• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اے بجلی، کسی نظر کو تیرا انتظار آج بھی ہے!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اے بجلی، کسی نظر کو تیرا انتظار آج بھی ہے!


میرشاہد حسین جمعرات 19 مئ 2016



پہلے لوڈ شیڈنگ سب کی برابر ہوتی تھی, عید، بقرعید اور چھٹی پر بجلی بونس میں بغیر تعطل کے ملتی تھی لیکن اب تو لوڈ شیڈنگ علاقوں کو دیکھ کر کی جاتی ہے۔

’’وہ آرہی ہے؟‘‘
’’نہیں‘‘۔
’’کب گئی تھی؟‘‘

’’وہ بتا کر کب جاتی ہے؟ ایسی روٹھ کر گئی ہے کہ اب آنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔‘‘

’’اچھا، جب آجائے تو بتانا مجھے کام ہے‘‘۔

’’سلام نہ دعا ہر وقت اُسی کا پوچھتے ہو، تمہاری بیگم کو پتا چلا تو وہ تو مجھے چھوڑے گی نہیں‘‘۔

’’بیگم تو کب کی چھوڑ کر جاچکی ہے۔ جاتے ہوئے کہہ رہی تھی کہ جب بجلی آجائے تو بتا دینا۔ اب اور نہیں جیا جاتا اس گرمی اور اندھیروں میں۔‘‘

’’تم نے اب تک اپنی مدد آپ کے تحت جنریٹر کا بندوبست کیوں نہیں کیا؟ ہم نئی صدی میں داخل ہوگئے ہیں، یہ دور جنریٹر کا ہے۔‘‘

’’ایک شریف نے کہا تھا کہ 6 مہینے میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کردوں تو میرا نام بدل دینا۔ بس اس پر یقین کر لیا تھا۔‘‘

’’تم بھی کتنے بھولے ہو، لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی باتیں تو ہم پچھلے کئی برسوں سے سنتے آرہے ہیں۔ یاد نہیں جب راجہ صاحب نے کہا تھا 2009ء تک لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی۔‘‘

’’وہ راجہ تھے، یہ شریف ہیں۔‘‘

’’بس یہی فرق ہے۔ پہلے لوڈ شیڈنگ سب کی برابر ہوتی تھی پاکستان کے معیاری اوقات کے مطابق اور عید، بقرعید اور چھٹی پر بجلی بونس میں بغیر تعطل کے ملتی تھی اور اب لوڈ شیڈنگ علاقوں کو دیکھ کر کی جاتی ہے‘‘۔

’’اسی لئے اب علاقوں کی زمینوں اور پلاٹوں کی قیمتیں بھی اسی حساب سے طے ہو رہی ہیں۔‘‘

’’لوگ پہلے مکان خریدنے سے پہلے یہ دیکھتے تھے کہ مکان میں پانی آتا ہے کہ نہیں اب یہ بھی دیکھتے ہیں کہ بجلی آتی ہے کہ نہیں کیونکہ بجلی کے بغیر تو پانی بھی نہیں آسکتا۔‘‘

’’عجیب قانون ہے کہ میں نے بجلی کی ادائیگی بر وقت کی ہے، لیکن اگر میرے پڑوسی نے نہیں کی تو مجھے بھی اس کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کا مزا چکھنا پڑے گا۔ یہ بھلا کہاں کا انصاف ہے؟‘‘

’’ انصاف چاہیئے تھا تو انصاف کو ووٹ دیتے۔‘‘

’’جس نے انصاف کو ووٹ دیا تھا وہاں کون سی بجلیاں چمک رہی ہیں۔ سنا ہے کہ کچھ علاقے ایسے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں بھی کبھی بجلی ہوا کرتی تھی۔‘‘

’’پورے ملک میں ایسے علاقوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جہاں بجلی کے پول دیکھ کر بتایا جاسکتا ہے کہ وہاں کبھی بجلی ہوا کرتی تھی۔‘‘

’’آثار قدیمہ والوں کو ایسے علاقوں کی کھوج کرنی چاہیئے اور دنیا کے سامنے یہ بات لانی چاہیئے کہ کس طرح آج کے دور میں بھی لوگ بجلی کے بغیر جی رہے ہیں۔ ‘‘

