• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

برطانیہ نے آئی ایس آئی کیخلاف الطاف کےخط کی تصدیق کر دی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
برطانیہ نے آئی ایس آئی کیخلاف الطاف کےخط کی تصدیق کر دی
لندن: برطانوی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ لندن میں رہائش پذیر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے 2001ء میں اس وقت کے برطانوی وزیراعظم کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے (آئی ایس آئی) کو ختم کرانے میں تعاون کی پیش کش کی تھی۔

یہ معلومات کی آزادی (فریڈم آف انفارمیشن) ایکٹ کے تحت جاری کی گئیں، الطاف حسین کا دستخط شدہ ایک خط 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر یورپین پارلیمنٹ برائے جنوب مشرقی انگلینڈ کے موجودہ رکن نے وصول کیا۔

الطاف حسین نے خط میں پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کی حکومت میں قابل ذکر حصہ داری کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے بلکہ آئی ایس ایس کو ختم کرنے میں تعاون کر سکتے ہیں۔

خط میں مدارس کے فنڈ کی مانیٹرنگ سے متعلق بھی چند نقاط شامل تھے۔

برطانیہ کی کابینہ کے دفتر کے مطابق ہمارے پاس اس بات کی کوئی اطلاع نہیں کہ الطاف حسین کے خط کا اس وقت کی حکومت نے کوئی جواب دیا ہے یا کہ نہیں۔

 
شمولیت
مئی 08، 2011
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
156
پوائنٹ
31
کھل کر سامنے آگئی ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی ملک دشمن سرگرمیاں۔
بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں موجود ہوگا، بس آپ صرف دعا کریں۔ ان شاءاللہ
والسلام علیکم
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ برطانیہ نے اتنے عرصے تک یہ خط کیوں صیغہ راز میں رکھا؟
باقی بھائی کے کرتوتوں سے تو اب کوئی عقل کا اندھا ان کا مقلد ہی انجان ہو تو ہو۔ باقی دنیا تو سب جانتی ہے۔
 
Top