• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

'برتھ کنٹرول ' کے لئے 'ریموٹ کنٹرول '

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
برتھ کنٹرول ' کے لئے 'ریموٹ کنٹرول '
06 جولائی 2014 (21:47)




نیو یارک ( نیوز ڈیسک )خواتین حمل سے بچنے کیلئے عام طور پر مانع حمل گولیاں، انجکشن اور دیگر مشکل اور تکلیف دہ طریقے استعمال کرتی ہیں لیکن سائنسدانوں نے اب ایک ایسی چپ تیار کرلی ہے جسے جسم کے اندر لگایا جائے گا اور یہ 16 سال تک حمل سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن جب بھی حمل کی خواہش ہو تو اسے ریموٹ کنٹرول سے آف کیا جاسکتا ہے اور جب چاہیں دوبارہ ریموٹ کنٹرول سے ہی آن بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس خصوصی مانع حمل چپ کو کولہوں، بازو کے اوپر والے حصے یا پیٹ میں جلد کے نیچے لگایا جائے گا اور یہ روزانہ جسم میں 30 مائیکروگرام لیوونورجیسٹرل ہارمون داخل کرے گی۔ یہ ہارمون مانع حمل ہے اور پہلے بھی اس مقصد کیلئے تیار کی جانے والی کئی ادویات میں استعمال ہورہا ہے۔ ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو کے مطابق یہ چپ ”مائیکرو چپس“ نامی ادارے کی تخلیق ہے اور اس کے استعمال کے مطابق ٹیسٹ جاری ہیں جن کے مکمل ہونے پر 2018ءتک اسے مارکیٹ میں پیش کردیا جائے گا۔ چپ تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی لمبائی اور چوڑائی 20 ملی میٹر جبکہ موٹائی 27 ملی میٹر جس کی وجہ سے اسے با آسانی جلد کے نیچے لگایا جاسکتا ہے۔ ریموٹ کنٹرول سے آن آف کرنے کے علاوہ اس چپ کے فنکشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کی جاسکیں گی۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
فحاشی اور زنا کے فروغ کے لئے اس بے دین سائنس اور ٹیکنالوجی کا نہ تو یہ پہلا کمال ہے اور نہ آخری۔ لگتا ہے کہ یہ بے دین معاشرہ اپنے ہی علم و ٹیکنالوجی کے ہاتھوں مارا جائے گا۔ اللہ ہم پر رحم کرے اور ایسے موجد کو ہدایت عطا فرمائے آمین
 
Top