• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بائبل سے قرآن تک ( 3 جلدیں )

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالی ایک ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔نہ اس کی بیوی ہے اورنہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے ۔لیکن اس کے برعکس عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں ،جس کے مطابق اللہ تعالی، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اورسیدہ مریم علیھا السلام تینوں خدا ہیں اور یہ تینوں خدا مل کر بھی ایک ہی خدا بنتے ہیں۔ یعنی وہ توحید کو تثلیث میں اور تثلیث کو توحید میں یوں گڈ مڈ کرتے ہیں کہ انسان سر پیٹ کے رہ جائے اور پھر بھی اسے کچھ اطمینان حاصل نہ ہو۔اسی طرح کتب سماویہ میں سے صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی کتاب ہے جو ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف وتصحیف سے محفوظ ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود ذات باری تعالی نے اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر تمام کتب تحریف وتصحیف کا شکار ہو چکی ہیں،اور ان کے حاملین نے اپنی خواہشات نفس کو بھی ان کتب کا حصہ بنا دیا ہے۔ اس کے برعکس صورتحال یہ ہے کہ عیسائی پادری جہاں قرآن مجید کو تو غیر محفوظ جبکہ اپنی کتب کو محفوظ قرار دیتے نظر آتے ہیں،وہیں عقیدہ تثلیث کے رد پر مسلمانوں کی تردید کرتے نظر آتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب ’’ بائیبل سے قرآن تک‘‘ ہندوستان کے معروف مبلغ ،داعی ،محقق مسیحیت اور عیسائیت کی جڑیں کاٹنے والے اور انگریزی استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکنے والے مولانا رحمت اللہ کیرانوی کی عربی کتاب ’’ اظہار الحق ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کرنے کی سعادت مولانا اکبر علی صاحب استاذ حدیث دار العلوم کراچی نے حاصل کی ہے۔مولف نے عیسائیت کے رد میں عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں اور کتابیں لکھی ہیں۔ اس کتاب میں موصوف نے عقیدہ تثلیث،تحریف بائبل ،بشارات محمدی اور عیسائیوں کے متعدداعتراضات کا عقلی ونقلی ،الزامی وتحقیقی، مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔رد عیسائیت پر اتنی علمی وتحقیقی کتاب آپ کو اس کے علاوہ اور کوئی نہیں ملے گی۔عیسائیت کے خلاف کام کرنے والے اہل علم کے لئے یہ ایک گرانقدر تحفہ ہے۔اللہ تعالی دفاع توحید کے سلسلے میں انجام دی جانے والی ان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
پیش لفظ:حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب مدظلہم
حرف آغاز :محمد تقی عثمانی
مقدمہ شارح
عیسائیت پر ایک تحقیقی نظر : محمد تقی عثمانی
پہلا باب
عیسائیت کیا ہے ؟
عیسائی مذہب میں خدا کا تصور
عقیدہ تثلیث
توحید فی التثلیث
باپ، بیٹا اور روح القدس
تین اور ایک کا اتحاد
متشابہات کی حقیقت
عقیدہ تثلیث کے عقلی دلائل
حضرت مسیح کے بارے میں عیسائی عقائد
عقیدہ حلول و تحتم
وہ جنہوں نے حضرت مسیح کو خدا ماننے سے انکار کر دیا
پرلسی فرقہ
نطوری فرقہ
یعقوبی فرقہ
آخری تاویل
عقیدہ حسلوبیت اور نشان صلیب
عقیدہ حیات ثانیہ
عقیدہ کفارہ اور اس کی اہمیت
اس عقیدے کے منکر
عبادات اور رسمیں
حمد خوانی
بپتسمہ
عشاء ربانی
بنی اسرائیل کی تاریخ کا ایک خاکہ
تاریخ عیسائیت
حضرت عیسیٰ کی تشریف آوری
دور ابتلاء
قسطنطین اعظم
قسطنطین سے گریگوری تک
تاریک زمانہ
قرون وسطی
نفاق عظیم
صلیبی جنگیں
پاپائیت کی بدعنوانیاں
اصلاح کی ناکام کوششیں
عہد اصلاح اور پروٹسٹنٹ فرقہ
عقلیت کا زمانہ
تجدد کی تحریک
احیاء کی تحریک
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
دوسرا باب
عیسائیت کا بانی کون ؟
پولس کا تعارف
حضرت عیسیٰ ؑ اورپولس
تثليث اور حلول كا عقيده کہاں سے آیا !
