• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک نئی علمی و تحقیقی کتاب

ج انصاری

مبتدی
شمولیت
دسمبر 11، 2011
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
194
پوائنٹ
16
آج مطالعہ کی میز پر بر صغیر کے نامور مورخ بلند پایہ اسلامی اسکالر پروفیسر یٰسین مظہر صدیقی (ندوی) حفظہ اللہ کی ایک علمی اور تحقیقی کتاب.
"خلافت اموی خلافت راشدہ کے پس منظر میں " موجود ہے. اس کتاب میں حضرت امیر معاویہ کے دور حکومت میں صحابہ کرام کے کردار و عمل اور ان کے عہدے و مناصب اور اموی خلافت کے استحکام و انصرام میں صحابہ کرام کا تعاون اور سپورٹ ، امیر یزید بن معاویہ کے عہد خلافت میں صحابہ کرام کی موجود گی اور امیر یزید بن معاویہ کی حکومت کی معاونت اور ملکی استحکام میں ان کا کردار، غزوہ قسطنطنیہ کی امارت و سالاری، مدینہ کی ولی عہدی کی حقیقت ، خلافت یزید میں امرا حج، خلافت اموی کے بارے میں چند عظیم حقائق، جیسے موضوعات پر شاندار علمی اور تحقیقی بحث. اصحاب ابن سبا ، اور یاروں "کےپھیلائے ہوئے الزامات کی تردید اور غلط فہمیوں کا ازالہ.
صفحات کی تعداد . 2٦٥ ہے، سائز . 2٣×٣٦ (١٦) ہے، ناشر مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن، (یو.پی) انڈیا.
ناشر نے اس کتاب میں کاغذ عمدہ نہیں لگایا ہے، حروف باریک ہیں اور طباعت ٹھیک ہے.
ناشر سے گذارش ہے کہ آئندہ ایڈیشن میں کتابت و طباعت اور معیاری کرلیں. ہماری طرف سے پروفیسر یٰسین مظہر صدیقی (علی گڑھ مسلم یونیور سٹی) اور مکتبہ الفہیم مئو (یو.پی) دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں.
 
Top