• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بریلویوں کا معجزوں سے دلیل پکڑنا (ایک تحقیقی جائزہ)

وقار عظیم

مبتدی
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
41
ری ایکشن اسکور
28
پوائنٹ
28
بریلوی انبیا کے اختیارات کے سلسلے میں ایک دلیل دیتے ہیں
سورہ آل عمران
وَرَسُوْلًا اِلٰى بَنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ ڏ اَنِّىْ قَدْ جِئْتُكُمْ بِاٰيَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ ۙ اَنِّىْٓ اَخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الطِّيْنِ كَهَيْــــَٔــةِ الطَّيْرِ فَاَنْفُخُ فِيْهِ فَيَكُوْنُ طَيْرًۢ ا بِاِذْنِ اللّٰهِ ۚ وَاُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَالْاَبْرَصَ وَاُحْىِ الْمَوْتٰى بِاِذْنِ اللّٰهِ ۚ وَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا تَاْكُلُوْنَ وَمَا تَدَّخِرُوْنَ ۙفِيْ بُيُوْتِكُمْ ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ 49؀ۚ
اور (عیسی) بنی اسرائیل کی طرف سے پیغمبر (ہو کر جائیں گے اور کہیں گے) میں تمہارے پاس پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں وہ یہ کہ تمہارے سامنے مٹی کی مورت بہ شکل پرندہ بناتا ہوں پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ اللہ کے حکم سے (سچ مچ) جانور ہوجاتا ہے اور اندھے اور ابرص کو تندرست کر دیتا ہوں اور اللہ کے حکم سے مردے میں جان دیتا ہوں اور جو کچھ تم کھا کر آتے ہو اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو سب تم کو بتا دیتا ہوں اگر تم صاحب ایمان ہو تو ان باتوں میں تمہارے لئے (قدرت) اللہ کی نشانی ہے
اور اس آیت کو اپنی طرف سے حجت بناتے ہیں انبیا کے اختیارات پر۔ لیکن ایک عجیب بات ہے یہ لوگ آدھی آیت پر تو ایمان لے آئے جو ان کی مرضی کی ہوتی اور باقی آیت پر ایمان نہیں رکھتے۔ یہ سب کچھ ذاتی عطائی کے اپنے فارمولے کو سچا ثابت کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ نبی کے ہاتھوں اللہ تعالیٰ نے معجزہ دکھا دیا اس کو ان لوگوں نے مان لیا لیکن اس آیت کے آخری لفظ ان کے حلق میں پھنس گے۔ کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ کی قدرت اور طاقت کا ذکر ہے۔ ایسے لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا
وَاِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَحْدَهُ اشْمَاَزَّتْ قُلُوْبُ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ ۚ وَاِذَا ذُكِرَ الَّذِيْنَ مِنْ دُوْنِهٖٓ اِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُوْنَ 45؀
اور جب تنہا اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل منقبض ہو جاتے ہیں اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو خوش ہوجاتے ہیں
اس آیت کا مقصد بہت واضع ہے اور اگر کسی کو شک ہو تو اس کو آزما کر بھی دیکھ لے۔ عیسیائیوں کے سامنے اللہ کا ذکر کرو گے تو سنی ان سنی کر دیں گے۔ بریلویوں کے سامنے اللہ کی طاقت اس کی واحدنیت کا ذکر کرو گے تو بھی اسی طرح سنی ان سنی کر دے گا۔ لیکن اس کے برعکس عیسائیوں کے سامنے عیسیٰ علیہ سلام کے معجزوں کا ذکر شروع کر دو گے تو آنکھ نہیں جھپکے گا اور یہی حال بریلویوں کا ہے ان کے سامنے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یا ان کے ولیوں کا تذکرہ ان کے معجزات و کرامت کا ذکر شروع کر دو ان کی خوشی کا کوئی حال نہیں ہوتا۔
یہ عیسیٰ علیہ سلام کے وہ معجزات ہیں جن کو دیکھ کر عیسائیوں نے عیسیٰ علیہ سلام کو اللہ کا بیٹا قرار دیا اور شرک کر بیٹھے۔ آج بھی عیسائی حضرات اس بات کو دلیل بناتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اس طرح کے معجزے نہیں تھے تو کونسا نبی زیادہ طاقت ور ہوا۔ وغیرہ وغیرہ ۔ یہ سب غلو کا نتیجہ تھا جس نے ان کو شرک کے رستے پر لا کر کھڑا کر دیا۔ لیکن بریلوی اس دوڑ پیچھے نہیں رہے انہوں نے بھی وہی کام کیا ایک فارمولا بنایا ذاتی اور عطائی کا تاکہ کسی کو پتہ بھی نہ چلے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ کے اختیارات میں شریک بھی کر دیا جائے۔ لیکن جب انسان اللہ کے شریک مقرر کرتا ہے تو
خَتَمَ اللّٰهُ عَلٰي قُلُوْبِهِمْ وَعَلٰي سَمْعِهِمْ ۭ وَعَلٰٓي اَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَّلَھُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ Ċ۝ۧ
