• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

برصغیر کی اہل حدیث تحریک

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
برصغیر کی اہل حدیث تحریک کا زیادہ زور ردّ تقلید پر رہا، حافظ شریف
عقیدئہ توحید میں نکھا ر کا کریڈٹ سعودی عرب کی یونیورسٹیوں کو جاتا ہے
کراچی(حدیبیہ نیوز)معہدالقرآن کی تقریب بخاری میں درس دیتے ہوئے حافظ محمد شریف نے ایک گتھی یہ بھی سلجھائی کہ برصغیر کے بڑے بڑے اہل حدیث علماء عقیدئہ توحید کو نکھارنے اور جزیات سے اس کی تفہیم کرانے سے متعلق زیادہ کام کیوں نہ کرسکے بلکہ بعض سے عقیدے کے معاملے میں سنگین غلطیاں بھی سرزد ہوئیں۔ حافظ محمد شریف نے اس موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ برصغیر کی اہل حدیث تحریک کا زیادہ تر زور تقلید کے رد کرنے پر رہا جس کی وجہ سے توحید کے علمی مباحث نظرانداز ہوئے لیکن سعودی عرب میں اسلامی انقلاب آنے کے بعد وہاں کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں نے عقیدئہ توحید پر زبردست محنت کی جس کے اثرات برصغیر پر پڑے۔برصغیر کے وہ طلباء جنہوں نے سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی انہوں نے پھر نکھری ہوئی خالص توحید کو اپنے علاقوں میں اجاگر کیا۔

 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
معروف حنفی عالم دین مولانا شبلی نعمانی کے تلمیذ رشید سید سلیمان ندوی رحمہما اللہ نے ’’ تراجم علمائے حدیث ہند ‘‘ پر مقدمہ تحریر کیا ، اس سے ایک دو اقتباس ملاحظہ فرمائیے :
’’ میں سنت کا پیرو اور توحید خالص کا معتقد ہوں ، سنت کو دلیل راہ مانتا ہوں ، اور علماء کے لیے اجتہاد کا دروازہ ہمیشہ کے لیے کھلا جانتا ہوں ، اور حق کو ائمہ سلف میں سے کسی ایک میں منحصر نہیں سمجھتا ، اب اس پر آپ مجھے جو چاہیں سمجھ لیں ‘‘
مزید فرماتے ہیں :
’’ اہل حدیث کے نام سے ملک میں اس وقت بھی جو تحریک جاری ہے ، حقیقت کی رو سے وہ قدم نہیں صرف نقش قدم ہے ، مولانا اسمعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ جس تحریک کو لے کر اٹھے جو فقہ کے چند نئے مسائل نہ تھے ، بلکہ امامت کبری ، توحید خالص اور اتباع نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بنیادی تعلیمات تھیں ، مگر افسوس ہے کہ سیلاب نکل گیا ، اور باقی جو رہ گیا ہے ، وہ گزرے ہوئے پانی کی فقط لکیر ہے ‘‘ .
ایک اور جگہ تحریک اہل حدیث کے متعلق فرماتے ہیں :
’’ اس تحریک کی بنیاد تین چیزوں پر تھی :
1۔ نصب امارت .
2۔ زکوۃ کی مرکزیت .
3۔ اسلام سے تمام بیرونی اثرات مٹاکر اس کو پھر اپنی اصلیت پر لوٹانا . ‘‘
( مقدمہ تراجم علمائے حدیث ہند از نوشہروی ص 34 ۔ 35 ـ 36)
حقیقت یہ ہے کہ پوری تحریر پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے ،
پڑھنے کے لیے کتاب یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سید صاحب کے اسی مضمون سے ایک اور اقتباس :
تحریک اہل حدیث کے اثرات ۔ سید سلمان ندوی.png
 
Top