• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک عراقی (یعنی شیعہ) کا مچھر کے خون کے متعلق سوال اور ابن عمر رضی الله عنہ کا جواب

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
بحار الانوار --- باقر مجلسی ---​
ایک عراقی (یعنی شیعہ) کا مچھر کے خون کے متعلق سوال اور ابن عمر رضی الله عنہ کا جواب
عن ابن أبي نعيم قال: شهدت ابن عمرو أتاه رجل فسأله عن دم البعوضة فقال: ممن أنت؟ قال: من أهل العراق قال: انظروا إلى هذا يسألني عن دم البعوضة وقد قتلوا ابن رسول الله (صلى الله عليه وآله) وسمعت رسول الله (صلى الله عليه وآله) يقول: إنهما ريحانتي من الدنيا، يعني الحسن والحسين -

(بحار الانوار/عربی ، جلد ٤٣ ، صفحہ ٢٦٢ ، مؤسسة الوفاء ، بيروت - لبنان)

ترجمہ : ابن ابی نعیم سے روایت ہے ، ان کا بیان ہے کہ میں نے دیکھا کہ عبد الله ابن عمر (رضی اللہ عنہ) کے پاس ایک آدمی آیا - اس نے ان سے پوچھا - کیا مچھر کا خون کرنا (مارنا) جائز ہے؟
انہوں نے اس سے پوچھا ، تم کہاں کے رہنے والے ہو؟
اس نے کہا ، عراق کا باشندہ ہوں -
ابن عمر نے حاضرین کی طرف مخاطب ہو کر کہا ، ذرا اس شخص کو دیکھو! یہ مچھر کا خون کرنے کے متعلق سوال کرتا ہے درآنحالیکہ ان لوگوں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے نواسے کا خون بہا دیا (اس وقت یہ نہ پوچھا کہ یہ جائز ہے یا ناجائز) جن کے متعلق رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ "یہ میری دنیا کے دو پھول ہیں"یعنی حسن اور حسین رضی الله عنہم -

(بحار الانوار/مترجم ، جلد ١٠ ، باب ٢ ، صفحہ ٥٧ ، محفوظ بک ایجنسی ، امام بارگاہ مارٹن روڈ ، کراچی)

یہی بات بخاری میں بھی اس طرح بیان ہوئی ہے کہ:

موسی بن اسماعیل ، مہدی ، ابن ابی یعقوب ، ابن ابی نعیم سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں ابن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ ان سے ایک شخص نے مچھر کے خون کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا تو کہاں کا باشندہ ہے؟ اس نے کہا کہ عراق کا رہنے والا ہوں ، ابن عمر نے فرمایا کہ اس آدمی کو دیکھو یہ مچھر کے خون کے متعلق پوچھتا ہے حالانکہ ان لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند (یعنی حسین) کو قتل کیا اور میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ یہ دونوں دنیا میں میرے دو پھول ہیں -

(بخاری ، جلد ٣ ، کتاب الادب ، باب: بچے کے ساتھ مہربانی اور اس کو بوسہ دینا...)


1.jpg
 
شمولیت
اکتوبر 31، 2013
پیغامات
85
ری ایکشن اسکور
54
پوائنٹ
28
قوفی لا یوفی بالکل ٹھیک۔
قوفی نہ دین اسلام سے وفا کرتا ہے اور نہ ہی اہل بیت سے
 
Top