• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

برما ميں انسانيت سوز مظالم – امريکی ردعمل

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

برما ميں انسانيت سوز مظالم – امريکی ردعمل




"روہنگيا باشندوں کو اس کڑے وقت ميں اميد اور مدد فراہم کريں"

"پرتشدد مناظر اور اس کے متاثرين نے امريکی عوام کے ساتھ ساتھ دنيا بھر ميں مہذب لوگوں کو ہلا کر رکھ ديا ہے"۔

ٹرمپ انتظاميہ کی جانب سے نائب صدر مائيک پينس نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سيکورٹی کونسل کو ميانمار ميں انسانی سانحے پر اقدامات اٹھانے کے ليے زور ديا۔

http://www.trt.net.tr/urdu/dny/2017/09/21/mynmr-khy-wq-t-mhdhb-dny-khy-mnh-pr-tmnchh-hyn-my-ykh-pyns-811195#.WcNvEgcMFKc.facebook



اکتوبر2016 سے اب تک امريکی حکومت نے پورے خطے ميں ايسی غير محفوظ آباديوں کو انسانی ہمدردی کی مد ميں تريسٹھ ملين ڈالرز کی امداد فراہم کی ہے جو برما کے اندر اور باہر بے گھر ہو چکی ہيں.​

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​

digitaloutreach@state.gov​

 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




برما کے رخائن صوبے ميں بحران کے ردعمل ميں امريکہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنياد پر امداد کی فراہمی


برما کے رخائن صوبے سے تشدد کے نتيجے ميں بنگلہ ديش نقل مکانی کرنے والے روہنگيا باشندوں کی مدد کے ليے امريکی حکومت اضافی 32 ملين ڈالرز کی امداد فراہم کر رہی ہے۔ رخائن صوبے کے اندر بے گھر ہونے والے اور بنگلہ ديش ميں متاثرہ مقامی مکينوں کے ليے بھی امداد کا بندوبست کيا جا رہا ہے۔

حاليہ امداد کی فراہمی کے بعد سال 2017 کے ليے خطے ميں برما سے ہجرت کرنے والے پناہ گزينوں اور برما کے اندر بے گھر ہونے والوں کے ليے کل امريکی امداد 95 ملين ڈالرز تک پہنچ گئ ہے۔ يہ ہنگامی اقدامات روہنگيا باشندوں کی فوری انسانی ضروريات اور بے پناہ تکاليف سے ازالے کے ليے امريکی مصمم ارادے اور عزم کے آئينہ دار ہيں۔

اس امريکی امداد کے ذريعے امريکہ بنگلہ ديش اور برما ميں قريب چار لاکھ پناہ گزينوں کو ہنگامی بنيادوں پر خيمے، خوراک، طبی سہوليات، نفسياتی مدد، پانی، صفائ کے انتظامات اور خاندانوں کے درميان رابطوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورت حال سے نبردآزما ہونے اور ضروريات زندگی کی ديگر بنيادی سہولتيں فراہم کر رہا ہے۔

امريکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد خطے ميں متحرک اقوام متحدہ کی مختلف تنظيموں، عالمی اداروں اور غير حکومتی گروہوں کو تعاون فراہم کرنے ميں بھی معاون ثابت ہو گی۔ امريکی حکومت نے تمام فريقین سے مطالبہ کیا ہے کہ برما کے رخائن صوبے ميں لوگوں سے امداد کی مکمل ترسيل کو يقينی بنائيں۔ علاوہ ازيں امريکہ نے ديگر ممالک اور اداروں پر بھی زور ديا ہے کہ بحران سے متاثر ہونے والے عام شہريوں کے ليے انسانی ہمدردی کی بنياد پر مدد فراہم کريں اور اس ضمن ميں اپنا موثر کردار ادا کريں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
یہ سب بکواس اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ اگر امریکہ یا دیگر عالمی قوتوں کو برمی مظلومین کی فکر ہوتی روز اول سے برمی حکومت کے خلاف سخت ایکشن لیا جاتا۔ برمی حکومت کے خلاف پابندیاں عائد کی جاتیں۔ اس پر ڈرون اور دیگر حملے کئے جاتے۔ لیکن امریکہ تو خود مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے وہ "اپنے حصہ" کا کام کئے جانے پر برمی حکومت کے خلاف کوئی کاروائی کیسے کرسکتا ہے۔ وہ تو صرف مگر مچھ کے آنسو بہا سکتا ہے
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
یہ سب بکواس اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ اگر امریکہ یا دیگر عالمی قوتوں کو برمی مظلومین کی فکر ہوتی روز اول سے برمی حکومت کے خلاف سخت ایکشن لیا جاتا۔ برمی حکومت کے خلاف پابندیاں عائد کی جاتیں۔ اس پر ڈرون اور دیگر حملے کئے جاتے۔ لیکن امریکہ تو خود مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے وہ "اپنے حصہ" کا کام کئے جانے پر برمی حکومت کے خلاف کوئی کاروائی کیسے کرسکتا ہے۔ وہ تو صرف مگر مچھ کے آنسو بہا سکتا ہے
متفق
 
Top