اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
‘‘میں موسیقی سننا نہیں چھوڑ سکتی،سکتا ۔۔ ۔ ۔۔ ‘‘
‘‘میں ٹی وی ڈرامے اور موویز دیکھنا نہیں چھوڑ سکتی ،سکتا‘‘
‘‘مجھے معلوم ہے کہ یہ حرام ہے۔۔۔مگر میں اپنے بوائے فرینڈ،۔۔گرل فرینڈ کو نہیں چھوڑ سکتا!‘‘
‘‘میں لڑکوں سے دوستی اس وقت چھوڑ دوں گی جب مجھے خاوند مل جائے گا۔۔۔۔‘‘
‘‘میں لڑکیوں سے دوستی اس وقت ختم کر دوں گا جب میری شادی ہو جائے گی۔۔‘‘
‘‘میں کالج جانے لگوں گی تو نقاب کر لوں گی۔۔اگلے سال داڑھی رکھ لوں گا‘‘
عزیز ساتھیو۔ ۔ ۔ ۔ !!!!!!
ہمارے لیےدنیا کی عارضی لذت و عیش کی خاطر حرام ترک کرنا کیوں مشکل ہو جاتا ہے؟
ایک ڈچ نوجوان کے خوبصورت جواب کی طرف نظر دوڑائیے جو ابھی پانچ سال قبل ہی اسلام لایا ہے۔۔۔
شیخ عبد الرحمٰن العریفی نے اس سے پوچھا‘‘آپ اپنی سابقہ زندگی کیسے بھول گئے؟آپ ہر وقت لڑکیوں میں گھرے رہتے ہوں گے۔۔۔اس فحاشی ،موسیقی،شراب اور لذت کی زندگی کو کیسے بھول گئے؟
اس نے جواب دیا‘‘اللہ سبحانہ وتعالٰی نے اس زندگی کو میرے دل سے اسی وقت وقت مٹا دیا تھا جب میں نے توحید کی شہادت دی اور مسلمان بن گیا تھا۔۔۔‘‘
جس لمحے وہ مسلمان ہوا،اسے علم ہو گیا تھا کہ ایک مومن کے دل میں دو محبتیں اکٹھی پروان نہیں چڑھ سکتیں۔۔اللہ سبحانہ وتعالٰی کی محبت اور حرام کی محبت!!!!!!!!!!
کیا ہم اس حقیقت کا ادراک کرنے سے قاصر ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟
انگریزی سے ترجمہ:اخت ولید