• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک رائے۔۔۔اگر اچھی لگے تو اگے پہنچادیں ورنہ اپنا مشورہ ضرور دیں

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم

سمائل کے ساتھ میں میں اختلافی موضوعات پر رائے، مشورہ یا اصلاح نہیں کرتا کیونکہ اس پر سب کو اختیار حاصل ھے وہ فری ہینڈ اپنی بات سامنے رکھے۔ میری اصلاح دوسرے معنی میں ہوتی ھے جس پر سمجھ نہ بھی آئے مگر کوئی ناراض نہ ہو۔

والسلام
السلام علیکم و ر حمتہ اللہ و بر کا تہ،

کنعان بھائی آپ کی گفتگو میں واقعی ہی پختگی اور سمجھ داری ہے۔لیکن آپ کے اندازٍ بیان میں سختی اور تلخی ہے، ، جس سے گفتگو کا اثر زائل ہو جاتا ہے۔
اگر آپ اس پر اپنی اصلاح فرما لیں تو کیا ہی اچھا ہو جائے۔
اگر آپ کو برا محسوس ہو تو آپ سے معذرت ہے ، لیکن اس بات میں کوئی برائی نہیں۔اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا کر دے۔آمین
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
کنعان بھائی آپ کی گفتگو میں واقعی ہی پختگی اور سمجھ داری ہے۔لیکن آپ کے اندازٍ بیان میں سختی اور تلخی ہے، ، جس سے گفتگو کا اثر زائل ہو جاتا ہے۔
اگر آپ اس پر اپنی اصلاح فرما لیں تو کیا ہی اچھا ہو جائے۔
شاید آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے عام طور پر کنعان بھائی کا انداز بہت نرم ہوتا ہے۔
 
شمولیت
اگست 05، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
57
ہمیں ووٹ ڈالنے جانا چاہیے اور اس کا طریقہ یہ کریں کہ جو ووٹ کارڈ ہمیں ملے اس کو کروس کر دیں اور پیچھے اپنی رائے میں لکھ دیں کہ جمہوریت کفر ہے ۔۔خلافت آنی چاہے ۔۔اس طرح یہ ہو گا کہ جو ووٹ اس پارٹی کے نام ڈال جاتا ہے وہ ضائع ہو جائے گا اور ایک طرح سے ہماری رائے خلافت پر ہے تو وہ اگے پہنچ جا ئے گی ۔
ہمارا ووٹ نہ ڈالنا یا اپنے ووٹ کو ضائع کرنا دونوں کا نقصان آٹو میٹک طور پر دین کو اور فائدہ دین بیزار قوتوں کو ہوگا۔
ایک مثال سے اپنی بات کو واضح کرنے کی کوشش کرتا ہوں:
مثلاً ٢ امیدواروں (لیاقت بلوچ (جماعت اسلامی) اور پرویز مشرف) میں سے ایک کو ١٠ لوگوں نے ووٹ دے کر منتخب کرنا ہے، آپ فرض کریں کہ ووٹ دالنے والوں میں ٦ لوگ لیاقت بلوچ کے حامی ہیں اور ٤ مشرّف کے۔ (پلڑا لیاقت بلوچ کا بھاری ہے)

ظاہری سی بات ہے کہ جو مشرف کے حامی ہیں ان سب نے ووٹ ڈالنے ہی ہیں کیونکہ وہ سیکولر ہیں ان کے نزدیک جمہوریت سے بہتر کوئی چیز نہیں، لہٰذا مشرف کو تو ٤ ووٹ پڑ جائیں گے۔

لیاقت بلوچ کے حامیوں میں سے اگر ٣ یا ٤ لوگ جمہوریت کو کفر قرار دے کر (اپنی طرف سے بڑی نیکی کرکے) ووٹ ہی نہیں ڈالیں گے تو گویا لیاقت بلوچ کو ٢ یا ٣ ووٹ پڑیں گے۔

فائدہ بالواسطہ کس کو ہوا؟؟؟

جمہوریت ایک غیر اسلامی نظام ہے، لیکن اس کی ہر ہر چیز کو کفر نہیں کہا جا سکتا۔ اسی مجبوری کو پیش نظر رکھتے ہوئے جید علمائے کرام نے جمہوریت کو غلط کہنے کے باوجود اخف الضّررین کے تحت ووٹ ڈالنے کا ہی مشورہ دیا ہے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
شاید آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے عام طور پر کنعان بھائی کا انداز بہت نرم ہوتا ہے۔
بھائی مجھے بلکل غلط فہمی نہیں ہے۔یہ سب دیکھ کر ہی کہنے پر مجبور ہوئی ہوں۔جزاک اللہ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
بھائی مجھے بلکل غلط فہمی نہیں ہے۔یہ سب دیکھ کر ہی کہنے پر مجبور ہوئی ہوں۔جزاک اللہ
السلام علیکم

سسٹر آپ دو مرتبہ ایک ہی پیغام کو لگا چکی ہیں آپکے ساتھ ایسی کوئی گفتگو ہوئی ہو تو اس پر وہ تحریر لنک کے ساتھ پیش کر دیں شکریہ کے ساتھ ۔

والسلام
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
نبی کریم صل الله علیہ وسلم کا فرمان ہے "جس قوم پر عورت حکمران بنائی گئی وہ قوم کبھی فلاح نہیں پا سکتی " (متفق علیہ )

ہمارے ہاں الیکشن میں حصّہ لینے والی ہر جماعت میں عورتیں موجود ہیں -سوال ہے کہ اگر ووٹنگ کرنا گناہ نہیں یا اگر کسی صاحب کردار انسان کو ووٹ دینے کے نتیجے میں فاسق حکمران سے نجات ممکن ہے -اور اس لئے شرعی طو ر پر ووٹ دینے میں کوئی حرج نہیں -تو کیا پھر اس صاحب کردار انسان کی جماعت غالب آنے کی صورت میں کیا اس کی جماعت کی عورتیں حکمران نہیں بن جائیں گی - ؟؟؟ اور کیا اس سے ہم نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی کھلی نافرمانی کے مر تکب نہیں ہو جائیں گے ؟؟؟

یعنی کفر در کفر ---
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
فورم پر موجود کسی ایک شخصیت کو موضوع بحث بنانے سے گریز کیا جائے، اس سے ہمارے دلوں میں بغض اور کینہ جیسے جذبات پیدا ہوسکتے ہیں۔
 
Top