• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(اے نبی) تم جسے چاہواسے ہدایت نہیں دے سکتے، مگر اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
"بِسْــــــــــــــــــمِ-اﷲِالرَّحْمَنِ-اارَّحِيم"

! تم جسے چاہو اسے ہدایت نہیں دے سکتے ، مگر اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ اُن لوگوں کو خوب جانتا ہے جو ہدایت قبول کرنے والے ہیں۔ہ

اِنَّكَ لَا تَهْدِيْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ يَهْدِيْ مَنْ يَّشَآءُ١ۚ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِيْنَ ،، القصص ،،56
اے نبیﷺ ! تم جسے چاہو اسے ہدایت نہیں دے سکتے ، مگر اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ اُن لوگوں کو خوب جانتا ہے جو ہدایت قبول کرنے والے ہیں۔(56)
،،،،،،،،،،،،،،،،،،

فَاِنَّ اللّٰهَ يُضِلُّ مَنْ يَّشَآءُ وَ يَهْدِيْ مَنْ يَّشَآءُ١ۖٞ فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرٰتٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌۢ بِمَا يَصْنَعُوْنَ۰،،فاطر ،،8
اللہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں ڈال دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے راہِ راست دکھا دیتا ہے۔ پس (اے نبیﷺ ) خواہ مخواہ تمہاری جان اِن لوگوں کی خاطر غم و افسوس میں نہ گُھلے ۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اس کو خوب جانتا ہے ۔8
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

اَفَمَنْ حَقَّ عَلَيْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ١ؕ اَفَاَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِي النَّارِۚ ،، الزمر ۔۔19
(اے نبی ﷺ) اُس شخص کو کون بچا سکتا ہے جس پر عذاب کا فیصلہ چسپاں ہو چکا ہو ! کیا تم اسے بچا سکتے ہو جو آگ میں گر چکا ہو؟ (19)
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

فَذَكِّرْ١ؕ۫ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌ،،21 ،،
لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَۜيْطِرٍۙ ،،22،، الغاثیہ
اچھا تو (اے نبی ﷺ) نصیحت کیے جاؤ ! تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو،(21)
کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو۔ (دراوغہ نہیں ہیں ) (22)یں۔

 
Top