جماعۃ الدعوۃ اور بریلویت کے تعلقات ایک تحریر کے آئینے میں
آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے
''دفاع پاکستان فورم''بنا کر شیعوں، بریلویوں، قبرپرستوں، شرک کو توحید کا رنگ دینے والوں، گدی نشینوں اور پیروں سے نہ صرف ملاقاتیں کی جارہی ہیں بلکہ ان کے پروگراموں اور میلوں میں شرکت بھی کی جارہی ہے۔امیر حمزہ،جنھیں حافظ سعید نے اس پوری مہم کا ذمہ دار بنایاہے، نے تو اس پربڑےفخرسے''جرار''(28رجب 1432ھ بمطابق یکم جولائی 2011ء) میں کالم بھی لکھ مارا ہے اور اس کا عنوان ''گدی نشینوں کے جھرمٹ میں'' رکھا ہے۔ اس میں اپنی تمام کرتوتوں کا ذکر کیا ہے ۔ انھوں نے اس میں مشرکوں کے لیڈر سرفراز نعیمی کے نام کے ساتھ''رحمہ اللہ'' بھی لکھا ہے، نیز اسی پر بس نہیں کی بلکہ اپنی سیاہ کرتوت ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم نے جامعہ نعیمیہ میں جاکر سرفراز نعیمی کے بیٹے راغب نعیمی سے وہاں کے مفتی اور اساتذہ کی موجودگی میں ملاقات کی۔اس مجلس میں امیر حمزہ نے ایک دوسرے کے خلاف مسالک کی مخالفانہ کتابوں کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا:''ہمیں یاد رکھنا چاہیے ہم سب مسلمان ہیں، سب کا خون، جان، مال اور عزت وآبرو اسی طرح محترم ہے جس طرح مکہ محترم ہے۔ حج کا مہینہ اور یوم العرفہ محترم ہے اور یہ سب کچھ ہمیں حضور ہدایات ارشاد فرماگئے ہیں۔''