اللہ نے ان کے دلوں اور کانوں پر مہر لگا رکھی ہے، اور ان کی آنکھوں پر پردہ (پڑا ہوا) ہے، اور انکے لئے بڑا عذاب (تیار) ہے
معجزات اور کرامت صرف اللہ کے اختیار میں ہیں
آیت نمبرا سورہ آل عمران
وَرَسُوْلًا اِلٰى بَنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ ڏ اَنِّىْ قَدْ جِئْتُكُمْ بِاٰيَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ ۙ اَنِّىْٓ اَخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الطِّيْنِ كَهَيْــــَٔــةِ الطَّيْرِ فَاَنْفُخُ فِيْهِ فَيَكُوْنُ طَيْرًۢ ا بِاِذْنِ اللّٰهِ ۚ وَاُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَالْاَبْرَصَ وَاُحْىِ الْمَوْتٰى بِاِذْنِ اللّٰهِ ۚ وَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا تَاْكُلُوْنَ وَمَا تَدَّخِرُوْنَ ۙفِيْ بُيُوْتِكُمْ ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ 49؀ۚ
اور (عیسی) بنی اسرائیل کی طرف سے پیغمبر (ہو کر جائیں گے اور کہیں گے) میں تمہارے پاس پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں وہ یہ کہ تمہارے سامنے مٹی کی مورت بہ شکل پرندہ بناتا ہوں پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ اللہ کے حکم سے (سچ مچ) جانور ہوجاتا ہے اور اندھے اور ابرص کو تندرست کر دیتا ہوں اور اللہ کے حکم سے مردے میں جان دیتا ہوں اور جو کچھ تم کھا کر آتے ہو اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو سب تم کو بتا دیتا ہوں اگر تم صاحب ایمان ہو تو ان باتوں میں تمہارے لئے (قدرت) اللہ کی نشانی ہے
آیت نمبر 2 سورہ الانعام
وَاِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكَ اِعْرَاضُهُمْ فَاِنِ اسْتَطَعْتَ اَنْ تَبْتَغِيَ نَفَقًا فِي الْاَرْضِ اَوْ سُلَّمًا فِي السَّمَاۗءِ فَتَاْتِيَهُمْ بِاٰيَةٍ ۭ وَلَوْ شَاۗءَ اللّٰهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَي الْهُدٰي فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْجٰهِلِيْنَ 35؀
اور اگر ان کی روگردانی تم پر شاق گزرتی ہے تو اگر طاقت ہو تو زمین میں کوئی سُرنگ ڈھونڈھ نکالو یا آسمان میں سیڑھی (تلاش کرو) پھر ان کے پاس کوئی معجزہ لاؤ۔ اور اگر اللہ چاہتا تو سب کو ہدایت پر جمع کر دیتا۔ پس تم ہرگز نادانوں میں نہ ہونا۔
آیت نمبر 3 سورہ الانعام
وَقَالُوْا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ اٰيَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ ۭ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ قَادِرٌ عَلٰٓي اَنْ يُّنَزِّلَ اٰيَةً وَّلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ 37؀
اور کہتے ہیں کہ ان پر ان کے پروردگار کے پاس کے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی؟ کہہ دو کہ اللہ نشانی اتار نے پر قادر ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
آیت نمبر 4 سورہ الانعام
وَاَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَيْمَانِهِمْ لَىِٕنْ جَاۗءَتْهُمْ اٰيَةٌ لَّيُؤْمِنُنَّ بِهَا ۭ قُلْ اِنَّمَا الْاٰيٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ ۙ اَنَّهَآ اِذَا جَاۗءَتْ لَا يُؤْمِنُوْنَ ١٠٩؁
اور یہ لوگ اللہ کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئے تو وہ اس پر ضرور ایمان لے آئیں کہہ دو کہ نشانیاں تو سب اللہ ہی کے پاس ہیں ۔ اور (مومنو!) تمہیں کیا معلوم ہے (یہ تو ایسے بد بخت ہیں کہ انکے پاس) نشانیاں آبھی جائیں تب بھی ایمان نہ لائیں
آیت نمبر 5 سورہ الرعد
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّذُرِّيَّةً ۭ وَمَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ يَّاْتِيَ بِاٰيَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ ۭ لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ 38؁
اور (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) ہم نے تم سے پہلے بھی پیغمبر بھیجے تھے اور ان کو بیبیاں اور اولاد بھی دی تھی۔ اور کسی پیغمبر کے اخیتار کی بات نہ تھی کہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی نشانی لائے۔ ہر (حکم) قضاُ (کتاب میں) مرقوم ہے۔
 
