انتہاء پسند یہودیوں کے ایک جتھے نے اتوار کی صبح حرمین شریفین کے بعد تیسری مقدس ترین مسجد ’’مسجد اقصی‘‘ پر دھاوا بولا اور یہودی مذہبی تہوار ’’عید بیساح‘‘ کی مناسبت سے عبادات کی ادائیگی کی۔ عید کی تقریبات جمعہ کی شام سے شروع ہیں جو آٹھ روز تک جاری رہینگی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پچاس سے زائد غاصب صہیونی مراکشی دروازے سے مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور مسجد کے صحن میں تلمودی عبادات کی ادائیگی کی۔ اسرائیلی حکام نے عید فصح، عید بیساح اور عید قیامہ مجید کی مناسبت سے مسجد اقصی کے اطراف میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیے ہیں۔
مسجد اقصی کے اطراف القدس کی اولڈ میونسپلٹی میں اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہودی آباد کار ائے روز قبلہ اول میں گھس کر اپنی تلمودی عبادات کی ادائیگی کرتے رہتے ہیں اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس اہلکار ان کی حفاظت کے لیے مسجد میں موجود ہوتی ہے۔