• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بازارِ زندگی

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بسم ا للہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صبح و شام۔۔۔دن رات۔۔دوپہر۔۔سہ پہر۔۔بارش۔۔ہوا۔۔دھند۔۔دھنک!
دکھ لے لو۔۔غم خرید لو۔۔۔خوشیوں کی سیل!!
عبرتیں۔۔نصیحتیں۔۔جو لینا ہے۔۔لے لیجیے۔۔سب مال مفت ہے۔
بس کام اردگرد دیکھناہے۔مگر بند آنکھوں کے ساتھ نہیں۔۔آنکھوں پر لگی اندھی عقیدتوں،تصورات کی پٹی اتار یے۔۔سب نظر آجاتا ہے۔
چوک ہو یا چادرچاردیواری کی بات ہو۔۔سینکڑوں معاملات ہوتے ہیں۔۔کچھ سچے۔۔کچھ جھوٹے۔۔کچھ سیکھنے اورکچھ سکھانے کے لیے۔۔کچھ بھولنے کے لیے،کچھ کو یاد رکھنا ہے!!
میں جو کچھ دیکھتی ہوں ،لکھ ڈالتی ہوں۔۔اگلا کام ہم سب کا ہے!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
وقت کی بچت
شہر کے مشہور علاقے میں سہ پہر کی رونقیں عروج پر تھیں۔ایکسیلیٹر سے اترتے ہی میری نظر سامنے باغ کی خاردار تاروں کی باڑ کو پھلانگ کر عبور کرتے پچیس چھبیس سالہ نوجوان پر پڑی۔اپنی قوم کا یہ حال!
میں رہ نہ سکی"شکل سے تو پڑھے لکھے لگتے ہو۔یہ باہر نکلنے کا کون سا طریقہ ہے؟"
"سوری!میرے پاس وقت نہیں ہے۔ وقت کی بچت کر رہا ہوں"اس نے ہاتھ جھاڑتے ہوئے بتایا۔
"باغ میں کیا کر رہے تھے؟"آنکھیں خود بخود سکڑ گئیں۔
"دوست کا انتظار کر رہا تھا۔۔دو گھنٹے ہو گئے۔۔ابھی تک نہیں آیا"
(واقعہ حقیقی ،مکالمہ فرضی ہے)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
چھوٹے لوگ
رکشے والا رکشہ بھگا رہا تھا۔اسے ایک سواری اتار کر اگلی سواری لینے اور ہمیں جلد از جلد گھر پہنچنے کی جلدی ہوتی ہے۔شہر کا مشہور ترین یو ٹرن۔اچانک میں چونکی۔سڑک کے بیچوں بیچ ایک مفلوک الحال بوڑھا آدمی آڑھا ترچھا پڑا تھا۔قریبی فٹ پاتھ پر کھڑا ٹریفک وارڈن ادھر ادھر دیکھتے ہوئے کسی کا منتظر تھا۔رکشے والے نے اچک کر باہر دیکھا۔رکشہ لہرا گیا۔وہ سیدھا ہو گیا۔طویل ترین سڑک کا دوسرا
یو ٹرن آیا۔اس نے سر موڑ کر اسی سمت دیکھا۔لوگ آ جا رہے تھے۔بوڑھا آدمی اسی طرح پڑا تھا۔میں نے تلخی سے سر جھٹکا"چھوٹے لوگوں کے چھوٹے غم!!"
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
مخلص رشتہ
"سچ میں۔۔کوئی تو ہو جو قدم قدم ساتھ رہے۔۔ہر غم۔۔ہر خوشی میں شریک ہو۔دن ہو یا رات ہر دم میری حفاظت کرے۔مجھے اشرار کے شر سے بچائے۔نیک کاموں میں میرا رہبربنے۔مجھے دنیا والوں کی باتوں سے بچائے۔۔۔میرے ہر ہر کام پر نظر رکھے۔۔کوئی ایسا رشتہ۔۔میرا بھی ہو۔"نجانے کیوں آج پھر یہ خواہش بہت مچل رہی تھی۔
"ہے تو سہی۔۔پھر بھی فکر کرتی ہو؟"ضمیر کی سرگوشی!
میں چونکی۔"کب۔۔؟؟کہاں؟؟۔۔۔کہاں ہے وہ؟؟"یا رب!تو دعائیں سن لی گئیں۔
"وہ وہی تو ہے۔۔۔تمہارا اپنا اللہ!"
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
عزت نفس
آج میرے باس نے میری بہت بے عزتی کی۔مجھے نا اہل اور کام چور ملازم کہا۔حالانکہ بات صرف اتنی تھی کہ دو چار فائلز میز پر موجود نہیں تھیں۔مجھے دو سو فیصد یقین ہے کہ آواز باہر انٹرویو کے لیے موجود افراد تک گئی تھی۔اس پر طرہ یہ کہ میں انٹرویو پینل میں شامل تھا۔
"کرامت۔۔۔۔۔ابے او کرامت!کیا وقت ہو گیا؟چائے نہیں بنی؟؟پورے پانچ بجے کا کہا تھا۔تیری تو میں آج چھٹی کراتا ہوں۔"
"ایک بات کروں صاحب؟"ضمیر!
"ہاں!"
"کسی کی کم نہ کسی کی زیادہ۔۔۔۔عزتِ نفس ہر ایک کی ہوتی ہے۔"
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
"سارا دن منہ پر کپڑا چڑھائے رکھتی ہو۔تنگ نہیں پڑتی؟"وہ پوچھ رہی تھی۔
"کیوں تنگ پڑوں گی؟اللہ کا حکم ہے۔۔کلاس میں دو چار لڑکے قد نکالتے لڑکے ہیں۔"میں نے بتایا۔
"اوہو!!استانی ہو تم۔۔کم از کم اب اتنی بھی بات نہیں۔"وہ پلٹ گئی۔میں دل مسوس کر کے رہ گئی۔برائی عمر دیکھتی ہے نہ رتبہ!
اس ہفتے اس کا بہت برا ایکسیڈنٹ ہوا۔اس کے طلبا مجھے بھی دعا کا کہنے آئے۔آج وہ سکول آئی اور چہرے کے بد نما داغوں کو چھپانے کے لیے اب وہ بھی سارا دن نقاب کیے رکھتی ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
لیکن اگر خاوند کسی اور سے شادی کرنا چاہتا تھا؟اولاد نہ ہونے کا طعنہ ملا تو؟نندوں کے جھگڑے پر کیا کروں گی؟وہ گھنٹوں بحث کرتی نہ تھکتی۔اسے حال کی بیٹی،بہن سے زیادہ مستقبل کی بیوی اور بہو کو سوچنا اچھا لگتا۔شاید اچھا بھی نہیں،وہ معاشرے کے حالات سے پریشان ہو کر حل نکالتی رہتی۔
اور ایک رات سوتے سوتے وہ ہمیشہ کے لیے سو گئی۔وہ بھول گئی تھی کہ شادی حاصل زندگی نہیں بلکہ زندگی کا ایک جز ہے جو زندگی کا حصہ بن بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔کون جانے؟
 
Top