ہارنیک کی تصریحات
حضرت مسیح حواریوں کی نظر میں
انجیل یوحنا کی اہمیت
نتائج
عقیدہ کفارہ کی اصلیت
تورات پر عمل کا حکم
عشا۔ ربانی کی اصلیت
ختنہ کاحکم
تاریخ شواہد
عرب کاسفر
پولس کے ساتھ حواریوں کا طرز عمل
پولس اور برنباس
یروشلم کونسل کی حقیقت
گلیتوں کے نام پولش کا خط
نتائج بحث
جدائی کے بعد
انجیل برناباس
پولس اور پطرس
پطرس کے خطوط
پولس اور یعقوب
پولس اور یوحنا
پولس اور دوسرے حواری
نتائج بحث
پولس کے مخالفین
آخری زمانے میں
تیسرا باب
سوانح حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانوی 
مولانا کے آباء و اجداد
ابتدائی حالات
تدریس
گھریلو حالات
رد عیسائیت کی خدمات
فانڈسے مناظرہ
مناظرے کا پہلا دن
مناظرے کا دوسرا دن
جہاد1857؁
ہجرت
جائداد کی ضبطی
بیت اللہ میں
قسطنطنیہ کا پہلا سفر
اظہار الحق کی تصنیف
مدرسۃ صولیتہ کا قیام
قسطنطنیہ کا دوسرا سفر
تیسرا سفر
سماجی خدمات
وفات
تصانیف
اظہار الحق کا تعارف
اظہار الحق پر تبصرہ
لندن ٹائمز
شیخ باچہ جی زادہ 
شیخ جزیری 
رشید رضا مصری
عمر الدسوتی
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667

فہرست مضامین
’’اظہار الحق ‘‘
جلد اول

خطبہ کتاب
پیش لفظ مصنف
مقدمہ
کتاب سے متعلق چند باتیں
کتاب کے اہم مآخذ
عیسائی لٹریچر میں مخالف کے لیے نازیبا الفاظ
یورپی ملحدین کےاقوال نقل کرنے کی وجہ
علمائے پروٹسٹنٹ کی مسلمانوں پر بہتان طرازیاں
میزان الحق کے اقوال
حل الاشکال کے اقوال
عیسائی علماء کی دوسری عادت
تیسری عادت اور اس کے شواہد
علی بن حسین واقد کا ایک واقعہ
بسم اللہ تثلیث پر استدلال اور اس کا جواب
کچھ کتاب کے حوالوں کے بارے میں
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
پہلا باب
بائبل کی ہے ؟
پہلی فصل
عہد قدیم و جدید
عہد قدیم کی پہلی قسم یعنی متفقہ کتابیں
(ان کتابوں کا مختصر تعارف )
عہد عتیق کی دوسری قسم ( اختلافی کتابیں )
عہد جدید کی متفقہ کتابیں
( ان کتابوں کا مختص تعارف)
عہد جدید کی دوسری قسم ( اختلافی کتابیں )
کتابوں کی تحقیق کے لیے عیسائی علماء کی مجلسیں
اسلاف کے فیصلوں سے پروٹسٹنٹ فرقہ کی بغاوت
ان کتابوں میں سے کوئی مستند نہیں
موجودہ تورات حضرت موسیٰ کی نہیں ، اس کے دس دلائل
بنی اسرائیل کی مردم شماری میں غلطی
کتاب یشوع کی اصلیت
کتاب قضاۃ کی حیثیت
کتاب ردت کا حال
کتاب لخمیاہ کاحال
کتاب ایوب
کتاب زبور
امثال سلیمان
کتاب واعظ
غزل الغزلات
کتاب دانی ایل
کتاب آستر
کتاب یرمیاہ
