بدعتی کیلنڈر کی ضرورت اس لئے ہے ، تاکہ بدعت منانے والوں سے بچا جاسکے یا کوئ ایسا دن جو اسلام میں منانے کی اجازت نہیں ہے، کیوں کہ ہر موضوع کے لئے ایک کتاب پڑھنا آسان نہیں ہے ۔
اللہ تعالی ہمیں بدعتوں سے محفوظ رکھے۔ آمین
ہر غیر اسلامی تہوار کو یاد رکھنے کی بجائے آپ صرف ایسے دن یاد رکھیں جن میں عبادات مشروع ہیں یا جن کو منانا شریعت سے ثابت ہے، اور یہ دن معروف بھی ہیں، مثلا۔
1- نویں اور دسویں محرم کا روزہ رکھنا۔
2- رمضان المبارک کے روزے ، قیام اللیل اور لیلۃ القدر کی تلاش۔
3- عید الفطر اور ادائیگی فطرانہ۔ شوال کے چھ روزے۔
4- ذوالحج کے دس ایام ، یوم عرفہ کا روزہ، حج ، عید الاضحی ،قربانی۔
5- نکاح، ولیمہ اور عقیقہ۔
6- نفلی روزے
7-جمعۃ المبارک
وغیرہ وغیرہ۔
اور مزید یہ کہ ان دنوں یا ان عبادات کو سنت کے مطابق کس طرح منانا یا ادا کرنا ہے۔
جس طرح ہر موضوع پر کتاب پڑھنا آسان نہیں اسی طرح ہر بدعت کو یاد رکھنا بھی آسان نہیں۔ابتسامہ۔۔۔