• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک ذرا مشت خاک ہے تو

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
جب سے عقل وشعور کا ساتھ ہوااور اشیا کی حقیقت سمجھ میں آنے لگی تب ہی سے اس خیال نے ہمیشہ ذہن کو الجھائے رکھا کہ اللہ نے ہمیں مٹی سے کیونکر پیدا کیا،یہ کام کس طرح ممکن ہوا ، کبھی مٹی کو دیکھا کبھی اپنے ارد گرد بکھرے انسانوں کے وجود کو بغور پرکھا مگر گتھی نہ سلجھ سکی میری یہی حالت رہتی اگر اللہ کے فضل سے چند حقائق مجھے نہ پتا چل جاتے جو یقینا سائنس کی بدولت ممکن ہوا اس بات پر ایمان تو مجھے اور آپ کو ہے ہی کہ ہم سب خاک سے پیدا کئے گئے ہیں اور اس لحاظ سے اس پر حیرت کی کوئی وجہ بھی نہیں کہ اللہ کی قدرت سے کچھ بعید نہیں وہ ہر شے پر حاوی ہے اور سب سے بڑا سائنسدان وہی ہے ، مگر اس کو کیا کہئے کہ اللہ نے قرآن کے ذریعے سے جو باتیں صدیوں پہلے ہم تک پہنچا ئیں ان کی وضا حت کرنے کا شرف آج سائنس کو ہو رہا ہے اور دوسروں کی طرح ہم بھی اس کے کارناموں سے مرعوب ہوئے چلے جارہے ہیں - حالا نکہ درحقیقت یہ فخر اور شرف ہمارے حاصل کرنے کا تھا کہ ہم اللہ کے حکم کے مطابق تسخیر کائنات کا فریضہ انجام دیتے اور دنیا کو بتاتے کہ دیکھو ہماری کتاب میں یہی تو لکھا ہے -

آج سائنس نے دریافت کیاہے کہ ہرشے بہت سارے ایٹم سے مل کر بنی ہے ایٹم ایک ایسا ذرہ ہوتا ہے جو مزید تقسیم نہ ہو سکے ان کی ساخت میں تنوع کی بنا پہ مختلف نام دئے گئے ہیں ،کسی کو ہائیڈروجن ،کاربن ،ناٹروجن اور کسی کو آکسیجن کا نام دیا ہے یہ تمام اشیا کائنات میں بکھری پڑی ہیں زمین کے اندر بھی خصوصا" نائٹروجن تو وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے ۔
ہمارے جسم کا building block پروٹین ہے ہمارے بال ہیں تو پروٹین سے بنے ناخن جلد خلیوں کی جھلیاں خون غرض جسم کے اجزائے ترکیبی میں پروٹین اہم ترین ہے اس میں کمی کی وجہ سے مختلف بیماریاں پیدا ہو جا تی ہیں اور جسمانی نظام میں خلل واقع ہوجاتاہے ۔
جب ہم پروٹین کی ساخت پہ غور کرتے ہیں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ ہر پروٹین دراصل بہت سارے امائنو ایسڈ اamino acid سے مل کر بنی ہے اور ہر امائینو ایسڈاپنے اندر آکسیجن ،ہائیڈروجن اور نائیٹروجن لازما" رکھتا ہے اس کے علاوہ بھی اس میں سلفرsulphur وغیرہ جو ہمیں مٹی کے اندر مٹی کی تہ میں ملتا ہے اگر ان حقائق کو ترتیب سے چارٹ کی شکل میں ظاہر کریں تو ایسے ہوگا
انسان -----پروٹین )--------) امائنوایسڈکا مرکب ،یعنی SNHCO2 زمین کے تہ میں پایا جانے والا ایٹم '
یوں یہ گتھی سلجھ گئی ۔ اللہ نے اشرف المخلوقات انسان کو مٹی سے بنایا گیا اس لئے کہ یہ احساس اشرفیت اسے بے لگام نہ ہو نے دے اور وہ یہ یاد رکھے کی اس کی اصل ۔۔۔۔۔۔۔۔ مٹی ہے ِ، وہ اللہ کی دیگر مخلوقات میں ہی افضل رہے --- خدا نہ بن بیٹھے پھر اسی پر بس نہیں انسان کا غرور توڑنے کے لئے یہی چیز کافی ہے کہ ایک دن اسے مٹی میں مل کر فنا ہو جانا ہے اسی لئے تو جب ایک مسلمان کو جب مرنے کے بعد دفن کیا جاتاہے تو اس کو قبر میں لٹا کر مٹی ڈالٹے ہوئے کہتے ہیں
منہا خلقنکم ---- اسی زمین سے ہم نے تمہیں پیدا کیا
وفیہا نعید کم ------اور اسی میں ہم تمہیں لوٹارہے ہیں
ومنہا نخرجکم ---- اوراسی سےہم تمہیں دوبارہ اٹھائیں گے
اللہ نے ہمیں ہماری حقیقت بتادی کہ بس ایک مٹھی بھر خاک -- کاش کہ ہم اس بات کا شعور حاصل کرلیں اور یہ حقیقتیں ہمارے ایمان کو بڑھا کر ہمیں اپنے رب کی نا فرمانی سے بچالیں
تحریر
نسرین فاطمہ سحر
 
Top