محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
ایک خاتون بڑھاپے کی منازل طے کررہی تھی !!!
ایک خاتون بڑھاپے کی منازل طے کررہی تھی مگر اس کا چہرا ہشاش بشاش اور انتہائی خوبصورت تھا- لگتا نہیں تھا کہ کہ وہ کسی بوڑھی عورت کا چہرہ ہے بلکہ وہ چہرے مہرے سے جوان عورت معلوم ہوتی تھی-
کسی نے پوچھا: آپ کی عمر لمبی ہوچکی ہے، بڑھاپے کے صحرا میں اپ کی زندگی کا سفر جاری ہے، مگر تعحب ہے کہ آپ کا چہرہ بہت ہی صاف و شفاف ہے- آخر آپ کیا طریقہ اختیار کرتی ہیں جس کے باعث آپ کا چہرہ جوان عورت کا چہرہ معلوم ہوتا ہے؟
بوڑھی خاتون نے جواب دیا: بہن! میں وہ طریقہ استعمال کرتی ہوں، جس سے اکثر و بیشتر خواتین ناواقف ہیں- میں نے یہ نسخہ کائنات کے سب سے بڑے معالج سے لیا ہے جس کے استعمال کے بعد انسانی خواہشات ختم ہوجاتی ہیں، حالانکہ انسانی خواہشات کا لامتناہی سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آتا-
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:
"اگر ابن آدم کو دو وادیاں سونے اور چاندی کی مل جائيں تو وہ تیسری وادی کی خواہش کرے گا- بات یہ ہے کہ ابن آدم کا پیٹ صرف مٹی ہی بھرسکتی ہے"
(بخاری:6436، مسلم:1049)
میں بھی ہر روز میک اپ کرتی ہوں- میرے میک اپ کی تفصیل اس طرح سے ہے:
"میرے دونوں ہونٹوں پر حق غالب رہتا ہے، میری آواز کی گنگناہٹ ذکر و اذکار ہے- میری آنکھوں کا میک اپ غض بصر (نگاہ کی پستی) ہے- میرے دونوں ہاتھوں کی سجاوٹ احسان کرنا ہے- میرے قدموں کی خوبصورتی استقرار و استقامت ہے- میرے دل کا قرار حب الہی ہے- میری عقل کا سنگار حکمت و دانائی ہے- میرے نفس کی غذا اطاعت و فرمانبرداری ہے- میری خواہش کی انتہا ایمان ہے- یہی میرا میک اپ ہے جس کو اپنانے پر میرے چہرے کو یہ رونق نصیب ہوئی ہے جو آپ کے سامنے ہے"-