وقار عظیم

مبتدی
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
41
ری ایکشن اسکور
28
پوائنٹ
28
اگر کسی جگہ پر کوئی غلطی ہو گئی ہو لکھنے میں یا میرے سمجھنے میں تو میں امید کرتا ہوں کہ میری رہنمائی کی جائی گی
جزاک اللہ خیرا
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اگر کسی جگہ پر کوئی غلطی ہو گئی ہو لکھنے میں یا میرے سمجھنے میں تو میں امید کرتا ہوں کہ میری رہنمائی کی جائی گی
جزاک اللہ خیرا
جزاک اللہ خیرا
اللہ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے آمین

قرآنی مجید کی ایات پر عربی ٹیگ لگائیں۔
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
اس مضمون کا خلاصہ یہ کہ معجزوں سے دلیل نہیں لی جاسکتی !! کیا میں صحیح ہوں ؟؟
 
وقار عظیم

مبتدی
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
41
ری ایکشن اسکور
28
پوائنٹ
28
جی بلکل معجزہ دلیل نہیں بن سکتا کیونکہ یہ اللہ کے قدرت اختیار میں ہے اور اللہ کب کہاں کس طرح کیا کرے اس کا علم کسی کو نہیں
آیت نمبر 5 سورہ الرعد
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّذُرِّيَّةً ۭ وَمَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ يَّاْتِيَ بِاٰيَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ ۭ لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ 38؁
اور (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) ہم نے تم سے پہلے بھی پیغمبر بھیجے تھے اور ان کو بیبیاں اور اولاد بھی دی تھی۔ اور کسی پیغمبر کے اخیتار کی بات نہ تھی کہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی نشانی لائے۔ ہر (حکم) قضاُ (کتاب میں) مرقوم ہے۔
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
جی بلکل معجزہ دلیل نہیں بن سکتا کیونکہ یہ اللہ کے قدرت اختیار میں ہے اور اللہ کب کہاں کس طرح کیا کرے اس کا علم کسی کو نہیں
آیت نمبر 5 سورہ الرعد
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّذُرِّيَّةً ۭ وَمَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ يَّاْتِيَ بِاٰيَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ ۭ لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ 38؁
اور (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) ہم نے تم سے پہلے بھی پیغمبر بھیجے تھے اور ان کو بیبیاں اور اولاد بھی دی تھی۔ اور کسی پیغمبر کے اخیتار کی بات نہ تھی کہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی نشانی لائے۔ ہر (حکم) قضاُ (کتاب میں) مرقوم ہے۔
معجزہ دلیل نہیں بن سکتا اس کے باوجود آپ قرآنی آیت کو بطور دلیل پیش فرمارہے ہیں اس کی کیا وجہ کہیں ایسا تو نہیں صرف وہابیوں کے علاوہ کوئی معجزے کو بطوردلیل نہیں پیش کرسکتا ؟
کیوں کہ کہا جاتا ہے کہ رسول اللہﷺ کا سب سے بڑا معجزہ قرآن کریم ہے
ہے نہ عجیب بات کہ جب کوئی دوسرا کسی معجزے سے دلیل دے تو تو اس کی دلیل دلیل نہیں لیکن جب وہابی سب سے بڑے معجزے سے دلیل دے تو وہ سب سے بڑی دلیل اب یا تو یہ مان لیا جائے کہ قرآن رسول اللہ ﷺ کا معجزہ نہیں یا یہ مان لیا جائے کہ معجزے سے دلیل لی جاسکتی ہے ؟
اللہ سے دعا ہے ہم سب کو گمراہ خیالات سے محفوظ فرمائے آمین
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891