کتاب اشعیا
اناجیل اربعہ کی اصلیت
انجیل متی ،لوقا و مرقس
انجیل یوحنا مستند نہیں
خطوط و مشاہدات
کتب مقدسہ کی حیثیت قوانین و انتظامات کی سی ہے
دوسری فصل
بائبل اختلافات سے لبریز ہی
تین اختلافات
چوتھا اختلاف اور آدم کلارک کا اعتراف
بائیس برس یا بیالیس برس، اختلاف نمبر 7
آٹھ یا اٹھارہ . اختلاف نمبر 8
نواں اختلاف اور عیسائی علماء کا اعتراف
کیا مصریوں کے سب چوپائے مر گئے تھے ؟ اختلاف نمبر 13
حضرت نوح ؑ کی کشتی کب ٹھہری . اختلاف نمبر 14
سموئیل اور تواریخ کا شدید اختلاف
چالیس ہزار یا چار ہزار ؟ اختلاف نمبر 33
لٹو ، بیل یا ککڑیاں ؟ اختلاف نمبر 34
بیس یا پچیس ؟ اختلاف نمبر 36
اختلاف نمبر37اور تحریف کا مشورہ
بعشاء کا یہوداہ پر حملہ ، اختلاف نمبر 38
حضرت سلیمان کے منصب دار اختلاف نمبر40
دو ہزار بت یا تین ہزار مٹکے ؟ اختلاف نمبر 41
بابل کی قید سے رہا ہونے والے ، اختلاف نمبر42
ابیاہ کی ماں کون تھی ؟ اختلاف نمبر43
اللہ یا شیطان ؟ اختلاف نمبر 45
حضرت مسیح کے نسب میں شدید اختلاف
ولادت مسیح کے بعد ، اختلاف نمبر 53
انجیل متی ، لوقا کے زمانہ میں مشہور نہ تھی
کیا ہیر و دیس حضرت مسیح کا دشمن تھا ؟
بائبل کی رو سے حضرت مسیح ، یمسع موعور ثابت نہیں ہوتے
ایلیا کون تھا؟ اختلاف نمبر 57
لڑکی کو زندہ کیا یا شفا دی ؟ اختلاف نمبر 72
حضرت یحییٰ نے حضرت عیسیٰ کو کب پہجانا ؟ اختلاف نمبر 78
حضرت عیسیٰ نے کتنوں کوشفا دی؟ اختلاف نمبر 81
انجیل کی غیر معمولی مبالغہ آرائی
پطرس کا انکار ، اختلاف نمبر 84
مردوں کوزندہ کرنا ، اختلاف نمبر 84
حضرت عیسیٰ کی حیات ثانیہ ، اختلاف نمبر90
ایک شخص دوسرے کا گناہ اٹھائے گا ؟ اختلاف نمبر 92
پولس کے عیسائی ہونے کا واقعہ اختلاف نمبر 94
حضرت یوسف کی خاندان کی تعداد اختلاف نمبر 98
امن و سلامتی یا جنگ و پیکار ؟ اختلاف نمبر 99
یہوداہ اسکریوتی کی موت ، اختلاف نمبر 100
کفارہ کون ؟ اختلاف نمبر 101
صلیب پرلٹکائے ہوئے اعلان کی عبارت اختلاف نمبر 104
حضرت یحیی کی گرفتاری کا سبب، اختلاف نمبر 105
بارہ حواریوں کے نام اختلاف نمبر 106
اعظم الحواریین یا شیطان ؟ اختلاف نمبر 108
سر پر عطر ڈالنے کا واقعہ ، اختلاف نمبر 114
عشائے ربانی کا واقعہ ، اختلاف نمبر 115
(عید فسح اور عشاء ربانی
صوبیدار کے غلام کو شفا دینا اختلاف نمبر 118
تجلی کا واقعہ اختلاف نمبر 119
پاگل گونگے کا واقعہ ، اختلاف نمبر 120
حضرت عیسیٰ کی پکار اختلاف نمبر 122
