپ کونسے ملک سے تعلق ھے؟
جب یہ سب کنفرم ہو گیا کہ آپ پاکستانی ہیں تو اس کے بعد سب کو معلوم ھے کہ سامنے والا پاکستانی مسلمان ھے
دوسرا سوال
* اگر مخالف کو دلچسپی ھے کہ آپکا دین/ مذھب پر جاننے میں تو وہ آپ سے دوسرا سوال میں یہ پوچھ کر کنفرم کر سکتا ھے مگر پھر بھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں پہلی ملاقات میں کسی کے مذھب پر پوچھنا اچھا نہیں سمجھا جاتا جب تک ایک دوسرے سے کچھ ملاقاتیں نہ ہو جائیں۔
والسلام