کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
برطانیہ نے آئی ایس آئی کیخلاف الطاف کےخط کی تصدیق کر دی
لندن: برطانوی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ لندن میں رہائش پذیر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے 2001ء میں اس وقت کے برطانوی وزیراعظم کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے (آئی ایس آئی) کو ختم کرانے میں تعاون کی پیش کش کی تھی۔
یہ معلومات کی آزادی (فریڈم آف انفارمیشن) ایکٹ کے تحت جاری کی گئیں، الطاف حسین کا دستخط شدہ ایک خط 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر یورپین پارلیمنٹ برائے جنوب مشرقی انگلینڈ کے موجودہ رکن نے وصول کیا۔
الطاف حسین نے خط میں پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کی حکومت میں قابل ذکر حصہ داری کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے بلکہ آئی ایس ایس کو ختم کرنے میں تعاون کر سکتے ہیں۔
خط میں مدارس کے فنڈ کی مانیٹرنگ سے متعلق بھی چند نقاط شامل تھے۔
برطانیہ کی کابینہ کے دفتر کے مطابق ہمارے پاس اس بات کی کوئی اطلاع نہیں کہ الطاف حسین کے خط کا اس وقت کی حکومت نے کوئی جواب دیا ہے یا کہ نہیں۔