ڈھاک کے وہی تین پات۔ آپ یہی اعتراض پہلے بھی فورم پر پیش کر چکے ہیں جس کا انس صاحب نے بخوبی جواب دیا، وہاں چپ ہو گئے اور پھر نئے سرے سے نئے دھاگے میں وہی اعتراض۔ ملاحظہ کیجئے کچھ پرانی گفتگو:
http://forum.mohaddis.com/threads/9911/page-13#post-105394
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
ڈھاک کے وہی تین پات۔ آپ یہی اعتراض پہلے بھی فورم پر پیش کر چکے ہیں جس کا انس صاحب نے بخوبی جواب دیا، وہاں چپ ہو گئے اور پھر نئے سرے سے نئے دھاگے میں وہی اعتراض۔ ملاحظہ کیجئے کچھ پرانی گفتگو:
http://forum.mohaddis.com/threads/9911/page-13#post-105394
پہلے تو یہ عرض ہے کہ جس دھاگے کا حوالہ آپ نے عنایت فرمایا ہے وہ دھاگہ" سماع موتہ " کے موضوع پر تھا اور معجزے سے دلیل لینا ایک ضمنی بات تھی اور پھر انس صاحب کے اعتراف کے بعد اس پر مزید بات کرنا مناسب بھی نہیں تھا شاید آپ نے انس صاحب کا اعتراف ملاحظہ نہیں فرمایا اس لئے آپ ایسے چپ ہونا سمجھ رہے ہیں
دوسری بات یہ کہ اس دھاگہ کا موضوع خالصتا " معجزوں سے دلیل پکڑنا " ہے اور صاحب مضمون نے اپنے اس مضمون کو ""ایک تحقیقی جائزہ "" کہا ہے اور ساتھ میں اس کے لئے حکم دیا کہ
اگر کسی جگہ پر کوئی غلطی ہو گئی ہو لکھنے میں یا میرے سمجھنے میں تو میں امید کرتا ہوں کہ میری رہنمائی کی جائی گی
جزاک اللہ خیرا
اس حکم کی بجاآوری میں یہ جرات سرزد ہوئی کہ میں نے اس بات کی نشاندہی فرمادی کہ قرآن کو رسول اللہﷺ کا سب سے بڑا معجزہ مانے کے باوجود جب دلیل لی جاسکتی ہے تو پھر دیگر معجزات سے کیوں نہیں جب سے بچارے صاحب مضمون لاپتہ ہیں
مرزا غالب نے شاید ایسے ہی کسی موقع کی مناسبت سے یہ شعر کہا ہے
کہوں جو حال دل تو کہتے ہو مدعا کہئے
تمہیں کہو کہ جو تم یوں کہوں تو کیا کہئے
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اتنی لن ترانیوں کے ساتھ ساتھ اگر انس صاحب کے جواب پر بھی کچھ ارشاد فرما دیتے تو بہتر تھا۔ خیر یہاں کاپی کر دیتا ہوں، تاکہ اس پر آپ کچھ پیش کریں۔

قرآن نبی کریم کا معجزہ ہے، اور یہ ایسا معجزہ ہے جو وقتی نہیں بلکہ دائمی (معجزہ خالدہ) ہے۔ زمانۂ نبوی میں بھی یہ حجت تھا اسی طرح تا قیامت یہ اُمت کیلئے حجّت رہے گا۔
اگر آج کوئی شخص دعویٰ کرے (جیسے شیعہ مذہب میں ان کے ائمہ کے طرف ایسے دعوے منسوب ہیں) کہ مجھ پر بھی وحی ہوتی ہے۔
ایسے لوگوں کو جوابا کہا جائے گا کہ نبی کریمﷺ خاتم النبیین تھے، ان کے بعد نہ کوئی نبی آ سکتا ہے، نہ کہ کسی کوئی وحی اتر سکتی ہے۔
آپ جیسے لوگ فوراً کہیں گے: کیوں کسی پر وحی نہیں آسکتی؟ کیا نبی کریمﷺ پر قرآن وحی کی صورت میں نہیں اُترا لہٰذا یہ اس بات کی دلیل ہے کہ امت پر بھی وحی آ سکتی ہے۔
تو ہم جواب میں کہیں گے کہ قرآن کریم نبی پاکﷺ کا معجزہ ہے اس سے کوئی اپنی وحی کیلئے استدلال نہیں کر سکتا۔
ساتھ میں یہ بھی بتا دیجئے کہ آپ کے نزدیک قرآن کن معنوں میں معجزہ ہے؟ تاکہ معلوم ہو کہ معجزہ بمعنی کرامت یا محیرالعقول واقعہ اور قرآن کے معجزہ ہونے میں کوئی تفریق ہے یا یہ ایک ہی چیز ہے۔؟
 
Top