• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"""" ایک شرک جسکا ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا """ (((پیراں دتہ)))

شمولیت
ستمبر 12، 2013
پیغامات
143
ری ایکشن اسکور
227
پوائنٹ
40
"""" ایک شرک جسکا ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا """

(((پیراں دتہ)))
آپ سب نے یہ نام کافی دفعہ سنا ہوگا لیکن بہت کم لوگ اسکا مطلب جانتے ہیں یا ہوں گے اس کا مطلب ہے """ پیروں کا عطا کردہ """ جو کہ سرا سر شرک ہے...
ہمارے معاشرے میں جو لوگ بے اولاد یا بانجھ ہوتے ہیں وہ اللہ پاک سے اولاد مانگنے کی بجائے پیروں اور فقیروں کے پاس جاتے ہیں اور ان سے اولاد یا اپنی حاجت روائی کے لیے جاتے ہو جو کہ خود اپنا ایک بال تک نہیں اُگا سکتے۔۔۔۔۔

جب کہ اللہ پاک قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔

لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ يَخْلُقُ مَا يَشَاۗءُ ۭ يَهَبُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ اِنَاثًا وَّيَهَبُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ الذُّكُوْرَ 49؀ۙ
اَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَّاِنَاثًا ۚ وَيَجْعَلُ مَنْ يَّشَاۗءُ عَــقِـيْمًا ۭ اِنَّهٗ عَلِيْمٌ قَدِيْرٌ 50؀

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے، وہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے، جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے عطا کرتا ہے۔یا انھیں ملا کر بیٹے اور بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے، یقینا وہ سب کچھ جاننے والا، ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔
(((( سورہ الشوری ؛ 49،50 )))
اللہ پاک اولاد دے کر بھی آزماتا ہے اور نہ دے کر بھی آزماتا ہے اولاد ہے تب بھی انسان کی آزمائش اور نہیں ہے تب بھی آزمائش۔۔۔۔
کچھ لوگ جو اللہ پاک پر کامل یقین رکھتے ہیں وہ لوگ اپنی حاجت صرف اور صرف اللہ پاک سے بیان کرتے ہیں۔۔ لیکن کزور عقیدہ لوگوں کو جب آزمائش دیتا ہے تو وہ لوگ لوگ آزمائش سے ڈرتے ہوئے نام نہاد پیروں کی طرف جاتے ہیں۔۔۔۔۔ اور اُن سے اپنی حاجت روائی بیان کرتے ہیں۔۔۔۔ تو اللہ پاک ایسے لوگوں کو تب انکی حاجت پوری کر کے آزماتا ہے کہ آیا یہ میرے شکر گزار بندوں میں سے بنتے ہیں یا پھر میرے ہی بندے کو میرے مقابل لا کھڑا کرتے ہیں۔۔۔
ہم بات کر رہے تھے پیراں دتہ نام پر۔۔۔ تو وہ بچہ جو عطا کردہ تو اللہ پاک کا ہے مگر اس بچے کو پیر کا عطا کردہ بنانے کے ساتھ ساتھ اس چھوٹے سے بچے کو یہ سمجھا دیا جاتا ہے کہ یہ پیر تمہارا مائی باپ ہے اسکا کوئی حکم تم نے ٹالنا نہیں اور نا ہی انکار کرنا ہے۔۔۔۔۔۔
کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم ایک انسان کو دوسرے انسان کا فرمانبردار تو بنا دیتے ہیں مگر جسکا اصل حق ہے کہ اسکی فرمانبرداری کی جائے ہم ایک انسان کی وجہ سے اللہ پاک کے نافرمان بنا دیتے ہیں۔۔
اور یہ ایک ایسا شرک ہے جس میں تعلیم یافتہ لیکن دین سے دور لوگ بھی کرتے ہیں۔۔۔
میرے پیارے بہن اور بھائیوں ہمار دین اسلام بہت ہی اچھا ، سچا دین ہے ۔ اللہ کے لیے اپنے عقیدہ کا درست کرئے کہ اللہ پاک ہر چیز پر قادر ہے کوئی انسان کوئی جن کوئی بھی اللہ پاک کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔۔۔ اللہ پاک کسی کا محتاج نہیں ہے بلکہ کائنات میں جو کچھ بھی ہے وہ سب اللہ پاک کا محتاج ہیں۔
اللہ پاک مجھے اور آپ سب کو ہدایت دے۔ آمین یا رب العالمین
 
Top