• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک شعر کے بارے میں معلومات

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
95
پوائنٹ
64
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

مجھے ایک شعر بہت ہی پسند ہے جو کسی صحابی نے اللہ کے رسول ﷺ کی نعت میں کہا۔ لیکن کس نے اور کب کہا یہ علم نہیں۔ براہ کرم اس کے بارے میں بتا دیجیے۔ وہ شعر کچھ يوں ہے:
لنا شمس و للآفاق شمس و شمسي خير من شمس السماء
شمس السماء تطلع بعد الفجر وشمسي طالع بعد العشاء

کن صحابی نے یہ شعر کہا اور کب کہا؟


اور اگر آپ کے علم میں کوئ ایسی کتاب ہو جس میں صحابہ رضی اللہ عنہم اور سلف رحمہم اللہ کے اشعار اور قصیدوں پر مشتمل ہو تو وہ بھی بتا دیجیے۔

جزاکم اللہ خیرا!
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
١۔ یہ شعر تلاش کے باوجود نہیں ملا لیکن شک سا ہے کہ شاید حضرت خنساء رضی اللہ عنہا کا ہے۔ امید ہے کہ فورم پر موجود اگر کسی ساتھ کے علم میں ہو تو رہنمائی فرمائیں گے۔
٢۔ عموما اشعار کی تلاش کے لیے ایک تو مکتبہ شاملہ میں بحث کرتا ہوں اور دوسرا اس لنک میں تلاش کرتا ہوں یہ قدیم وجدید عربی ادب پر ایک بہترین ویب سائیٹ ہے۔
http://www.arabadab.net/searchres.php
 
شمولیت
ستمبر 14، 2011
پیغامات
114
ری ایکشن اسکور
576
پوائنٹ
90
میرے علم کے مطا بق حضرت عائشہ رضی اللھ عنھا نے کہا تھا، جب ان کی سوئی گم گئی تھی، وھ چرخا کات رہی تھیں، نبی کریم صلی اللھ
علیہہ وآلہ وسلم داخل ہوئے تو روشنی سے ان کی سوئی مل گئ، تب انہوں نے یہ شعر کہا تھا
لیکن میرے پاس اس واقعے کی کوئی سند نہیں ہے
 
Top