وقار عظیم
مبتدی
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 41
- ری ایکشن اسکور
- 28
- پوائنٹ
- 28
علی بہرام صاحب آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے نشاندہی فرما دی لیکن شاید آپ قرآن سے ناواقف ہیں یا اس کی کچھ باتوں کو مانتے ہیں اور کچھ کو نہیںاس حکم کی بجاآوری میں یہ جرات سرزد ہوئی کہ میں نے اس بات کی نشاندہی فرمادی کہ قرآن کو رسول اللہﷺ کا سب سے بڑا معجزہ مانے کے باوجود جب دلیل لی جاسکتی ہے تو پھر دیگر معجزات سے کیوں نہیں جب سے بچارے صاحب مضمون لاپتہ ہیں
مرزا غالب نے شاید ایسے ہی کسی موقع کی مناسبت سے یہ شعر کہا ہے
کہوں جو حال دل تو کہتے ہو مدعا کہئے
تمہیں کہو کہ جو تم یوں کہوں تو کیا کہئے
بیشک قرآن کریم اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ پر نازل فرمایا جو کہ ایک بہت بڑا معجزہ ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کو ماننے اور اس پر ایمان لانے کا حکم بھی دے دیا ہے قرآن میں
اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَالْكِتٰبِ الَّذِيْ نَزَّلَ عَلٰي رَسُوْلِهٖ وَالْكِتٰبِ الَّذِيْٓ اَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ ۭ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِاللّٰهِ وَمَلٰۗىِٕكَتِهٖ وَكُتُبِهٖ وَرُسُلِهٖ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِيْدًا ١٣٦
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس کتاب پر جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کی ہے اور ہر اس کتاب پر جو اس سے پہلے وہ نازل کر چکا ہے ۔ جس نے اللہ اور اس کے ملائکہ اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور روزِ آخرت سے کفر کیا وہ گمراہی میں بھٹک کر بہت دور نکل گیا ۔
نیز اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا
فَلِذٰلِكَ فَادْعُ ۚ وَاسْتَقِمْ كَمَآ اُمِرْتَ ۚ وَلَا تَتَّبِعْ اَهْوَاۗءَهُمْ ۭ وَقُلْ اٰمَنْتُ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنْ كِتٰبٍ ۚ وَاُمِرْتُ لِاَعْدِلَ بَيْنَكُمْ ۭ اَللّٰهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ ۭ لَنَآ اَعْمَالُنَا وَلَكُمْ اَعْمَالُكُمْ ۭلَا حُجَّةَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ ۭ اَللّٰهُ يَجْمَعُ بَيْنَنَا ۚ وَاِلَيْهِ الْمَصِيْرُ 15ۭ
تو (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) اسی (دین کی) طرف (لوگوں کو) بلاتے رہنا اور جیسا تم کو حکم ہوا ہے (اسی پر) قائم رہنا اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا اور کہہ دو کہ جو کتاب اللہ نے نازل فرمائی ہے میں اس پر ایمان رکھتا ہوں اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تم میں انصاف کروں اللہ ہی ہمارا اور تمہارا پروردگار ہے ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال کا ہم میں اور تم میں کچھ بحث و تکرار نہیں اللہ ہم (سب) کو اکٹھا کرے گا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔
بیشک قرآن دلیل ہے حجت ہے کفارو مشرکین اور مسلمانوں کے درمیان اور اس کا حکم بھی اللہ نے دے دیا
یہ معجزہ دلیل ہے جس کا حکم بھی اللہ تعالیٰ نے دے دیا اس کے بعد آپ کیا کہیں گے؟
اسی طرح کا ایک اور سوال ایک بریلوی حضرت نے کیا تھا کہ واقعہ معراج ایک معجزہ ہے تو نماز بھی معراج میں فرض ہوئی تھی تو جب وہ واقعہ معجزہ ہے تو پھر نماز کیوں پڑھتے ہو؟
اس کا جواب بھی بہت ہی سادہ سا تھا لیکن سمجھنے کے لیے تھوڑا سے دماغ کی ضرورت ہوتی ۔ بیشک نماز واقعہ معراج میں فرض ہوئی لیکن قرآن میں اللہ تعالیٰ نے نماز کو قائم کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِيْنَ 43
اور نماز پڑھا کرو اور زکوٰۃ دیا کرو اور (اللہ کے آگے) جھکنے والوں کے ساتھ جھکا کرو
وہ معزز تھے زمانے میں مسلمان ہو کر
ہم خوار ہوئے تارک قرآن ہو کر