• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بازگشتِ اعتزال و اِرتداد

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,403
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
پروفیسر محمدبشیر متین فطرت​
بازگشتِ اعتزال و اِرتداد

اس نظم کو کتاب وسنت ڈاٹ کام سے پی ڈی ایف میں حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
بر خلاف نصِ قرآں، یہ مذاقِ اجتہاد

دیدنی ہے باز گشتِ اعتزال و اِرتداد !
مکر و فن کا کھیل ہے ان کی بساطِ استناد

دامنِ رنگیں ہے جس کا مصدرِ شرّ و فساد
مدعی تو گویا ’دانشور‘ ہیں سب اسلام کے

رنگِ دانش نے کیا لیکن عیاں کذب و عناد
حاشیہ بردار ہیں طاغوت کے یہ ’دیدہ ور‘

اَوّلیں ترجیح ان کی جاہ و منصب کا مفاد
گمرہی میں پیش قدمی، ان کو ہے وجہ ِ نشاط

کہہ رہے ہیں اہل شر، ہر آن اُن کو زندہ باد !
پیروانِ نفس ہیں، فرزانِ گانِ رنگِ رنگ

ان کے ہر تارِ نفس کا زیر و بم ہے ’اجتہاد‘
شور افزودہ رہی ان کی بنائے تربیت

اختلالِ فکر نے کی ثبت اس پر مہر صاد
ان کا اندازِ نظر، برگشتہ منظر ہو گیا

وجۂ تسکین ان کو ہیں اب کج رَوی کے گرد باد
لائق مشق جراحت ہے یقینا وہ دماغ

جس کے کل پُرزوں میںہو ایسا خلل، ایسا فساد
ان کے رشحاتِ قلم کا تجزیہ تو کیجئے

کس قدر مسموم ہے الفاظ کا بست و کشاد
فکر باطل سے یہ شوقِ اشتراک، آخر ہے کیا؟

مظہر فہم سقیم و مورَدِ صد انتقاد!
اَخذ و استنباط ان کا، شرپسندی کا نقیب

طرزِ استدلال و تاویل، اس پر اَمرِ مستزاد
ان کی تحقیقی روش ہے اک جہانِ طُرفہ تر

ہر خزف ریزے کو ہے کیا کیا جنونِ اجتہاد!
ترجمانِ دشمناں ہیں یہ محقق، یہ ادیب

خانہ براندازِ ملت، ننگِ دین و کج نہاد!
سیکڑوں برخود غلط، ایسے’سکالر‘ ہیں یہاں

جن کی تحریریں اُگلتی ہیں عجب زہرِ فساد
بے خطر محو ِ سفر ہیں، صاحبانِ صد نقاب

کس قدر عیار ہیں یہ شاطرانِ اقتصاد
گاہے تصنیفِ کتب، گاہے جرائد میںمگن

گاہے یہ کرتے ہیں علمی مجلسوں کا انعقاد
شوشہ خیز و فتنہ پرور، نکتہ چین و رخنہ گر

در پئے مسلم تشخص، ایں گروہِ شر نہاد!
وحدتِ اَدیان بھی ہے ان کا سرابِ زر نگار

بر بناے کہنگی ہے گو رہینِ امتداد
یہ بنام اجتہاد، ایسی مہم کے ہیں نقیب

جلوہ گر ہیں خود سری کے جس میں صدہا گرد باد
ایسے استشراق پیشہ گرم رَو ہیں ہر طرف

آرزو جن کی یہ ہے، اسلام ہو زیر خراد
شاہ سے دو ہاتھ آگے، افسرانِ خوش خرام

یہ نگہداران غایاتِ خفی، باطل نژاد!
مفسدہ پرداز وطالع آزما ہیں یہ مگر

بارہا اسلام نے دیکھے ہیں ایسے گُرگ زاد
کیا تعجب ہے تماشائی ہیں اہل اقتدار

کیا نہیں منظور انہیں شرّوفتن کا انسداد!
بے قرارِ دُزد خواہی،جب متاع خویش ہو

پھر تہی دامن معانی سے نہ کیوں ہو اعتماد
فتنہ و آشوب سے ہر دم بچا،پروردگار!

یہ متینؔ بے نوا ہے مستغیث خوش معاد​

اسلامی نظریاتی کونسل کے مجلہ اجتہادfکی تقریب ِرونمائی لاہور ۹؍اپریل ۲۰۱۰ء کے موقع پر ایک تاثراتی نظم
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
کاش کہ میرے پاس اتنا وافر اور فاضل وقت بھی ہوتا کہ فیروزاللغات میں غرق ہو کر اس نظم کو سمجھنے کی کوشش کرتا :)
 
Top