سب سے پہلے پاکستان نہیں اسلام؟
السلام علیکم
يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ
[الحجرات : 13]
اس آیت کامفہوم یہی ہے کہ ائےلوگوہم نے تمہارے قبیلے او رقومیں صرف تعارف کے لئے بنائے ہیں یعنی آپ کہاں سے ہیں اور کس قوم اور قبیلے سے ہیں وغیرہ یہ ان کی فطر حدود ہیں اب انکی بنیاد پر خود کو دوسروں سے ممتاز کرنا درست نہیں۔
آپ نے جو مفہوم لیا وہ آپکی ذاتی رائے ہو سکتی ھے، پھر بھی کوشش کیا کریں کہ جب قرآن مجید کی آیت پیش کریں تو ساتھ ترجمہ بھی پیش کریں پھر اس کے بعد آپکی جو بھی رائے ہو اسے کرنا چاہئے تاکہ مفہوم سمجھنے میں آسانی ہو۔ اس پر طریقہ کار کو بہتر بنائیں! شکریہ۔
يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ
اے لوگو! ہم نے تمہیں مرد اور عورت سے پیدا فرمایا اور ہم نے تمہیں [SUP](بڑی بڑی)[/SUP] قوموں اور قبیلوں میں [SUP](تقسیم)[/SUP] کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔ بیشک ﷲ کے نزدیک تم میں زیادہ باعزت وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیزگارہو، بیشک ﷲ خوب جاننے والا خوب خبر رکھنے والا ہے
[SUP]الحجرات ٤٩: آیت ١٣[/SUP]
سب سے پہلے پاکستان نہیں اسلام؟
ہم کون ہیں؟ مسلمان
ہمارا دین کیا ھے؟ اسلام
ہم کہاں رہتے ہیں؟ اسلامی جمہوریہ پاکستان
ہماری پہچان یا کلمہ کیا ھے؟ لا إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ
ہم کس کی عبادت کرتے ہیں؟ اللہ سبحان تعالی کی
ہمارے آخری رسول کا نام کیا ھے؟ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
آپ پاکستان میں ہیں وہاں سب ایک دوسرے کو اس کے لباس، گفتگو سے پہچان لیتے ہیں جس پر اگر ایسی کوئی مشکل درپیش ہو تو پوچھنے والا دین پر سوال نہیں کرتا بلکہ مسلک/ فقہ پر پوچھتا ھے۔
جنگ کا نعرہ تکبیر اللہ اکبر ھے اسلام نہیں۔
۔
۔
۔
والسلام