عکرمہ
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 27، 2012
- پیغامات
- 658
- ری ایکشن اسکور
- 1,870
- پوائنٹ
- 157
ایک فقیر کی'' دردمندانہ نصیحت''
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تین چار دن سے میں فورم سے غائب تھا،آج مختلف پوسٹوں کا ملاحظہ کیا تو بعض پوسٹوں کے مندرجات پڑھ کر طبعیت عجیب سی ہوگئی کہ''ماہ رمضان،ماہ غفران''میں بھی بھائیوں کے درمیان''بغض وعناد''کے جراثیم پرورش پارہے ہیں۔تکفیری اور خارجی کے الفاظ سستے داموں دستیاب ہیں،میدانوں میں قربانیاں کی انمٹ داستان رقم کرنے والوں کونا جانے کونسے کونسے ''القابات''سے نوازا جارہا ہے،شہداء کے خون کی خوشبو سے مہکے ہوئے گلستان کو''مکدر''کیا جارہا ہے۔۔۔بھائیوں ان ''مباحث''کو غیر رمضان میں رکھ لیں کیونکہ یہ''رمضان کے پر سعادت لمحات''بڑی تیزی گزر رہے ہیں۔۔۔یہ''ایام معدودات''ہمیں دوبارہ نصیب ہوتے بھی ہیں یا نہیں یہ میرا اللہ جانتا ہے۔
آخری عشرہ ہم پر سایہ فگن ہے،رحمتوں،مغفرتوں،عنایتوں کی لوٹ سیل سے ہم بھی مستفید ہو جائیں،رضائے الہیٰ کو ہم بھی پالیں،حصول جنت کے لیے سعی کرلیں،اللہ کو منانے کے لیے''کمرکس''لیں۔۔یہ داحقہ ایسے ہی نہ گزر جائےکہ ہم خواب غفلت میں ہی پڑے رہیں۔
اللہ کے ذکر سے اپنی زبان کو تر رکھیے کیونکہ اطمینان قلب''ذکر الہیٰ''سے ہی حاصل ہوتا ہے۔
''تلاوت قرآن''سے اپنی صبحوں وشاموں کو مزین رکھیے۔
اپنی جبین نیاز کو اللہ کے حضور'' سجدوں'' کے لیے وقف کر دیجیے۔
سحری وافطاری کو''اللہ کے حضور دعاؤں''میں بسر کیجیے۔
ان لمحات کو ضائع نہ کیجیے،صدائے عام ہے''کیا ہے کوئی سوال کرنے والا کہ اسے عطا کیا جائے، کیا ہے کوئی دعا کرنے والا کہ اسکی دعا قبول کی جائے، کیا ہے کوئی مغفرت مانگنے والا کہ اسے بخش دیا جائے''
قُلْ يٰعِبَادِيَ الَّذِيْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِ اِنَّ اللّٰهَ يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِيْعًااِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ
''(اے نبی ﷺ) کہہ دو کہ اے میرے بندو ، جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو جاؤ ، یقینا اللہ سارے گناہ معاف کر دیتا ہے وہ تو غفور، رحیم ہے''
اے میرے اللہ ہمارے حال پر رحم فرما۔آمین