• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک ”زیدی شیعہ کافرہ“ کا مکتوب

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
@طاہر اسلام صاحب!
محترم پھر ان اہلِ حدیث علماء کے متعلق کیا خیال ہے جو ان مشہور واعظین مثلا طاہر القادری، طارق جمیل، جاوید غامدی یا الیاس قادری وغیرہ کے متعلق اپنی تقریر و تحریر میں بھرپور تنقید کرتے ہیں۔ میری پوسٹ نمبر 3 میں ایک بیان کا لنک ہے وہ بھی دیکھ لیجیے گا۔ جزاک اللہ خیر
اللہ آپ سے راضی ہو، آپ کی مذکور "اس حد تک لائقِ ستائش" والی بات پر میری الجھن دور کرنے کیلیے براہِ مہربانی تھوڑا سا واضح فرمادیں کہ
اگر اوپر ذکر کردہ مشہور واعظین کے عقائد میں کوئی خرابی پائی جاتی ہے تو وہ "اُن کے ہاتھوں سیدھے رستے پر آنے والوں" میں بھی یقینا پائی جائے گی تو ان پر کیا حکم لگے گا؟
اور اگر اِن پر بھی اُنہی واعظین والا حکم لگے گا تو اِنہیں سیدھے رستے پر آنے کا کیا فائدہ ہوا؟[/QUOTE]

میں نے اسی غلط ذہنیت کا رد کیا ہے؛اسے راہ راست پر آنے کا کیا فائدہ ہوا؟؟سوال یہ ہے کہ اگر کوئی ہندو بریلوی یا دیوبندی مسلمان بن جائے تو کیا اس کے قبول اسلام کا کوئی فائدہ نہیں؟؟اناللہ ؛یہی خارجیت ہے کہ کافر بہتر ہے اور کلمہ گو مسلمان اگر میرے نظریے سے متفق نہیں تو پھر وہ مسلمان ہی نہیں؛بہت ہی افسوس ناک رویہ ہے اور سخت قابل نفرت؛بہ صد معذرت
باقی ان پر رد ہونا چاہیے جو ان کی باتیں کتاب و سنت کے خلاف ہیں؛اور میں ان پر کی جانے والی ہر تنقید کو درست سمجھتا ہوں ،نہ وہ ناتراشیدہ لہجہ ہی مجھے پسند ہے جو بعض نام نہاد مبلغوں نے اختیار کر رکھا ہے جس سے صرف نفرت پھیلتی ہے اور اس سے اپنے ہم خیالوں کو تو خوش کر کے داد سمیٹی جا سکتی ہے لیکن مخالفین اس سے مزید دور ہی ہوتے ہیں اور اس طرح کے فرقہ پرستوں کو سننا بھی گوارا نہیں کرتے۔
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
یہ ضروری نہیں ہے کہ متذکرہ بالا مشہور واعظین کے عقائد میں جو خرابی پائی جاتی ہے، وہ ان کے چاہنے اور ماننے والوں میں بھی پائی جائے ۔ تبلیغی جماعت، بر صغیر (پاکستان+بھارت+بنگلہ دیش) کیا پوری دنیا کی سب سے بڑی ”مسلم مذہبی جماعت“ ہے، جس کے کروڑوں فالوورز ہیں۔ ان میں سے لاکھوں فالوورز تو ناخواندہ بھی ہوں گے (ان علاقوں کی لٹریسی ریٹ کو مد نظر رکھئے) ۔ ان کا ”اسلام“ تو بمشکل نماز روزہ اور تلاوت قرآن تک محدود ہوتا ہے۔ یہ اسلامی عقائد کی باریکیوں اور فقہی گہرائی کو کیا جانیں۔ اگر یہ جماعت میں آنے سے پہلے نماز روزہ تلاوت سے دور تھے تو اب ان سے قریب آگئے ہیں۔ اگر یہ نان مسلم تھے تو کلمہ پڑھ کر نماز روزہ تلاوت وغیرہ کرنے لگ گئے ہیں۔ یہ کبھی بھی اسلامی عقائد کی علمی چھان بین کرنے یا فقہی مسائل کی گہرائی میں اترنے کے اہل ہی نہیں ہوتے۔ تو کیا تبلیغی جماعت میں ”آنے“ سے ان دونوں گروپ کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا؟؟؟
جزاک اللہ خیر @یوسف ثانی صاحب آپ کی بات بالکل بجا ہے۔
میرا خیال ہے مجھے اس پوسٹ میں مزید سوال جواب نہیں کرنے چاہییں، تاکہ اسی موضوع پر بات ہوسکے جس پر مکالمے کے لیے آپ نے یہ تھریڈ شروع کیا ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
میرا خیال ہے مجھے اس پوسٹ میں مزید سوال جواب نہیں کرنے چاہییں، تاکہ اسی موضوع پر بات ہوسکے جس پر مکالمے کے لیے آپ نے یہ تھریڈ شروع کیا ہے۔
بات جاری رکھیں ، بعض دفعہ بحث و مباحثہ سے افکار و نظریات میں نکھار پیدا ہوتا ہے ، میری نظر میں حالیہ لڑی میں بحث اسی نہج پر چل رہی ہے ۔
 
Top