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667


تیسر ی فصل
بائبل کی غلطیاں

بیت المقدس کے سامنے کوٹھڑی کی اونچائی غلطی نمبر 8
بنی بنیامین کی سرحدیں ، غلطی نمبر 9
چودھویں غلطی اور کھلی تحریف
یہو لقیم قید ہوا یا مقتول ؟ غلطی نمبر 21
افرائیم پرشاہ اشوز کا حملہ ، غلطی نمبر 22
حضرت آدم کو درخت کی ممانعت ، غلطی نکبر 23
یہودیوں کی جلا وطنی ، غلطی نمبر 26
صور کی تباہی کی غلط پیشگوئی ، غلطی نمبر 29
ایک اور غلط پیشگوئی ، غلطی نمبر 30
کتاب دانیال کی غلط پیشگوئی ، غلطی نمبر32
بنی اسرائیل کو محفوظ رکھنے کا وعدہ ، غلطی نمبر 33
حضرت داؤد کی نسل میں سلطنت ، غلطی نمبر 34
کوے یا عرب ! غلطی نکبر 36
ہیکل سلیمان کی تعمیر ، غلطی نمبر 37
حضرت مسیح کا نسب نامہ ، غلطی نمبر 38
نسب نامے کی چار غلطیاں ( کھلی تحریف)
حضرت شعیاء کی پیشگوئی اور لفظ علمہ کی تحقیقی ، غلطی نمبر 50
حضرت یحیی ٰکی تشریف آوری، غلطی نمبر 55
ہیرو دیا کاشوہر ،غلطی نمبر 56
سولی کے وقت زمین کی سالت ، غلطی نمبر 59
حضرت عیسیٰ کی حیات ثانیہ ، غلطی نمبر 60
نزول عیسیٰ کی پیشگوئی ، غلطی نمبر 63
بارہ حواری نجات یافتہ ؟ غلطی نمبر82
آسان کا کھلنا اور فرشتوں کا نزول ، غلطی نمبر 83
کیا حضرت مسیح کے سوا کوئی آسمان پر نہیں گیا ؟
عیسائیوں کی کرامتیں ، غلطی نمبر 85
شیطان لوتھر پر غالب آ گیا ،
کالون کی شرارت اور اس کا انجام
ولادت مسیح سے پہلے مردم شماری ، غلطی نمبر 88
حضرت داؤد کا نذر کی روٹیاں کھانا ، غلطی نمبر 92
حواری غلطی نہیں کر سکتے ، غلطی نمبر 98
دیوانے کو شفاء دینے کا واقعہ ، غلطی نمبر 105
شاگرد استاد سے نہیں پڑھ سکتا، غلطی نمبر 107
ماں باپ کی عزت یا دشمنی ، غلطی نمبر 108
چوتھی فصل
بائبل الہامی نہیں ہے !
اختلافات کی کثرت
اغلاط کی کثرت
تحریفات کی کثرت
عیسائیوں کا اعتراف
ہورن کا اعتراف
الگزیدر کا اعتراف
انسائیکلو پیڈیا کا اعتراف
ریس کی تحقیق
واٹسن کی قول
باسوبرلیافان کا اعتراف
تورات کے بارے میں عیسائیوں کا اعتراف
یعقوب کا خط اور مکاشفہ یوحنا
کلی می شیس کا اعتراف
پیلی کا اعتراف
ایکہارن اور جرمین علماء کا اعتراف
بائبل کے بارے میں مسلمانوں کےعقائد
امام رازی  کا قول
امام قرطبی کا ارشاد
علامہ مقریزی کی رائے
صاحب کشف الظنون
(مرقیونی اور مانوی فرقے)
دومغالطے اور ان کا جواب
کلیمنس کے خط کی عبارت
اگناشس کے خطوط اور ان کی حقیقت
انجیل مرقس پطرس کےبعد لکھی گئی
پولس نےانجیل لوقا کو نہیں دیکھا
 
Top