• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک وہابی عالم کا کہناہے کہ دیوبندی ----- ؟؟؟؟؟؟

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
امام ابو حنیفہؒ کی تقلید کی قسم کھانے والوں کا رد تو خود ائمہ ثلاثہ ( امام مالکؒ ، امام شافعیؒ اور امام احمد بن حنبلؒ ) کے مذاہب سے ہو جاتا ہے اس کے لیے ” طبقہ اہل ِحدیث “ کو ” مذہبِ حنفیہ “ کے رد کا زیادہ بار نہیں اٹھانا چاہیے۔ اور ”طبقہ اہلِ حدیث “ کو انگریز کی پیداوار کہنا ” اساطیر الاولین “ ہی تو ہے اور ” اہلِ سنت “ سے خارج کہنا اور بھی جہالت و تعصب۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

محترم ارسلان صاحب
ابن ھمام حنفي نے تقلید کی تعریف یوں کی ہے
بأنه العمل بقول من ليس قوله إحدى الحجج بلا حجة
ایسے شخص کے قول پر بلا دلیل عمل کرنا جس کا قول دلائل شرعیہ نہ ہو
عمل بلا دلیل ہوگا یعنی عمل کرنے والے کے لئیے لازمی نہیں کہ وہ دلیل پر واقف ہو
عمل بلا دلیل ہوگا نہ کہ قول بلا دلیل ہوگا

آپ کس طرح کہ رہے ہیں قول کتاب و سنت کے مخالف ہو ، قول کے متعلق تو کسی نے نہیں کہا کہ وہ بغیر دلیل کے ہو ۔ ابن ھمام نے عمل کے متعلق کہا کہ وہ بغیر دلیل کے ہوگا یعنی عامل بغیر دلیل پر مطلع ہوئے بغیر عمل کرے گا ۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین و تابعین اور اسلاف کے دور سے متعدد مثالیں دی جاسکتی ہیں کہ جب سائل نے سوال کیا تو جواب دینے والے نے فتوی تو دیا لیکن دلیل ذکر نہ کی اور عامل نے بغیر دلیل کے اس قول پر عمل کیا
نوٹ : تمام احباب سے گذارش ہے جواب يونیکوڈ میں دیں تاکہ اقتباس لینے میں آسانی ہو ۔ جو تصاویر اپلوڈڈ کی جاتی ہیں ان کے جواب کی مجھ سے توقع نہ رکھا کریں
بھائی! ایک چھوٹے سے سوال کا جواب دے دیں، سارا مسئلہ سمجھ آ جائے گا ان شاءاللہ
اسلام میں رمضان کے بعد شوال کے چھ روزوں کی فضیلت ہے اور فقہ حنفی میں شوال کے چھ روزے مکروہ ہیں، تو آپ کس کی بات مانیں گے؟ اسلام کی یا فقہ حنفی کی؟
 
تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
بھائی! ایک چھوٹے سے سوال کا جواب دے دیں، سارا مسئلہ سمجھ آ جائے گا ان شاءاللہ
اسلام میں رمضان کے بعد شوال کے چھ روزوں کی فضیلت ہے اور فقہ حنفی میں شوال کے چھ روزے مکروہ ہیں، تو آپ کس کی بات مانیں گے؟ اسلام کی یا فقہ حنفی کی؟
فقہ حنفی نہیں بلکہ شوال کے روزہ مکروہ ہونے کا قول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور امام مالک رحمہ اللہ کا ہے
فقہ حنفی شوال کے روزوں کے استحباب کی قائل ہے اور میں بھی شوال کے روزوں کے مستحب ہونے کا قائل ہوں
میں نے آپ کہ کہنے کے مطابق حواب دے دیا اور آپ نے کہا کہ جواب سے سارا مسئلہ سمجھ میں آجائے گا
اب دوبارہ تقلید کی تعریف کی طرف آجائیں تاکہ تھریڈ کے موضوع کی مناسبت سے آگے بڑھا جائے
 
Top