’’تمہیں یاد ہے پچھلی گرمیوں میں کتنی زیادہ اموات ہوئیں تھیں اسی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے۔ مریضوں سے اسپتال بھر گئے تھے۔‘‘

’’اچھا اسی لئے اب انہوں نے جناح اسپتال کی بھی بجلی منقطع کر رکھی ہے تاکہ غریبوں کا اسپتال کا خرچہ بچ سکے۔‘‘

’’ایسے میں عوام جائے تو جائے کہاں؟‘‘

’’جانا کہاں ہے، سڑک پر جا کر دھرنا دو، ٹائر جلاؤ اور نعرے لگاؤ۔

’کل بھی بجلی جاتی تھی
آج بھی بجلی جاتی ہے‘

’’لیکن نعروں سے بجلی پیدا نہیں ہوتی اور ٹائر جلانے سے مزید گرمی میں اضافہ ہوگا۔‘‘

’’گرمی لگے گی تو عوام کا تیل نکلے گا، اور عوام کے تیل سے جو بجلی پیدا ہوگی اس سے پھر کبھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔‘‘

’’ٹھیک کہا اب بجلی پیدا کرنے کا اور کوئی راستہ نہیں کہ عوام باہر نکلے اور ایوانوں میں بیٹھے ان پانامہ کے پاجاموں کو فروخت کرکے بجلی پیدا کرے۔‘‘

’’خیر ابھی تو میری بجلی آگئی ہے بعد میں دیکھیں گے۔

والسلام
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
13226885_628387843992381_4503444228081045488_n.jpg

یہ صرف ایک بجلی کے بل کا حساب ھے باقی جو ھر چیز میں مہنگائی ھوئی اسکا کوئی حساب ھی نھیں ھے-
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
یہ بابا آپکی کچھ مدد شاید کر سکیں....... ابتسامہ
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667

یہ صرف ایک بجلی کے بل کا حساب ھے باقی جو ھر چیز میں مہنگائی ھوئی اسکا کوئی حساب ھی نھیں ھے-
عامر بھائی تھوڑا ٹائم نکال کے جو مہنگائی ہوئی ہے اس کا بھی بتا دیں سب کا نا بنائیں بس چند اشیاء جو غریب لوگ استعمال کرتے ہیں ان کا ہی بتا دیں مثلا گھی ، چینی ، آٹا وغیرہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کے الیکٹرک کا نیا کارنامہ، صارف کو 2 ارب کا بل بھیج دیا

ویب ڈیسک اتوار 5 جون 2016




کے الیکٹرک کی جانب سے بل ادا نہ کرنے کی صورت میں 17 کروڑ جرمانے کا بھی کہا گیا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کراچی: کے الیکٹرک انتظامیہ نے ایک نیا کارنامہ انجام دیتے ہوئے صاف کو 2 ارب سے زائد کا بل بھیج دیا جب کہ ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں 17 کروڑ جرمانے کا بھی کہا گیا ہے۔

کے الیکٹرک انتظامیہ نے کراچی کے علاقہ فیڈرل بی ایریا کے صارف کو نہ صرف 2 ارب روپے کا بل بھیج دیا بلکہ بروقت ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں صارف کو 17 کروڑ روپے کے جرمانے کا بھی حکم دیا گیا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ہوش اڑا دینے والے بل کو حاصل کرنے والے صارف کے گھر رہائشی عمارت کے میٹر کا ہے جہاں معمول کے مطابق پنکھے، لائٹ ، ٹی وی اور فرج کے علاوہ کچھ نہیں۔

صارف کے مطابق گزشتہ سال میٹر کی خرابی کے باعث اس کی تبدیلی کے لیے کے الیکٹرک کو درخواست دی تھی مگر میٹر تبدیل کرنے کی بجائے بھاری بھرکم بل بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے صارف کو اضافی بل جاری ہوا جس کی اطلاع صارف کو کر دی گئی ہے۔

ویڈیو کے لئے لنک پر کلک کریں

http://www.express.pk/story/526719/
 
Top